Noor Institute of Medical Sciences & College

Noor Institute of Medical Sciences & College Your gateway to a career in healthcare. 2-year diploma programs. Join us in Swabi!"

18/08/2026

امتحان حل کرنے کے لیے اہم ہدایات

السلام علیکم، پیارے طلبہ و طالبات!

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اور آنے والے امتحان کی تیاری بھی اچھی طرح جاری ہوگی۔ چونکہ میں نے امتحان حل کرنے کے حوالے سے درج ذیل اہم نکات کلاس میں دو تین مرتبہ پہلے بھی سمجھائے ہیں، تاہم آپ کی رہنمائی کے لیے انہیں ایک بار پھر تحریری صورت میں شیئر کر رہا ہوں۔

امتحان حل کرنے کے لیے اہم Tips

1۔ وقت کا درست استعمال (Time Management):
اپنے وقت کو سمجھداری سے تقسیم کریں۔ امتحان کے کل وقت کو سوالات یا نمبروں کے مطابق تقسیم کریں۔ مثال کے طور پر اگر 100 نمبروں کے پرچے کے لیے 3 گھنٹے دیے گئے ہیں تو ہر سوال کے نمبروں اور مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے وقت مقرر کریں۔

آخر میں نظرِ ثانی (Revision) کے لیے کچھ وقت ضرور بچائیں۔

اچھا وقت کا انتظام آپ کو پورا پرچہ حل کرنے میں مدد دیتا ہے، غیر ضروری تاخیر سے بچاتا ہے اور ذہنی دباؤ کم کرتا ہے۔ کسی ایک سوال پر ضرورت سے زیادہ وقت صرف نہ کریں، کیونکہ اس سے دوسرے سوالات متاثر ہو سکتے ہیں۔

2۔ پرچے کی خوبصورت اور مناسب Presentation:
اچھی Presentation examiner پر اچھا تاثر ڈالتی ہے اور آپ کے جوابات کو پڑھنے اور چیک کرنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ اس لیے:

- مناسب Side Lines/Margins ضرور بنائیں۔
- واضح اور مناسب Headings استعمال کریں۔
- ہر سوال مکمل کرنے کے بعد End Line لگائیں۔
- آخر میں پرچہ مکمل ہونے کی واضح Finishing Line بنائیں۔
- اپنی Handwriting صاف اور واضح رکھیں۔
- جوابات کو مناسب ترتیب اور خوبصورتی سے لکھیں۔

3۔ ہر سوال ضرور حل کریں:
کبھی بھی کوئی سوال خالی نہ چھوڑیں۔ بغیر جواب کے سوال کا مطلب ہے کہ آپ نمبر حاصل کرنے کا ایک موقع کھو دیتے ہیں۔ اگر کسی سوال کا جواب مکمل طور پر معلوم نہ ہو تب بھی کوشش کریں کہ اس سے متعلق جو معلومات آپ کو معلوم ہیں، وہ ضرور لکھیں۔ ممکن ہے آپ کو کچھ نمبر مل جائیں۔

4۔ Instructions کو غور سے پڑھیں:
پرچہ شروع کرنے سے پہلے تمام Instructions کو احتیاط سے پڑھیں۔ سمجھیں کہ Examiner آپ سے کیا پوچھ رہا ہے اور پرچہ بالکل انہی ہدایات کے مطابق حل کریں۔

5۔ سوال کے مطابق جواب دیں:
ہر سوال کو غور سے پڑھیں اور اس کی اصل Demand کو سمجھیں۔ صرف وہی معلومات لکھیں جو سوال سے متعلق ہوں۔ غیر ضروری تفصیلات لکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ مختصر، واضح اور متعلقہ جواب غیر ضروری تفصیلات سے بھرے ہوئے طویل جواب سے بہتر ہوتا ہے۔

6۔ تمام ضروری معلومات مکمل کریں:
اپنے پرچے پر تمام مطلوبہ معلومات درست طور پر درج کریں، مثلاً:

- نام (Name)
- رول نمبر (Roll Number)
- رجسٹریشن نمبر (Registration Number)
- مضمون (Subject)
- اور دیگر مطلوبہ معلومات

کسی اہم معلومات کا اندراج نہ کرنا پرچے کی Checking یا Identification میں مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ Attendance Sheet پر اپنی حاضری ضرور لگائیں۔

7۔ سوالات کی مناسب ترتیب برقرار رکھیں:
جہاں تک ممکن ہو سوالات کو مناسب ترتیب اور Sequence کے مطابق حل کریں۔ ہر سوال کا نمبر واضح طور پر لکھیں اور اپنے جوابات کو منظم رکھیں تاکہ Examiner کے لیے پرچہ سمجھنا اور Check کرنا آسان ہو۔

پیارے طلبہ!

اپنے آپ پر یقین رکھیں اور پُراعتماد رہیں۔ آپ نے محنت کی ہے، اب وقت ہے کہ اپنی تیاری کا مظاہرہ اعتماد، نظم و ضبط اور بہترین انداز میں کریں۔

امتحان کے دوران گھبرائیں نہیں۔ سوالات کو غور سے پڑھیں، وقت کو دانشمندی سے تقسیم کریں، پرچہ صاف ستھرا اور خوبصورت انداز میں پیش کریں اور ہر سوال کو اپنی پوری کوشش کے ساتھ حل کریں۔

میں آپ سب کے لیے امتحانات میں کامیابی، بہترین نتائج اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیابی، بہترین کارکردگی، اعتماد اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین Perform کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Best of Luck, Dear Students!

پُراعتماد رہیں، توجہ مرکوز رکھیں اور اپنی پوری کوشش کریں۔

16/08/2026
16/08/2026

Last Date: 30 August 2026

GHS K***a Legends — 1992 ❤️A beautiful throwback to our golden school days, unforgettable memories, and lifelong friends...
16/08/2026

GHS K***a Legends — 1992 ❤️
A beautiful throwback to our golden school days, unforgettable memories, and lifelong friendships. ✨

***a

Address

Swabi
23560

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923008189172

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Institute of Medical Sciences & College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Noor Institute of Medical Sciences & College:

Shortcuts

Share

Category