30/06/2026
📢 اہم اطلاع برائے تمام الائیڈ ہیلتھ گریجویٹس
🏛️ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل (AHPC) پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام الائیڈ ہیلتھ گریجویٹس کے لیے ہاؤس جاب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
📌 اہم نکات درج ذیل ہیں
✅ چار سالہ ڈگری پروگرام (BS 4 Years) کے طلبہ کے لیے 6 ماہ کی ہاؤس جاب لازمی ہوگی۔
✅ پانچ سالہ ڈگری پروگرام (BS 5 Years) کے طلبہ کے لیے ایک سال کی ہاؤس جاب لازمی ہوگی۔
✅ ہاؤس جاب کے دوران متعلقہ امیدوار کو ہاؤس آفیسر (House Officer) کا عہدہ حاصل ہوگا۔
✅ پروفیشنل لائسنس صرف انہی امیدواروں کو جاری کیا جائے گا جو مقررہ ہاؤس جاب/انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کریں گے۔
📢 تمام تعلیمی اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ریکارڈ میں ضروری ترامیم کریں اور طلبہ و گریجویٹس کو اس حوالے سے آگاہ کریں۔
⚠️ تمام الائیڈ ہیلتھ طلبہ اور گریجویٹس سے گزارش ہے کہ اپنے مستقبل کے پیشہ ورانہ لائسنس اور رجسٹریشن کے لیے اس نوٹیفکیشن کو سنجیدگی سے لیں اور بروقت ہاؤس جاب مکمل کریں۔