SSC EXAMS SHEET FILL PROCEDURE.
Govt.Islamia High School,Old Sukkur
Government Islamia High School, Old Sukkur, is a pure govt institution.Our posts of this page will define school activities time to time.
السلام علیکم
تمام طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اپنی سلپ حاصل نہیں کی ہے وہ کل بروز اتوار صبح 11 بجے اسکول آکر اپنی سلپ وصول کر لیں۔
یاد رہے کہ پیر سے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، لہٰذا جو طالبہ سلپ حاصل نہیں کرے گی وہ امتحان میں نہیں بیٹھ سکے گی۔
السلام علیکم
تمام طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اپنی سلپ حاصل نہیں کی ہے وہ کل بروز اتوار صبح 11 بجے اسکول آکر اپنی سلپ وصول کر لیں۔
یاد رہے کہ پیر سے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، لہٰذا جو طالب علم سلپ حاصل نہیں کرے گا وہ امتحان میں نہیں بیٹھ سکے گا۔
27/03/2026
السلام علیکم
کچھ شخصیات ہماری زندگی میں ایسا مقام رکھتی ہیں جو ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ زیرِ نظر تصویر میں موجود محترم سید غوث علی شاہ صاحب بھی ایسی ہی ایک باوقار اور بااثر شخصیت تھے۔
جب ہم نے 1990 میں محکمہ تعلیم جوائن کیا تو اس وقت شاہ صاحب اسلامیہ اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھے۔ وہ نہ صرف ہمارے استاد رہے بلکہ ایک عرصے تک ہمارے پڑوسی بھی رہے۔ ان کا خوش اخلاق رویہ، دوستانہ انداز اور بہترین رہنمائی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
آج ہمارے اسکول میں موجود اکثر سینئر اساتذہ ان کے شاگرد ہیں۔ انہوں نے ہمیں نہ صرف اسکول مینجمنٹ سکھائی بلکہ بہترین رویہ، نظم و ضبط اور ایک دوسرے کے کام آنے کا جذبہ بھی دیا۔ بلاشبہ، ایک کامیاب ایڈمنسٹریٹر کی تمام خوبیاں ان کی شخصیت میں موجود تھیں۔
بڑے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید غوث علی شاہ صاحب کل دوپہر 12 بجے کراچی میں انتقال فرما گئے۔ ان کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔
اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آپ سب سے بھی گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے دعا فرمائیں۔
جزاک اللہ خیر
05/03/2026
امتحانی نگرانی ٹیم کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول اولڈ سکھر کا دورہ
مورخہ 05-03-2026 کو امتحانی نگرانی ٹیم کے معزز اراکین محترم جناب غلام اکبر کلوڑ، سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ باغِ حیات علی شاہ ہائی اسکول، اور محترم سرفراز احمد مہر، ہیڈ ماسٹر ڈبل سیکشن ہائی اسکول نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول اولڈ سکھر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے امتحانی بلاکس کا معائنہ کیا اور جاری امتحانی عمل کا بغور مشاہدہ کیا۔ معزز مہمانوں نے امتحانی نظام، طلبہ کی حاضری اور نظم و ضبط کو سراہا اور اسے قابلِ تعریف قرار دیا۔
اس موقع پر اسکول کے فنانشل اسسٹنٹ جناب محمد عامر شیخ اور سینئر ٹیچر عبد الخالق صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے مہمانوں کو امتحانی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
03/03/2026
بطور ممبر امتحانی مانیٹرنگ ٹیم، ہماری معزز ہیڈ مسٹریس Syeda Saima Mazhar نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور جاری امتحانی نظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے Govt Mehran High School, Govt Municipal Boys High School اور Govt Modern High School کا وزٹ کیا جہاں امتحانی انتظامات، شفافیت، نگرانی کے نظام اور طلبہ کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا بغور مشاہدہ کیا۔
دورے کے دوران متعلقہ عملے کو ہدایات بھی دی گئیں تاکہ امتحانی عمل کو مزید منظم اور شفاف بنایا جا سکے۔ اس وزٹ کی چند تصاویر اس کے ساتھ منسلک ہیں۔
03/03/2026
03/03/2026
آج Sukkur IBA University کے B.Ed ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے ہمارے اسکول کے جاری امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کا باقاعدہ مشاہدہ کیا، جس میں سوالیہ پرچوں کی تقسیم، نگرانی کا نظام، طلبہ کی نشستوں کی ترتیب اور شفافیت کے اقدامات شامل تھے۔
طلبہ کو امتحانی نظم و ضبط، قواعد و ضوابط اور انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تاکہ وہ عملی طور پر امتحانی طریقہ کار کو سمجھ سکیں۔ اس وزٹ کے دوران لی گئی تصاویر اس پوسٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تعلیمی مشاہدہ ان کے پیشہ ورانہ تجربے میں مفید اضافہ ثابت ہوگا۔
03/03/2026
Revised Time Table Annual Examination SSC I &II 2026
28/02/2026
آج ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن (ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری) سکھر ریجن، جناب حافظ شہاب الدین (Indher) کی ہدایت پر گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائی اسکول پرانا سکھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر طلبہ کا جذبہ حب الوطنی قابلِ دید تھا جبکہ اسکول کے تمام اساتذہ کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔
جناب عبد الخالق صدیقی نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے طلبہ کو بریفنگ دی اور پاک فوج کے دفاعی حق، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں پُرجوش نعرے لگا کر اپنے عزم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر جناب جاوید اقبال صاحب نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور پاک فوج کی حفاظت و کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
منجانب:
گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائی اسکول، پرانا سکھر
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے مرحوم ساتھی اور گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائی اسکول پرانا سکھر کے استاد جناب سلطان سبحانی صاحب کی والدہ کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شب ساڑھے آٹھ بجے جنات بلڈنگ، پرانا سکھر میں ادا کی جائے گی۔
تمام دوستوں، اساتذہ کرام اور متعلقین سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
26/02/2026
Block wise Details Annual Examination 2026
Class IV To Class VIII.
Starts From: 02-03-2026 To 14-03-2026.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
ROYAL Road OLD SUKKUR
Sukkur
65200
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 12:30 |
| 13:00 - 17:00 | |
| Tuesday | 08:00 - 12:30 |
| 13:00 - 17:00 | |
| Wednesday | 08:00 - 12:30 |
| 13:00 - 17:00 | |
| Thursday | 08:00 - 12:30 |
| 13:00 - 17:00 | |
| Friday | 08:00 - 10:30 |
| 10:45 - 13:15 | |
| Saturday | 08:00 - 12:30 |
| 13:00 - 17:00 |