فداءالرحمان عابد

فداءالرحمان عابد

Share

مفتی ابوعتبان فداءالرحمان عابد
مدرس دارالعلوم تعلیم ا دارالعلوم تعلیم القرآن جماعت اشاعت التوحید والسنۃ تورڈھیر

15/09/2024
14/09/2024

((قسط نمبر 08))
تحریر
#ابوعِتبان_فداءالرحمان_عاؔبدتورڈھیر
*****
((قائلین کے دلائل اور ان کے جوابات))
حضرات مثبتِین عید میلاد النبی کے جواز میں اپنے خیال سے قرآن و حدیث سے کچھ دلائل پیش کرتے ہیں۔اور اسی طرح امت کے معتبر علماء کے کچھ اقوال بھی ذکر کرتے ہیں۔اور زور اس بات پر دیتے ہیں کہ یہ نیک کام ہے اور عبادت ہے۔
تو قانون یہ ہے کہ مدعیٰ کے اثبات کے لئے دلیل وہی پیش کی جاتی ہے جس کا مدعیٰ کے ساتھ نسبت ہو۔جیسا کہ مرقات فی المنطق میں دلیل کی تعریف کچھ اس طرح ہے۔ ’’یلزم من العلم بہ العلم بشیء اخر‘‘۔جس کے ذریعے دوسری چیز کا علم حاصل ہو جائے۔اور یہ بطریقہ لزوم حاصل ہوتا ہے۔
ایک آیت کے مقصد کی اتباع کرنا ہے
اور دوسری بات آیت کو اپنے مقصد کے پیچھے لانا ہے۔آیت کا مقصد کچھ اور ہو اور اس کو بدل کر اپنی مقصد کی طرف پھیراجائے۔تویہ آیت کی اتباع نہیں ہے بلکہ اپنے خواہشات کی پیروی کرناہے،اورتحریف ہے۔تو جب آیات کریمہ اور روایات مقدسہ سے اتنااہم مسئلہ ثابت ہوتا ہے ۔
تو کیا پانچ ،چھ سوسال تک علماء اس کو نہیں سمجھتے تھے اور چَھٹی صدی میں بعض مولوی اس کو سمجھ گئے۔گویا ان کاعلم پیغمبر پاک ﷺ اور صحابہ کرام ؓ ،تابعین اورتبع تابعین سے زیادہ ہوگیا۔گویا کہ وہ اس مقصد کونہیں پہنچے تھے۔
تیسری بات یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت پر ہروقت بغیر کسی قیداور شرط کے خوش ہونا ہرمسلمان کاایمان ہے۔اور ہرایک نبی کریمﷺ کی ولادت پر خوش ہے اور اس خوشی کاتذکرہ کرنا ہرمسلمان کاایمان ہے۔لیکن اس خاص طریقے سے خاص قیودات کے ساتھ خوشی منانا،تو خاص مدعیٰ کیلئے خاص دلیل درکار ہے۔مدعیٰ خاص عام دلائل سے ثابت نہیں ہوتا۔ یہ تین باتیں تقریباً ان حضرات کے ہر ایک دلیل کے جواب میں کافی ہے۔ جن طریقوں سے یہ لوگ استنباط کرتے ہیں تو عمومی طور پر ہر ایک میں یہ باتیں چلتی ہیں۔اور خاص طور پرایک آدھ ایت میں چلتی ہے۔اور بعض اٰیات میں زیادہ ہے۔ تو یہ عمومی جوابات ہیں۔ ویسے تو ہم نے مطبوع رسالے میں تقریباً ۱۲ دلائل اور ان کے جوابات نقل کئے ہیں لیکن یہاں صرف اس دلیل کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو یہ لوگ بڑے شد مد کے ساتھ بیان کرتے ہیں اور ساتھ منہ سے جھاگ بھی نکالتے ہیں۔
مشرکین مبتدعین کی سب سے اہم دلیل جو بڑے فخرکے ساتھ پیش کیاجاتاہے۔
وہ یہ کہ ابولہب کوکسی نے خواب میں دیکھا۔اور اس سے پوچھاکہ بھائی کیاحال ہے؟تواس نے جواب دیا کہ میں آگ میں ہوں لیکن ہرپیرکے دن مجھ سے عذاب ہلکاکیاجاتا ہے ۔اور میری شہادت کی انگلی میں پانی پیداکی جاتی ہے۔جس سے میں پانی حاصل کرتا ہوں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی ولادت پر خوش ہواتھا۔اور میں نے اس خوشی میں اپنی ایک لونڈی ثوبیہ کوآزادکیاتھا۔اوراس نے پھر نبی کریم ﷺ کودودھ بھی پلایاتھا تو اس وجہ سے مجھے پانی مل جاتا ہے،اورپھراس پر تفریع کیاجاتا ہے کہ۔
اذا کان ھذا کافراً جاء ذمّہ وتبّت یداہ فی الجحیم مخلدا
اتی انہ فی یوم الاثنین دائماً یخفّف عنہ مسروراً با حمد
فماالظن بالعبدالذی طول عمرہ باحمدمسرورا ًو مات موحدا
’’یہ توایک کافر کاحال ہے اور کافر بھی ایسا جس کاذم قرآن میں آیا ہے۔توجب اس نے پیرکے دن ولادت کی خوشی منائی تھی تواس پرعذاب کی تخفیف کی جاتی ہے ۔تواس شخص کے بارے میں تیراکیا خیال ہے۔جس کی ساری زندگی توحیدمیں گزری ہو،اور موّحدمراہو۔توقیامت کے دن اس کا کیاحال ہوگا۔‘‘
((الجواب:۔)) پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ اس بات کاکہنے والا کون ہے؟
علامہ سیوطی ؒ نے الحاوی للفتاویٰ صفحہ ۱۸۸ میں لفظ ’’ وقد رُوِیَ ‘‘ ذکرکیاہے۔
بعض کہتے ہیں کہ یہ خواب ابن عباس ؓ نے دیکھا تھا۔اگر یہ صحیح ہوبھی جائے تواس کاجواب یہ ہے کہ دین کااتنا بڑا اور اہم مسئلہ خواب سے ثابت نہیں ہوتا۔
اور شاولی اللہ محدّث دہلوی ؒ نے قرۃ العینین میں قاعدہ ذکرکیاہے ۔
کہ ہیچ حکم از احکام شریعت بواقعات ومنامات امتیاں ثابت نہ میشود۔
شریعت کوکوئی بھی حکم واقعات اور امت کے خوابوں سے ثابت نہیں ہوتا۔اور اسی طرح ’’المنام لاتثبت بہاالاحکام‘‘۔
تیسری بات یہ ہے کہ اس روایت کی اصل کوئی بتائے۔۔۔۔۔؟
الجواب نمبر۲؛ ابولہب کے عمل کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’مااغنیٰ عنہ مالہ وماکسب‘‘۔
کہ ابولہب کونہ اس کا مال فائدہ دے گا اور نہ اس کاکوئی کسب وعمل ۔اور اسی طرح قرآن مشرک کے عمل کے بارے میں ذکر کرتے ہیں۔
’’وقدمنا الیٰ ماعملوا من عملٍ فجعلنٰہ ھبائً منثورا‘‘۔
صرف ابوطالب کی یہ خصوصیت ہے کہ اس سے عذاب کی تخفیف کی جاتی ہے۔اورباقی کسی کیلئے بھی مقرر شدہ عذاب میں سے کمی نہیں کی جائیگی۔
**جاری**

Photos from ‎فداءالرحمان عابد‎'s post 02/12/2022
29/11/2022

سلام کے بارے میں شریعت کا حکم

Photos from ‎دارالعلوم تعلیم القرآن تورڈھیر‎'s post 12/11/2022
Want your school to be the top-listed School/college in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Tordher
Swabi
23610