Path to jannah

Path to jannah

Share

come towards Allah and his messenger

20/05/2026

قالَ النبی ﷺ:

منافق کی مثال اُس بکری کی طرح ہے جو بکریوں کے دو ریوڑوں کے درمیان ممیاتی ہوئی بھاگی پھرتی ہے. کبھی بھاگ کر اِس ریوڑ میں جاتی ہے اور کبھی اُس طرف جاتی ہے (کسی بھی ایک ریوڑ کا حصہ نہیں بنتی).

مسلم 7043
(نسائی 5040؛ مسند احمد 6298، 5790، 5079؛ دارمی 327؛ مشکوٰۃ 57)

یہ حدیث منافق کی حالت بیان کرتی ہے کہ وہ ایک جگہ پر قرار نہیں رکھتا، جہاں مفاد یا نفع نظر آتا ہے وہیں چلا جاتا ہے، کبھی مسلمانوں کے ساتھ ہوتا ہے تو کبھی کافروں کے ساتھ. اور یہی بات الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورہ النساء میں ارشاد فرمائی ہے.

[سورۃ النساء، 4:143]
ترجمہ: وہ (منافقین) اس (کفر اور ایمان) کے درمیان متزلزل ہیں، نہ ان (کافروں) کی طرف ہیں، نہ ان (مسلمانوں) کی طرف ہیں، اور جس کو الله گمراہ کر دے تو آپ اُس کے لئے کوئی راہ نہ پائیں گے.

19/05/2026

*ہجومِ بنی آدم، دنیا کے کونے کونے سے امڈ کر بیت اللّٰه کی طرف جا رہے ہیں۔ وہاں جہاں ہر کوئی برابر ہے، ایک طرح کا کفن سا سفید لباس پہنے نسب و نسل کے امتزاج سے بالا تر، لبیک کی صدائیں بلند کرتا ہوا انسانوں کا سمندر🤍*
`اللّٰہ اکبر، لبیک اللّٰهم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمدہ، والنعمة ، لک ولملک، لا شریک`
*اللہ ہمیں بھی اس قافلے میں شامل کرے آمین ثم آمین🖤🕋*

18/05/2026

*حدیث کا ادب کیا ہے؟*
*اگر کوئی کہے کہ رسول علیہ السلام نے فرمایا تو ۔۔۔*

17/05/2026

*بِتَارِيِخِ الْيَوْمِ 1 ذوالحجہ 1447ه‍ (پیر)*

نیا چاند دیکھنے کی دعا:
*اللَّهُمَّ أَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ*

اے اللہ! مبارک کر ہمیں یہ چاند، برکت اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ، ( اے چاند! ) میرا اور تمہارا رب اللہ ہے۔

14/05/2026

`اس سے شادی کر لو اگر وہ تمہارے پاس تمہارے دین کی وجہ سے سچائی کے ساتھ آئے، کیونکہ آج دین اجنبی ہو چکا ہے۔ اور دین دار عورت سے نکاح کی حرص صرف دین دار ہی کرتا ہے۔`🥹♥️

*اور وہ بہت کم ہیں..*🫠

`اور اس سے شادی کر لو اگر وہ تمہیں تمہارے دین کی وجہ سے قبول کرے، وہ نہ مال تلاش کرتی ہے نہ سونا، نہ رتبہ نہ شکل۔ اس کی ساری فکر یہی ہوتی ہے کہ اسے ایسا شوہر ملے جو اس کے دین اور آخرت کے معاملے میں اس کی مدد کرے۔ اس زمانے میں مادیت(دنیا کی چیزوں سے محبت)بہت ہے، اور دین کی قدر صرف دین دار عورت ہی جانتی ہے اور وہ بہت کم ہیں۔`🫠🤲

10/05/2026

عبدالله بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں: رسول الله ﷺ نے فرمایا: میرے بعد کچھ ایسے لوگ تمارے معاملات کے نگران (حکمران) ہوں گے جو:

1) سنت کو مٹائیں گے،
2) بدعت پر عمل پیرا ہوں گے، اور
3) نماز کی مقررہ وقت پر ادائیگی میں تاخیر کریں گے.

اُس وقت کے بارے میں میں نے پوچھا: الله کے رسول، اگر میں ان کا زمانہ پاؤں تو کیا کروں؟

آپ ﷺ نے فرمایا: "اے اُم عبد کے بیٹے! مجھ سے پوچھتے ہو کہ کیا کرو گے؟ الله کی نافرمانی کرنے والوں کی کوئی اطاعت نہیں!"

ماجہ 2865 (السلسلة الصحيحة 1743؛ مسند احمد 3789)

08/05/2026

08/05/2026

*ایک وقت تھا جب مجھے برقعے کا سوچ کر موت آتی تھی میں وہ جگہ چھوڑ دیتی تھی جہاں مجھے کہہ دیا جائے کہ اب پردہ سٹارٹ کر لو اپنے آپ کو آنکھوں ہاتھوں سمیت کوور کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی پھر حادثے ہوئے معجزے ہوئے اور* *مہربانیاں ہوئیں علم حاصل کیا میرے رب نے سینہ کھول دیا نور عطاء کیا اور آج مجھے موت آتی ہے کہ کہیں میرا پردہ چھوٹ نا جائے کہیں کوئ مجھے دیکھ نا لے کہیں میں اپنی حیا کھو نا بیٹھوں۔۔ آج مجھے اللہ رب العزت کے اس حکم سے بڑھ کچھ عزیز نہیں رہا 🫠 الحمدللہ کثیرا*
_اے ہمارے رب ہمارے دلوں کو نا پھیرنا بعد اس کے کہ ہمیں ہدایت مل جائے اللھم آمین یارب العالمین یا حی یا قیوم 🤲🏻_

#حجاب #پردہ #حیا #اسلام

05/05/2026

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلا» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا :’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر تم (نافرمانوں کے عذاب کے متعلق) جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روؤ اور کم ہنسو ۔‘‘ رواہ البخاری ۔

Mishkat ul Masabih #5339
دلوں کو نرم بنانے والی باتوں کا بیان

04/05/2026

قالَ النبی ﷺ:

کوئی مسلمان ایسا نہیں جسے کوئی تکلیف پہنچے، یہاں تک کہ اگر اُسے کانٹا بھی چبھ جائے، یا اس سے زیادہ تکلیف ہو، مگر الله تعالیٰ اس تکلیف کے بدلے اُس کی برائیوں (گناہوں) کو مٹا دیتا ہے، جیسے درخت اپنے پتے جھاڑ دیتا ہے.

بخاری 5648
(بخاری 5660، 5647، 5661، 5667؛ مسلم 6559؛ مسند احمد 3618، 4204، 4346؛ دارمی 2813؛ حبان 2937؛ ابی شیبہ 10905؛ بیہقی 13416؛ مشکوٰۃ 1538)

حضرت عبدالله بن مسعود ؓ نے بیان کیا:

میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ کو بخار چڑھا ہوا تھا، میں نے اپنے ہاتھ سے آپ ﷺ کو چھوا اور عرض کیا کہ آپ ﷺ کو تو بہت شدید بخار ہے. آپ ﷺ نے فرمایا: "ہاں! مجھے اتنا بخار ہوتا جتنا تم میں سے دو مردوں کو ہوتا ہے."

حضرت ابن مسعود ؓ نے عرض کیا کہ (یہ اس لئے ہے کہ) آپ ﷺ کا اجر بھی دو گنا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "ہاں!"

پھر آپ ﷺ فرمایا: "کسی مسلمان کو جب کسی مرض کی تکلیف یا اور کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو الله اَس کے گناہ کو اس طرح جھاڑ دیتا ہے جس طرح درخت اپنے پتوں کو جھاڑتا ہے."

بخاری 5667 (بخاری 5647، 5648، 5660، 5661؛ مسلم 6559؛ مسند احمد 3618، 4204، 4346؛ دارمی 2813؛ حبان 2937؛ مشکوٰۃ 1538)

01/05/2026

قالَ النبی ﷺ:

بیشک عدل کرنے والے الله کے ہاں رحمٰن عزوجل کی دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے، اور اُس کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں. (یہ وہی لوگ ہیں) جو اپنے فیصلوں (احکام میں)، اپنے اہل و عیال، اور جن کے یہ ذمہ دار ہیں (رعایا) ان کے معاملے میں عدل کرتے ہیں.

مسلم 4721
(نسائی 5381؛ حبان 4484؛ ابی شیبہ 35169؛ بیہقی 20162؛ مشکوٰۃ 3690)

قالَ النبی ﷺ:

1) اے الله! جو شخص بھی میری امت کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنے اور ان پر سختی کرے، تو تُو بھی اُس پر سختی فرما.
2) اور جو شخص میری امت کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا اور ان کے ساتھ نرمی کی، تو تُو بھی اُس کے ساتھ نرمی فرما.

مسلم 4722
(مسند احمد 26767، 24841؛ مشکوٰۃ 3689)



#عدل #انصاف #نرمی #رحمت #اسلام #حدیث #دین

Want your school to be the top-listed School/college in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Swabi