26/05/2026
🌟 گورنمنٹ پرائمری سکول جھنڈا 🌟
الحمدللہ!
گورنمنٹ پرائمری سکول جھنڈا میں سالانہ امتحانات کے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا تاکہ بچوں میں مزید محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو۔
تقریب کے بعد والدین اور اساتذہ کی اہم میٹنگ بھی منعقد کی گئی جس میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی، اخلاقی تربیت اور آنے والے کیلنڈر سال کے تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ والدین اور اساتذہ نے مل کر اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ہم تمام والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم، اخلاق اور کامیابی کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین
"تعلیم وہ روشنی ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے۔"