17/09/2026
16/09/2026 کو کلسٹر ہیڈ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بگٹی کالونی سوئی میں ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبدالرزاق صاحب اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نعیم کلپر کے ہمراہ کلسٹر 26-2025 کے تحت فراہم کیے گئے سامان کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے سکول میں موجود کلسٹر سامان، اس کے ریکارڈ، معیار اور تعلیمی ضروریات کے مطابق اس کے استعمال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری وسائل کو شفاف، مؤثر اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔
یہ دورہ تعلیمی اداروں کی نگرانی، سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے انتظامیہ کی سنجیدہ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ امید ہے کہ ایسی عملی نگرانی اور باقاعدہ معائنوں سے سکولوں میں سہولیات کے معیار اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
اور کلسٹر ہذا کے تمام فیڈر سکولوں میں سامان تقسیم کیا گیا ۔