HEC is going to conduct HAT/USAT test for Hungary government scholarship on 1 Feb 2026 which will be valid to use for the said scholarship. For detail visit HEC website
Hamdan Education Consultant
We Work with BS & Master students Specially PhD Students for there Scholarship base admission in the Wold Best Universities.
05/10/2025
چائنہ میں سکالرشپ پر اپلائی کرنے کے لیے کس طرح کا پروفائل ہونا ضروری ہے؟
یہ وہ سوال ہے جو ہر اس طالب علم کے ذہن میں آتا ہے جو چین میں اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنا چاہتا ہے کہ آخر کس طرح کا پروفائل ہونا چاہیے؟ میں نے نیچے چند اہم نکات لکھے ہیں جن پر چینی اسکالرشپ دینے والے ادارے خاص توجہ دیتے ہیں:
🔹 تعلیمی قابلیت:
چین سمیت دنیا بھر میں مضبوط تعلیمی ریکارڈ بہت اہم ہے۔ زیادہ تر چینی اسکالرشپس (جیسا کہ CSC) کے لیے کم از کم 60–70٪ نمبر یا 3.0/4.0 CGPA درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ کے گریڈز اچھے ہیں، خاص طور پر متعلقہ مضامین میں، تو یہ آپ کے پروفائل کو اور زیادہ مضبوط بناتے ہیں۔ جتنا زیادہ CGPA ہوگا، اتنے ہی زیادہ مواقع ہوں گے۔
🔹 تحقیقی تجربہ (ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے):
چین میں ریسرچ ایکسپیریئنس کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ ریسرچ پبلیکیشنز، پروجیکٹس، یا کسی تحقیقی کام کا حصہ ہونا آپ کے پروفائل کو نمایاں کرتا ہے۔ ایک اچھا اسٹڈی پلان یا ریسرچ پروپوزل جو آپ کے مقاصد اور یونیورسٹی کے پروگرام سے میل کھاتا ہو، آپ کی سلیکشن کے امکانات بڑھا دیتا ہے۔
🔹 تجربہ اور ایکسٹرا سرگرمیاں:
متعلقہ فیلڈ میں انٹرن شپ، پیشہ ورانہ تجربہ، یا رضاکارانہ سرگرمیاں آپ کے پروفائل کو مضبوط کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ، جیسے سوسائٹی یا کلبس میں شرکت، بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
🔹 متعلقہ فیلڈ کا انتخاب:
چین میں زیادہ تر اسکالرشپس سائنس، انجینئرنگ اور میڈیسن جیسے شعبوں میں دی جاتی ہیں۔ اگر آپ انہی فیلڈز سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کی ریسرچ پروفیسر کے کام سے میل کھاتی ہے تو آپ کے سلیکٹ ہونے کے امکانات اور بڑھ جاتے ہیں۔
🔹 ریفرنس لیٹرز اور CV:
پروفیشنل انداز میں تیار کیا گیا CV اور مضبوط ریفرنس لیٹرز آپ کی اپلیکیشن کو پراثر بناتے ہیں۔
🔹 موٹیویشن اور اسٹڈی پلان:
ایک واضح اور مضبوط اسٹڈی پلان یا ریسرچ پروپوزل آپ کی سنجیدگی اور تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔
🔹 زبان کی مہارت (انگلش/چائنیز):
IELTS/TOEFL یا HSK سرٹیفکیٹ ہونا بھی فائدہ مند ہے، اگرچہ ہر اسکالرشپ کے لیے یہ لازمی شرط نہیں۔
📌 خلاصہ:
ایک مضبوط پروفائل وہ ہے جس میں اچھی تعلیمی کارکردگی، واضح ریسرچ انٹرسٹ اور پروفیشنل ڈاکیومنٹس شامل ہوں۔
30/09/2025
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Rauf Khan, Asghar Ali
21/09/2025
Registration for MS and PhD 2026 Intake are Open in China Now.
25/08/2025
Embark on Your Medical Journey in China! 🇨🇳
Dreaming of a career in medicine or dentistry? ✨ Your aspirations can become reality with HAMDAN Education Consultant! We open doors to prestigious MBBS and BDS programs in China at renowned universities like Yan'an University, Henan University, and Xinjiang Medical University.
Imagine studying in world-class institutions with affordable tuition fees starting from just 15,000 Yuan/year (approx. 2,100 USD/year including hostel)! This is your chance to gain an internationally recognized degree and experience a vibrant culture.
Admission is OPEN! Don't miss this incredible opportunity to shape your future.
📞 Contact us TODAY at 0342-8555300 to book your seat and take the first step towards your dream medical career.
Limited seats are available – Act fast! 🚀
12/08/2025
Admission are Open Now
03/08/2025
PhD admissions for 2026 are now open in Italy & China with full scholarships and international research exposure!
Apply early to connect with professors and strengthen your chances for 2026 Scholarship base Admission.
Start your journey now—global opportunities await the next wave of scholars.
03/08/2025
PhD admissions now open in Italy & China with full scholarships and international research exposure!
Apply early to connect with professors and strengthen your chances for 2026 Scholarship base Admission.
Start your journey now—global opportunities await the next wave of scholars.
**📌 مرحلہ 1: اٹلی پہنچنے کے بعد کیا کرنا ہے*
جب آپ اٹلی پہنچیں تو آپ کے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیمپ ہونا چاہیے۔
اٹلی میں داخلے کے بعد 8 دنوں کے اندر Permesso di Soggiorno کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔سب سے پہلے یونیورسٹی میں Enrollment کروائیں اور کوڈِس فِسکال بنوائیں۔
*📨 مرحلہ 2: پوسٹ آفس سے "Kit" حاصل کریں*
قریبی Poste Italiane (Post Office) جائیں جہاں Sportello Amico موجود ہو۔
وہاں سے "Permesso di Soggiorno کا Kit" مفت حاصل کریں۔
*📝 مرحلہ 3: فارم پُر کرنا*
آپ کو یہ دستاویزات فارم کے ساتھ شامل کرنی ہوں گی:
پاسپورٹ کی کاپی ( ویزا پیج + انٹری اسٹیمپ)
یونیورسٹی سے" Enrollment" کا سرٹیفیکیٹ
ہیلتھ انشورنس کی کاپی (کم از کم 1 سال کے لیے)
رہائش کا ثبوت (رینٹ ایگریمنٹ یا یونیورسٹی ہوسٹل لیٹر (یہ بعد میں بھی جمع کروا سکتے ہیں، بایومیٹرک کے وقت)
ویزا کی کاپی type D - اسٹڈی ویزا
چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
کوڈچے فِسکالے کی کاپی
مارکا دا بولو (Marca da bollo) €16 کا ٹکٹ (تاباکی شاپ سے خریدیں)
*💵 مرحلہ 4: فیس جمع کروانا*
پوسٹ آفس میں درج ذیل فیس ادا کریں:
Permesso di Soggiorno کی فیس:76€ (مدت پر منحصر)
سروس چارج: €30
مارکا دا بولو: €16
پوسٹ آفس سے آپ کو ایک ریکوئسٹو ریسیوٹا (Reciept) ملے گا. اس پر تاریخ لکھی ہوگی، فنگر پرنٹ کے لیے یا آپ کو ایس ایم ایس آپ کے فون پر آئے گا۔۔ اسے سمبھال کر رکھیں کیونکہ یہ آپ کا عارضی Permesso ہوگا جب تک اصل کارڈ نہیں آتا۔
*🗓 مرحلہ 5: پولیس (Questura) سے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ*
پوسٹ آفس کی رسید پر اپوائنٹمنٹ کی تاریخ دی جائے گی۔روم کے اندر یہ تاریخ 6 سے 8 ماہ بعد کی ملتی ہے۔ ہر شہر میں مختلف ہوتی ہے۔
اس تاریخ پر Questura (امیگریشن پولیس آفس) جائیں۔
وہاں:
فنگر پرنٹس دیے جائیں گے
اصل دستاویزات دکھانے ہوں گے
*⏳ مرحلہ 6: کارڈ کا انتظار*
بایومیٹرکس دینے کے بعد Permesso di Soggiorno کارڈ کے بننے میں3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ یہ بھی ہر شہر میں مختلف ہوتا ہے
اس دوران آپ اپنی رسید سے قانونی طور پر اٹلی میں رہ سکتے ہیں۔اور آپ پاکستان بھی آ سکتے ہیں اس رسید پر، اور یورپ میں آپ ویزا "D" پر سفر کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر ویزا "D" ختم ہو جائے اور کارڈ بھی نہ آیا ہو تو آپ اس رسید پر یورپ میں سفر نہیں کر سکتے، لیکن پاکستان آ سکتے ہیں۔
جب کارڈ تیار ہو جائے، Questura کی ویب سائٹ سے چیک کریں یا SMS کے ذریعے اطلاع آئے گی ۔https://questure.poliziadistato.it/stranieri
*ریذیڈنٹ کارڈ (Permesso di Soggiorno) کی مدت*
اسٹڈی ویزا رکھنے والے طلبہ کو عام طور پر 1 سال کا Permesso ملتا ہے، جو ہر سال رینیو کروانا پڑتا ہے۔
اگر آپ HEC کا HAT یا USAT ٹیسٹ دیتے ہیں تو آپ HEC کے collaboration سے آنے والے سکالرشپس پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
اب سوال آتا ہے کہ کون کون سے ایسے prominent سکالرشپس ہیں۔ تو چلئے میں آپ کو بتاتا ہوں۔
سب سے پہلا سکالرشپ ہے Stipendium Hungaricum سکالرشپ جو کہ ہنگری گورنمنٹ کی جانب سے آفر کیا جاتا ہے۔ یہ سکالرشپ ایک فلی فنڈڈ سکالرشپ ہے بیچلر، ماسٹر اور PhD کے لئے۔
آپ اس میں ڈائریکٹ مطلب HEC کے بغیر اپلائی نہیں کر سکتے۔
تو اس کا مطلب ہے آپ کے پاس HAT ماسٹر اور PhD کے لیے اور USAT بیچلر کے لیے ہونا چاہیے۔
دوسرا سکالرشپ ہے CSC سکالرشپ جس کو چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ بھی کہتے ہیں۔اس میں آپ بیچلر، ماسٹر اور PhD کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ویسے تو اس سکالرشپ میں اپلائی کے تین طریقہ کار ہیں ، ایک ڈائریکٹ دوسرا ایمبیسی اور تیسرا HEC لیکن پاکستانیوں کے لیے صرف دو طریقے ہیں HEC اور ڈائریکٹ یونیورسٹی۔
تیسرا سکالرشپ ہے UK کا Common wealth سکالرشپ جو کہ آفر کیا جاتا ہے ماسٹر اور PhD کے لئے۔
اس کے علاوہ بھی سکالرشپس ہیں ان پر بات کسی اور دن بات ہو گی۔
اور HAT ، USAT ٹیسٹ سال میں 4 دفعہ ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کی تیاری کریں اور HAT دو سال کے لیے Valid ہوتا ہے جب کہ USAT ایک سال کے لئے۔
Work Hard/Smart- There is no Shortcut
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Near Habib Bank LTD Mardan Road Shewa Adda, Teshil Razzar District
Swabi
23420
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 18:30 |
| Tuesday | 08:00 - 18:00 |
| Wednesday | 08:00 - 18:30 |
| Thursday | 08:00 - 18:30 |
| Friday | 08:00 - 18:30 |
| Saturday | 08:00 - 18:30 |
| Sunday | 08:00 - 18:30 |