11/03/2024
تمام اہلِ اسلام کو ماہِ رمضان مبارک!
رمضان المبارک انفرادی واجتماعی سطح پر تطہیر و تزکیہ کا غیر معمولی موقع اور رضائے الہٰی کے حصول کا وسیلہ ہے۔
یہ ماہِ مقدّس ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری کی راہ دکھلاتا اور اپنے فکر و عمل جنابِ رسولِ مکرّم صلی اللہ علیہ وسلّم کے اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھال کر دنیوی اور اُخروی کامیابی کے حصول کی تدبیر پر ابھارتا ہے۔
ربّ العزّت سےدعا ہےکہ ہمارے صیام و عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں اور ہمارےدلوں کی پرآشوب سختی کو دور کرتے ہوئے انہیں اس ہدایت کیلئے نرم فرمائیں جسے وہ اپنے محبوب بندوں/اقوام کی ظفریابی کا زینہ بناتے ہیں،آمین۔