05/09/2024
دل خون کے آنسوں رو رہا ہے ۔ پچھلے ایک مہینے سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنج پیر کا یہ تیسرا شاگرد ہے جو اس فانی دنیا سے رخصت ہوگیا۔
سہیل جماعت دہم کا طالب علم تھا اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنج پیر کے مہذب اور تابعدار شاگرد تھے ۔ پڑھائی میں تھوڑا کمزور لیکن اساتذہ کی خدمت میں سب سے آگے تھا اور یہی وجہ تھی کہ وہ دوسرے طلباء سے مختلف تھا ۔ سکول میں تمام اساتذہ سے ان کا ایک الگ لگاؤ تھا اور وہ اساتذہ کے پسندیدہ شاگردوں میں سے ایک تھے ۔
گرمیوں کے تعطیلات کے بعد جب میں کلاس گیا تو طلباء سے جماعت نہم کے رزلٹ بارے پوچھنے لگا تو سہیل کہیں دیکھائی نہیں دیا تو ایک طالب علم سے سہیل کے بارے پوچھا کہ وہ کدھر ہے میرے دل کو دھچکا لگا جب سنا کہ سہیل نے موٹر سائیکل پر ایکسیڈنٹ کیا ہے اور پچھلے ایک ماہ سے کومہ کے حالت میں اسپتال میں داخل ہے ۔ اور آج پتہ چلا کہ سہیل اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے