23/04/2024
سندھ پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ اب کل 24 April سے 7 مئ تک مسلسل جاری رہینگے۔ ان شاءاللہ
پہلے مرحلے میں مختلف مضامین کے لیکچرار کے تحریری ٹیسٹ ہورہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 مئ سے سکینڈری اسکول ٹیچر SST کے ٹسیٹ کے ہونگے۔
ٹیسٹ دینے والے امیدواران چند ضروری باتیں نوٹ فرما لیں۔
*اپنے ساتھ صرف ضروری چیزیں لیکر جائیں غیر ضروری کوئ بیگ، پرس، موبائل، اسمارٹ واچ، کیش وغیرہ ہر گز لیکر نہ جائیں۔ آپ کو امتحانی ھال میں صرف درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی وہ اپنے ہمراہ رکھیں۔
1- اصلی شناختی کارڈ (لازمی) گم ہونے کی صورت میں ایف آئی آر اور کارڈ کی کاپی ساتھ لے جائیں۔
2- ایڈمیشن سلپ/ ایڈمٹ کارڈ (لازمی) ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیجیئے
3- کم ازکم دو عدد بلیک بال پوائنٹ ضرور رکھیں بعض دفعہ آپ نیو پین لے جاتے اور وہ چلتا نہیں۔
4- چالان اوریجنل یا فوٹوکاپی۔ اگر چالان گم ہو گیا ہے تو اس کی کوئ خاص ضرورت نہیں۔ لیکن یاد رہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں انٹرویو میں اصلی چالان کی ضرورت ہوگی اس کے لئے اس بینک سے رابطہ کریں گے جہاں سے آپ نے چلان بنوایا تھا۔ فی الحال ٹسیٹ آپ بغیر چالان کے دے سکتے ہیں۔
5- پانی بوتل (لازمی) گرمی کی شدت زیادہ ہے۔
6- *امتحانی گتہ* (لازمی رکھیں کیونکہ وہاں صرف کرسی ہوتی ہے۔
موسم چونک خاصا گرم ہے لہذا پانی کی بوتل لازمی ساتھ رکھیں کوشش کریں کہ آپ نے مناسب ناشتہ/لنچ کیا ہوا ہو کیونکہ یہ پروسس 3 گھنٹے سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ کپڑوں اور جوتوں کا انتخاب موسم کی مطابقت سے رکھیں۔ خواتین پرس وغیرہ نہ لیکر جائیں تو بہتر ہے۔
موبائل اور پرس کے لئے کاؤنٹر بنا ہوتا ہے لیکن پھر بھی اپنے رسک کو کم سے کم رکھیں۔
جوابی کاپی OMR sheet کو بہت احتیاط سے بھریں *خاص طور پر رول نمبر لکھتے ہوئے سب سے زیادہ غلطی کرتےط ہیں* اس کے لئے وہاں موجود invigilator سے مدد لیں۔
کسی سوال میں کوئ غلطی نظر آۓ تو آپ وہاں موجود SPSC حکام کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے مفید رہے گی۔ آپ سب کی کامیابی کے لئے دعا گو۔ IK
Abid bin Iqbal official channel
WhatsApp Group Invite