25/05/2026
Announcement: Class 6th to Class 8th Annual Results Announced!
We are proud to share that today we announced the annual results of Classes 6, 7, and 8th.
Parents are welcome to visit the school with their children to review the results.
Congratulations to all our students on their hard work and achievements. We wish them continued success in the future!
04/05/2026
Group Photographs of Students along with All Staff of Government High School Jhanda, Swabi
04/05/2026
الوداعی تقریب جماعت دہم (سیشن 2025–26)
گورنمنٹ ہائی سکول جھنڈہ، صوابی میں جماعت دہم کی الوداعی تقریب نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس پروقار تقریب میں معزز پرنسپل، جناب جمیل الرحمن صاحب، جماعت دہم کے فارم ماسٹرز، جناب توصیف حسن (کلاس دہم اے) اور جناب جاوید خان (کلاس دہم بی)، سمیت تمام اساتذہ کرام اور طلبہ کو جماعت نہم کے فارم ماسٹرز، جناب محمد سلیمان خان اور جناب ابراہیم، نیز جماعت نہم کے طلبہ کی جانب سے باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا۔
تقریب میں مختلف پروگرام پیش کیے گئے جن میں تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، تقاریر، کھیل، شاعری اور اساتذہ کے لیے خصوصی نظمیں شامل تھیں۔
اس موقع پر تمام اساتذہ کو پرنسپل، جناب جمیل الرحمن صاحب کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت اور خدمات کو سراہا۔
سال کے بہترین طلبہ (Best Students of the Year) کے اعزازات آٹھ نمایاں طلبہ کو دیے گئے۔ مزید برآں، وہ طلبہ جنہوں نے پورے سال ایک بھی چھٹی نہیں کی، انہیں مکمل حاضری (Perfect Attendance) پر شیلڈز دی گئیں۔
اسی طرح سیشن کے تین بہترین پروکٹرز کو بھی ان کی ذمہ داری اور نظم و ضبط کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔
بہترین کلاس سجاوٹ (Best Class Decoration) کا انعام فارم ماسٹر، جناب محمد سلیمان خان کو دیا گیا، کیونکہ ان کی کلاس نے سجاوٹ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزید یہ کہ جماعت نہم اے کے طالب علم، تیمور خان، جنہوں نے حال ہی میں یونیورسٹی آف صوابی میں منعقدہ آرٹ مقابلے میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، انہیں بھی سراہا گیا۔
بی آئی ایس ای مردان کے ایس ایس سی سالانہ امتحان 2024–25 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی شیلڈز سے نوازا گیا۔
اختتامی تقریب میں پرنسپل جناب جمیل الرحمن صاحب نے طلبہ سے خطاب کیا اور پُراثر الوداعی خطاب کیا۔ انہوں نے پورے تعلیمی سال میں طلبہ کی محنت، نظم و ضبط اور کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے طلبہ کو مستقبل میں مزید محنت کرنے، ایک ذمہ دار اور کامیاب شہری بننے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ کو یہ بھی نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگی میں اچھا اخلاق اور اچھا برتاؤ اختیار کریں۔ انہوں نے ان کے روشن مستقبل، کامیابی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی۔
تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور تمام شرکاء کے لیے خوشگوار یادیں چھوڑ گئی۔
27/04/2026
گورنمنٹ ہائی سکول جھنڈا، صوابی کے لیے قابلِ فخر لمحہ
الحمدللہ!
ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے ہونہار طالبِ علم تیمور خان (جماعت نہم اے) نے ضلعی آرٹ مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
انہوں نے لیٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں، جو یونیورسٹی آف صوابی میں منعقد ہوا، اپنی شاندار فنّی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ان کی بہترین تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں یہ اعزاز ڈپٹی کمشنر صوابی جناب طارق اللہ کے ہاتھوں عطا کیا گیا، جو ہمارے ادارے کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔
یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تیمور خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔
26/03/2026
*گورنمنٹ ہائی سکول جھنڈا صوابی*
*توجہ*
جماعت نہم و دہم کے تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے *رول نمبر سلپس* کل بروز جمعہ، *27* مارچ 2026ء، صبح *9:30* بجے سے دوپہر *12:00* بجے تک وصول کریں۔ تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ وقت کی پابندی کریں۔
شکریہ