02/04/2026
آج گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 کالو خان کی تاریخ کا ایک اہم باب مکمل ہو گیا ۔ ہمارے انتہائی محترم اور مشفق ہیڈ ٹیچر جناب فضل آمین صاحب اپنی زندگی کی 41 سالہ طویل اور مثالی ملازمت کے بعد آج سبکدوش ہو گئے۔
فضل آمین صاحب محض ایک استاد نہیں بلکہ ایک بہترین رہنما اور محنتی انسان ثابت ہوئے۔ ان کی اس سکول میں 26 سالہ رفاقت نے اس سکول کو ان گنت کامیابیاں دیں اور سینکڑوں طلباء کے مستقبل کو روشن کیا۔ ان کی محنت، دیانتداری اور کام سے لگن ہم سب کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی زندگی کا یہ نیا سفر صحت، تندرستی اور ڈھیروں خوشیوں کے ساتھ گزرے۔ اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کی تاحیات خدمات کو قبول فرمائے۔ (آمین)