16/02/2026
GHS Lalkoo
We inspire minds and enlighten hearts.
16/02/2026
24/01/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Khalid Essakhan, Sagar Wafa, Suhail Khan, Khan Afridi, Nazeer Muhammad, Sarraj Khan Tarkalani, Naveed Ahmad, Muhammad Hussain, Zia Hamdard Khan
آج قائداعظم کا یوم پیدائش ہے
اللہ قائداعظم کو ہمیشہ میرے او آپکے جیب میں رکھے
20/12/2025
Shining Stars of GHS Lalkoo
Class 9th And 10th
09/08/2024
جناب عطاءالله کے تبادلے کے موقع پر کچھ تصاویر
پیارے شاگردوں کا اپنے استاد کے ساتھ والھانه محبت
06/08/2024
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر لی گٸ کچھ تصاویر۔
*اساتذہ کرام ضرور پڑھیے گا۔*
1. کبهی بهی *بغیر مرض یا اشد ضرورت * کے *رخصت* نہ لیں. اس سے آپ *دو گناہوں* کو جمع کریں گے: *جهوٹ* اور *حرام مال کھانا* , اور اللّٰہ کی قسم *اللّٰہ تعالی کا خوف اور تقویٰ* سب سے *بہترین چیز* ہے.
2. اپنے طالب علموں کی *غلطیوں* سے *درگزر* کریں, کیونکہ نہ تو وہ فرشتے ہیں اور نہ شیاطین, اور آپ انکے مربی ہیں.
3 *. اپنے طالب علموں* کے لیے *اپنی محبت اور فکر* کا اظہار کریں, اس سے انکے *دلوں* میں آپکے لیے *بہترین جگہ* بنے گی.
4. یاد رکھیں, کہ بہت سے لوگ *اپنے اساتذہ* کے *حوصلہ افزائی والے ایک جملے* سے *عظیم* بن گئے اور بلندیوں پہ پہنچ گئے, تو آپ بهی *عظیم لوگ بنانے والے بنیں۔*
5. اپنے *معاملات* کو طلبہ کے ساتھ اچھا رکھیں تاکہ آپ *موت* کے بعد بهی ان کی *دعاؤں* کا حصہ بنے رهیں.
6. *آپکے وقت کا ہر منٹ طالب علم کا حق ہے,* اگر آپ *وقت ضائع* کرتے ہیں تو *قیامت* کے دن آپ سے اس کے بارے میں *پوچھا جائے گا* .
7. *آپکے بهی بچے* ہیں جو آپ جیسے اساتذہ کے پاس تعلیم حاصل کر رہے ہیں, آپ *اوروں کے بچوں* کے ساتھ اچھا معاملہ کریں تاکہ *آپکے بچوں* کے ساتھ بهی *اچھا معاملہ ہو.*
8. اپنی *نیت کو خالص* رکھیں, *اجر کی امید اور اخلاص* سے کام کریں تو آپکا *پورا دن نیکیوں* میں لکھا جائے گا۔
*نوجوان نسل کی اصلاح کرکے اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں...*
کاپی
*جزاکم اللہ تعالی خیرا
06/05/2024
مسلمان سائنسدان
ابوعثمان عمرالجاحظ:- الجاحظ کےبارےمیں کہاجاتاہےکہ وہ انتہائی بدصورت تھے۔ اسکی آنکھیں باہر کیطرف نکلی ہوئی تھیں۔لوگ انکامذاق اڑایاکرتےتھےاسلئے اسکو جاحظ کہتےتھے۔عربی میں جاحظ اسے کہتےہےجسکی آنکھیں نکلی ہوئی ہوں۔ان کاخاندان غریب تھاجاحظ خودبصرہ کےنہروں کےکنارےمچھلیاں بیچاکرتےتھے۔لیکن جاحظ نےان روکاوٹوں کو آڑےنہیں آنےدیا۔ اس کے قلم سےایسےالفاظ ٹپکے کہ وقت کہ سلاطین نےالجاحظ کو وزارت کی پیشکش کی۔اس نے علم ،ادب ،ریاضی،سائنس،میڈیکل ،العرض ہر موضوع پر بہت کچھ لکھا۔اسکےتصانیف 200سےزیادہ ہے۔اسکی مشہور کتاب "الحیوان" ہے۔اس کتاب نےبہت سےبیالوجسٹ اور ٹیکسانومسٹ کی مدد کی۔امام الزرکلی نےاسکےوفات کاذکرکرتےہوئےلکھاہےکہ جاحظ کوآخری عمرمیں فالج ہوگیالیکن اسکی موت کاسبب یہ ہواکہ دوران مطالعہ اس پربہت سی کتابیں گرگئی اور وہ انکےنیچےدب کے فوت ہوگئے۔اب وہی لوگ رورہےتھے جو اس کےشکل کیوجہ
سےجاحزسےشدیدنفرت کرتےتھے.
منقول
کپل شرما گیارہ برس سے کامیڈی شو کر رہے ہیں۔ کل عامر خان پہلی بار ان کے شو میں تشریف لائے۔ کپل کا شو گو کہ تسلسل کے باعث اب خاصی یکسانیت کا شکار ہے اور ان کی کامیڈی بھی اب سطحی نوعیت کی رہ گئی ہے بالخصوص نیٹ فلیکس کے آنے کے بعد تو اس میں +18 پلس کانٹینٹ بھی شامل ہو گیا ہے۔
خیر، ذکر تھا عامر خان کا۔ عامر اپنے کام کے ایک مخصوص انداز کے باعث تو معروف ہیں ہی، ان کی شخصیت بھی خاصی منفرد ہے، یہی انفرادیت انہیں اپنے معاصر اسٹارز سے ممتاز بھی بناتی ہے۔ جیسے کل کے شو پر بھی ان کی شخصیت طاری رہی۔ کپل شرما ان کے سامنے دبا دبا سا رہا۔ تقریباً آدھا شو نہایت سنجیدہ گفتگو پر مبنی رہا۔
اسی سنجیدہ گفتگو میں سے ان کی ایک بات آج خاصی وائرل رہی، کئی پیجز اور پروفائلز پہ شیئر ہوئی۔ کپل نے ان سے پوچھا، "آپ نہ کسی ٹی وی پروگرام میں جاتے ہیں، نہ ایوارڈ شو میں جاتے ہیں، نہ تقریبات میں جاتے ہیں تو آخر آپ جاتے کہاں ہیں؟" اس پر عامر نے کہا، "میں کہیں نہیں جاتا، گھر پر ہی رہتا ہوں اور کتابیں پڑھتا ہوں۔ مجھے کتابیں پڑھنا پسند ہے۔"
اندازہ کیجیے۔ دنیا کی ایک بڑی فلم انڈسٹری کے ایک بڑے اسٹار کی مصروفیت کا ایک بڑا حصہ کہاں گزرتا ہے؟ "آج کل کے مصروف دور میں کتاب پڑھنے کا وقت کس کے پاس ہوتا ہے بھئی؟" یہ فضول ترین آرگیومنٹ آپ کو صرف ہمارے ہاں ہی سننے کو ملے گا اور ایسے لوگوں سے سننے کو ملے گا جن کے معمولات میں "نوکری" کے سوا شاید ہی کوئی تخلیقی سرگرمی شامل ہو۔
آپ کو آئندہ کتاب کے لیے وقت نہ مل رہا ہو تو خود کو یہ سمجھا کر ہی قائل کر لیں کہ بھائی، تو عامر خان سے زیادہ مصروف شخص تو نہیں!!
عابد میر
01/05/2024
آج یکم مئی ہے....
ہم سب چھٹی پر ہیں لیکن مزدور کی کوئی چھٹی نہیں.
اپنے اردگرد جایزہ لیجئے.... ایسے لوگوں کی مدد کیجیے جو مانگتے نہیں محنت کر کے کماتے ہیں.
آج یکم مئی کو عالمی سطح پر مزدور ڈے منایا جا رہا ہے ، لیکن جن مزدوروں کے نام پر چھٹی ہے وہ اپنے پیٹ کی اگ بجھانے کے لیے مزدوری کرتے نظر آرہے ہیں
یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن تمام سرکاری دفاتر یا نجی، تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں۔ صرف مزدور، کسان اور محنت کش اس دن بھی محنت مشقت کرتے ہیں۔ کیوں کہ اس دور میں غریب انسان کے لیے حلال روزی کا حصول مشکل اور محنت طلب ہے اس لے باوجود ان کی تنخواہ کم ہوتی ہے۔ مزدوروں کو وقت پر اُن کی مزدوری نہیں ملتی۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے: “مزدور کی اُجرت اُس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دی جائے۔” ایسے مشکل وقت میں حکومت کو چائیے کے مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ بوجھ کندھوں سے کم کرو صاحب دن منانے سے کچھ نہیں ہوتا.
مزدوروں کا عالمی دن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Lalkoo
Swat