معھد الصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل صوابی

  • Home
  • Pakistan
  • Swabi
  • معھد الصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل صوابی

معھد الصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل صوابی Like this page

شیڈول برائے سالانہ امتحان 1447 وفاق المدارس العربیہ پاکستان
07/12/2025

شیڈول برائے سالانہ امتحان 1447 وفاق المدارس العربیہ پاکستان

20/11/2025
20/11/2025
14/09/2025

تقریری مقابلہ شروع ہورہاھے۔۔
لائیو

14/09/2025

پروگرام یوم سرپرستان لایو

تقریری مقابلہ و یوم سرپرستان
04/09/2025

تقریری مقابلہ و یوم سرپرستان

معہد الصدیق کے طلبہ علم کے طلبگار، خدمت کے رضا کارمدرسہ وہ گلستان ہے جہاں قرآن و سنت کی خوشبو فضا کو معطر کرتی ہے، اور ا...
22/08/2025

معہد الصدیق کے طلبہ علم کے طلبگار، خدمت کے رضا کار
مدرسہ وہ گلستان ہے جہاں قرآن و سنت کی خوشبو فضا کو معطر کرتی ہے، اور ایثار و قربانی کے پودے پروان چڑھ کر سماج کو سرسبز بناتے ہیں۔ صدیوں سے مدارسِ اسلامیہ امت کے لئے روشنی کے مینار اور خدمت کے قلعے ثابت ہوتے آئے ہیں۔ انہی روشن میناروں میں ایک نمایاں نام ہے معہد الصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل صوابی کا، جو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی میدانِ خدمت میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بروز جمعرات بتاریخ 21 اگست2025ء معہد کے تقریباً 150 طلبہ کرام نے دالوڑی (تحصیل ٹوپی، ضلع صوابی) کے مقام پر پورا دن پسینہ بہا کر سیلاب سے متاثرہ مکانوں کی صفائی میں لگایا۔ ملبے کے بوجھ کو اٹھایا، اجڑی بستیوں کو سہارا دیا، ٹوٹے دلوں کو حوصلہ بخشا اور بے سہارا خاندانوں کے لئے امید کی شمعیں روشن کیں۔ یہ خدمت محض ملبہ ہٹانے کا عمل نہیں تھا، بلکہ یہ اس بات کا اعلان تھا کہ مدارس کے طلبہ قوم کے دکھ سکھ میں سب سے آگے ہیں اور خدمتِ خلق ہی اصل تعلیم کی روح ہے۔
یہ جذبہ خدمت حضرت مولانا عبد الرؤف بادشاہ صاحب (مہتمم معہد الصدیق و مسئول شعبہ حفظ ضلع صوابی) کے دردِ دل، بصیرت اور مسلسل سرپرستی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی مخلصانہ رہنمائی اور شبانہ روز محنت کی بھی زندہ تعبیر ہے۔ اساتذہ نے طلبہ کے قلوب میں وہ جذبہ پروان چڑھایا جو محض درسی کتابوں سے حاصل نہیں ہوتا، بلکہ خدمت، ایثار اور قربانی کے عملی میدان میں اترنے سے جنم لیتا ہے۔ ان کی شفقت بھری تربیت نے طلبہ کو نہ صرف علم کا متلاشی بنایا بلکہ کردار کا پیکر اور خدمت کا علَمبردار بھی بنایا۔
یہ منظر گواہی دے رہا تھا کہ معہد الصدیق کے طلبہ محض علم کے طالب نہیں، بلکہ اپنے اساتذہ کے فیض سے ایثار کے پیامبر، خدمت کے علمبردار اور امت کے حقیقی خیرخواہ ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، حضرت مولانا عبد الرؤف بادشاہ صاحب اور تمام اساتذہ کرام کی کاوشوں کو اجرِ عظیم عطا کرے اور معہد الصدیق کو ہمیشہ دین، اخلاق اور خدمت کا ایسا روشن چراغ بنائے جو قیامت تک امت کے لئے مشعلِ راہ رہے۔

22/08/2025
معہد الصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل صوابی کے طلباء،مہتمم حضرت مولانا عبد الرؤف باچا صاحب ،استاذ الحدیث مولانا صالح مح...
21/08/2025

معہد الصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل صوابی
کے طلباء،مہتمم حضرت مولانا عبد الرؤف باچا صاحب ،استاذ الحدیث مولانا صالح محمد صاحب اور مولانا عبد اللہ صاحب نے دالوڑی گدون میں سیلاب کے بعد صفائی مہم میں شرکت کی ں
ضلع صوابی کے دیگر مدارس کے طلباء نے بھی بھرپور حصہ لیا
اللہ تعالیٰ ان سب کی تمام خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین ۔

Address

Bamkhel
Swabi

Telephone

+923438981988

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when معھد الصدیق للدراسات الاسلامیہ بام خیل صوابی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category