27/06/2025
*🌹 شانِ فاروقِ اعظمؓ 🌹*
*♥️حضرت عمرؓ کی زندگی سراپا قربانی، انصاف اور تقویٰ کا نمونہ تھی۔*
*اسلام کے دشمن ان سے کانپتے تھے، اور مومن اُن پر فخر کرتے تھے۔*
*⚖️ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*
*"اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتے"*
*(ترمذی 3686)*
*💔 یومِ شہادت حضرت عمرؓ*
*🌍 فاتحِ شام و فارس*
*📖 امامِ عدل*
*🤲 اللہ ہمیں حضرت عمرؓ جیسے کردار کی توفیق دے۔ آمین۔*
*🟡حضرت عمرؓ، وہ نام ہے جس پر تاریخ فخر کرتی ہے۔*
*🔴عدل کا مینار، تقویٰ کا پیکر، خلافت کا روشن ستارہ۔*
*⚫یکم محرم، وہ دن جب سجدے میں سر تھا، اور روح رب کے حضور حاضر ہو گئی۔*
*آپؓ کی شہادت صرف ایک واقعہ نہیں، ایک عہد کا اختتام تھا۔*
*☑️عمرؓ کی تلوار نے باطل کو کاٹا،*
*اور ان کے عدل نے دلوں کو جیتا۔*
*آج بھی اگر دنیا کو عدل چاہیے،*
*تو حضرت عمرؓ کا راستہ اپنانا ہوگا*
*یکم محرم یوم شہادت خلیفہ دوم مراد رسول امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ، آپ رضی اللہ عنہ کی خصوصیات*
*🌴 مراد رسول*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے مسلمان ہونے کی دعا فرمائی۔*
*🌴قران کریم کا آپ کی رائے کے موافق اترنا*
*کئی موقعوں پر قرانی آیات آپ رضی اللہ عنہ کی رائے کے موافق اتری ہیں*
*🌴اسلام کے دوسرے خلیفہ:*
آپ رسول اللہ ﷺ کے بعد خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے بعد دوسرے خلیفہ بنے۔
*🌴 اسلام کی طاقت ور شخصیت*:
آپ کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو کھل کر عبادت کا موقع ملا، اسی لیے نبی کریم ﷺ نے دعا کی تھی:
"اللهم أعز الإسلام بأحب الرجلين إليك بعمر بن الخطاب أو بأبي جهل"۔
*🌴. فاروق لقب*:
آپ کو رسول اللہ ﷺ نے "فاروق" کا لقب عطا فرمایا، یعنی حق و باطل میں فرق کرنے والے۔
*🌴 عدل و انصاف کی علامت*:
حضرت عمرؓ کا دور خلافت عدل، مساوات، قانون اور نظم و ضبط کا عظیم نمونہ تھا۔
*🌴. بڑے مفتی اور فقیہ*:
صحابہ میں آپ کا شمار بڑے فقیہ، عالم اور صاحبِ رائے افراد میں ہوتا تھا۔
*🌴 نبی کریم ﷺ سے قرب*:
آپ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں، نبی کریم ﷺ نے آپ کو جنت کی بشارت دی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے بعد اقا علیہ الصلوۃ والسلام کے سب سے قریب اپ تھے۔
*🌴 طاقتور حاکم*:
آپ کے دور میں اسلامی ریاست بہت وسیع ہوئی — عراق، شام، مصر، فارس، بیت المقدس، ایران اور دیگر علاقے فتح ہوئے اپ کے خلافت 22 لاکھ مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی۔
*🌴سادگی و زہد*:
دنیا پرستی سے کوسوں دور، سادہ لباس، کھجور و پانی پر گزارا، راتوں کو رعایا کی خبر گیری۔
*🌴. پہلا باقاعدہ نظمِ حکومت*:
آپ نے دیوان، بیت المال، پولیس، عدالتی نظام، قاضیوں کی تقرری، باقاعدہ فوج، اور دیگر ریاستی نظام کی بنیاد رکھی۔
*🌴. اجتماعی عبادات کی تنظیم*:
تراویح کو جماعت سے پڑھوانا، نمازِ جمعہ کا باقاعدہ انتظام، اذان کی ترتیب جیسے کئی امور میں اصلاحات کیں۔
*🌴. غیر مسلم رعایا کے حقوق کا تحفظ*:
ذمیوں کے حقوق کی حفاظت، ان پر ظلم سے سختی سے منع فرمایا۔
*🌴. بزرگ صحابہ کی عزت*:
مشورے کے لیے ہمیشہ صحابہ کرام خاص طور پر حضرت علیؓ، عثمانؓ، عبد الرحمن بن عوفؓ، اور دیگر اہل علم کو شامل کرتے۔
*🌴. تقویٰ اور خوفِ خدا*:
ایک مرتبہ اپ نے ارشاد فرمایا: "دریا کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مر جائے تو عمر سے سوال ہوگا۔"
*🌴. شہادت کا عظیم مرتبہ*:
آپ کو فجر کی نماز کے دوران ابو لؤلؤ مجوسی نے شہید کیا،
*🌴 آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے پہلو میں تدفین*
حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ حمزہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کے حجرہ مبارکہ میں نبی کریم ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ آرام فرما ھیں۔
*( پوسٹ پڑھ کر ری ایکٹ ضرور کیا کریں، تاکہ ہم اگلی پوسٹ آپ کی خدمت میں جلدی پیش کرسکیں )*❤️
19/06/2025
15/06/2025
22/05/2025