06/08/2026
تقریبِ تقسیمِ انعامات برائے سہ ماہی امتحان میں کامیاب طلبۂ کرام
جامعہ ادارۃ الفرقان، اللہ ولی مسجد، بندر روڈ، سکھر میں سہ ماہی امتحان کے نتائج کے اعلان کے موقع پر ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں مختلف درجات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے بیش قیمت انعامات تقسیم کیے گئے۔ جن طلبہ نے اپنی اپنی جماعتوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، انہیں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح درجۂ امتیاز کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔
مزید برآں، شعبۂ حفظ، ناظرہ اور قاعدہ میں نمایاں کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
جامعہ ادارۃ الفرقان تمام کامیاب اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبۂ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے، اور ان کے معزز والدین اور اساتذۂ کرام کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبۂ کرام کو علمِ نافع، عملِ صالح اور دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، ان کے والدین اور اساتذۂ کرام کی محنت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور جامعہ ادارۃ الفرقان کو دن دگنی، رات چوگنی ترقی، خیر و برکت اور مزید دینی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔