16/05/2025
کل، بروز جمعرات 15 مئی 2025
درگاہِ عالیہ حضرت سید بیدل بے کس رحمۃ اللہ علیہما پر سالانہ عرس کی پُرکیف محفل منعقد ہوئی۔
اس پُرنور موقع پر شیخ الحدیث والتفسیر، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب دامت برکاتهم نے خصوصی شرکت فرمائی اور خطاب فرمایا۔
اس محفل میں دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ کے اساتذہ کرام اور طلباء عظام نے بھرپور شرکت کی۔
شہر و بیرونِ شہر سے تشریف لانے والے کئی جید علمائے کرام نے بھی شرکت فرمائی اور اپنی حاضری سے محفل کو رونق بخشی۔
تمام عاشقانِ اولیاء اور محبانِ سادات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ
ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اس کا ایصالِ ثواب حضرت بیدل رحمۃ اللہ علیہ کی روح کو ضرور پہنچائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے فیوض و برکات سے مالا مال فرمائے، آمین۔