AIM School - Almadinah Islamic Model School

AIM School - Almadinah Islamic Model School Motivated to produce by disseminating modern education based on Islamic principles.

کامیابی صرف نمبروں اور پوزیشن کی نہیں، ترقی کی بھی ہوتی ہے!ہر بچہ اپنی رفتار سے سیکھتا ہے، اور اصل کامیابی یہی ہے کہ وہ ...
14/07/2026

کامیابی صرف نمبروں اور پوزیشن کی نہیں، ترقی کی بھی ہوتی ہے!

ہر بچہ اپنی رفتار سے سیکھتا ہے، اور اصل کامیابی یہی ہے کہ وہ کل سے آج بہتر ہو۔

الحمدللہ، ہمارے حالیہ پیرنٹس ٹیچر میٹنگ میں نہ صرف طلبہ کے سالانہ نتائج والدین کے ساتھ شیئر کیے گئے بلکہ ہر بچے کی تعلیمی پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ہمیں خوشی ہے کہ بہت سے طلبہ نے شاندار گریڈز حاصل کیے، جبکہ جن طلبہ کو مزید محنت کی ضرورت تھی، انہوں نے بھی اپنی
Writing Skills،
Paper Presentation،
Drawing،
Handwriting
اور
Paper Pattern
میں نمایاں بہتری دکھائی۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلسل رہنمائی، محنت اور والدین و اساتذہ کا باہمی تعاون بہترین نتائج لاتا ہے۔

ہمارا یقین ہے کہ ایک مضبوط اسکول صرف امتحانی نتائج سے نہیں، بلکہ ہر بچے کی شخصیت، اعتماد اور سیکھنے کے سفر میں ہونے والی مثبت تبدیلی سے پہچانا جاتا ہے۔

ہم تمام والدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کرکے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا عزم ظاہر کیا۔

آج کی یہ تصویری جھلکیاں صرف ایک میٹنگ کی تصاویر نہیں، بلکہ ایک مضبوط شراکت داری، مسلسل ترقی اور روشن مستقبل کی کہانی ہیں۔

04/07/2026

اساتذہ کی محنت، نظم و ضبط کی پہچان!
یہ صرف حاضری کا ریکارڈ نہیں بلکہ ایک منظم تدریسی ماحول اور پیشہ ورانہ لگن کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو والدین اور معزز اساتذہ کرام کے ساتھ اسی مقصد کے تحت شیئر کی جا رہی ہے کہ اچھے کام کو فروغ دیا جائے، ایک دوسرے سے سیکھا جائے، اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

25/06/2026

الحمدللہ! ایم سکول بانڈئی میں فرسٹ سیمسٹر امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔

ہر پرچے کے بعد طلبہ کو اگلے پرچے کی تیاری کے لیے سکول میں ہی روزانہ نظرثانی (Revision) کروائی جا رہی ہے، جہاں متعلقہ اساتذہ ان کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں۔

یہ مسلسل محنت اور تیاری ان شاء اللہ بچوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

والدین سے گزارش ہے کہ گھر پر بھی بچوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی جاری رکھیں۔

28/05/2026

ایم سکول کوزہ بانڈئی میں عیدالاضحیٰ اور قربانی کے مہینے کی مناسبت سے سوال و جواب پر مبنی دلچسپ کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔
دونوں ٹیموں سے دس، دس سوالات پوچھے گئے جبکہ ونر اور رنر اپ ٹیموں کو “میری قربانی” کے کتابچے انعام میں دیے گئے۔
ویڈیو کی خوبصورت جھلکیاں ضرور دیکھیں۔

27/05/2026

عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی، اطاعت اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے جھکنے کا درس دیتی ہے۔
یہ دن صرف جانور قربان کرنے کا نہیں بلکہ اپنی خواہشات، غرور اور برائیوں کو قربان کرنے کا پیغام بھی دیتا ہے۔

23/05/2026

آج طلبہ نے سپیلنگ کی سرگرمی میں بھرپور حصہ لیا، جو مانٹیوسری اور سٹیم تعلیمی طریقہ کار کے تحت کروائی گئی۔ اس سرگرمی کے ذریعے بچوں نے کھیل کھیل میں الفاظ کی درست اسپیلنگ سیکھی، جبکہ ان کی یادداشت، تخلیقی صلاحیت، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔
ایکٹیوٹی بیسڈ لرننگ کے ذریعے بچے زیادہ دلچسپی اور خوشی کے ساتھ سیکھ رہے ہیں۔

23/05/2026

Hujj and Month of Zul Hijja

Address

Airport Road, Kuza Bandai
Swat
21060

Opening Hours

Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 11:00
Saturday 09:00 - 12:15

Telephone

+923349342233

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AIM School - Almadinah Islamic Model School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to AIM School - Almadinah Islamic Model School:

Shortcuts

Share

Category