09/05/2026
Al Zukhruf Academy
Al Zukhruf Academy provides knowledge of Islam ,Teach Quran , and Art and Craft skills online
09/05/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
*حج تربیتی سلسلہ*
سب سے پہلے آپ سب عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ اللّہ تعالی نے آپکو اپنے اتنے سارے بندوں میں سے حج بیت اللہ اور زیارت روضہ رسولﷺ کے لیے منتخب فرمایا۔
اللّہ تعالی آپ سب کو خیر و عافیت کے ساتھ لے کے جائیں اور خیر سے اپنے گھر واپس لائیں اور اللہ تعالٰی سب کا حج قبول فرمائیں۔ آمین
جب اتنی بڑی سعادت کے لیے اللّہ پاک نے منتخب فرمایا ہے تو ہمیں چاہیے کہ اللّہ تعالی کا خوب شکر ادا کریں کیونکہ جتنا ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، اتنا ہی ہماری نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
"اللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ"
اس کلمے کو ہم زیادہ سے زیادہ پڑھیں—چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، جب بھی یاد آئے۔
اسی طرح:
اَلحَمْدُ لِلّہ ۔
اَلحَمْدُ لِلّہ الّذِی بِنِعمَتهٖ تَتِمُّ الصَّالحَات
بھی پڑھ سکتے ہیں۔
کم از کم ایک تسبیح (100 مرتبہ) پڑھنے کی عادت ضرور ڈالیں، اور اگر زیادہ پڑھ سکیں تو یہ اور بھی بہتر ہے۔
اور یہ شکر کے کلمات صرف حج تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اپنی زندگی کا حصہ بنائیں کوئی بھی نعمت ملے، دل خوش ہو یا کوئی مصیبت ٹل جائے فوراً شکر ادا کریں۔
یاد رکھیے *"حج دراصل ایک دینی انقلاب کا نام ہے۔"*
جب یہ عادتیں ہم ابھی سے اپنا لیں گے، تو ان شاء اللہ یہ ہماری زندگی کا مستقل حصہ بن جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا خاص فضل فرمائیں اور ہم سب کو اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرمائیں ۔ آمین
جو لوگ حج کر چکے ہیں وہ بھی اس نعمت کے مل جانے پر اب دوبارہ کم از کم دو نفل شکرانے کے ضرور ادا کیجیے۔
~ 𝑨𝒍 𝒁𝒖𝒌𝒉𝒓𝒖𝒇 𝑨𝒄𝒂𝒅𝒆𝒎𝒚 ~
22/04/2026
20/04/2026
وَتَزَوَّدُوۡا فَاِنَّ خَيۡرَ الزَّادِ التَّقۡوٰى ۚ وَاتَّقُوۡنِ يٰٓاُولِى الۡاَلۡبَابِ ۞
اور (حج کے سفر میں) زاد راہ ساتھ لے جایا کرو، کیونکہ بہترین زاد راہ تقوی ہے اور اے عقل والو ! میری نافرمانی سے ڈرتے رہو۔
سورۃ البقرة۔ آیت نمبر 197
20/04/2026
القرآن - سورۃ نمبر 94 الشرح
آیت نمبر 5
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ۞
لفظی ترجمہ:
فَاِنَّ: پس بیشک | مَعَ: ساتھ | الْعُسْرِ: دشواری | يُسْرًا: آسانی
چنانچہ حقیقت یہ ہے کہ مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔
01/04/2026
31/03/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Sukkur