دارالعلوم ترجمان القرآن حاجی آباد بونیر

دارالعلوم ترجمان القرآن حاجی آباد بونیر براعم الیوم صناع المستقبل

10/04/2026

ان شاءاللہ کل 11 اپریل بروز ہفتہ صبح 8 بجے دارالعلوم ترجمان القرآن حاجی آباد میں تعلیمی سال 2026/27 کا آغاز ہوگا

دارالعلوم ترجمان القرآن کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 11 اپریل بروز ہفتہافتتاحی تقریب صبح 09 بجے منعقد ہوگی۔تمام طلبہ کرام ...
08/04/2026

دارالعلوم ترجمان القرآن کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 11 اپریل بروز ہفتہ
افتتاحی تقریب صبح 09 بجے منعقد ہوگی۔
تمام طلبہ کرام سے گزارش ہے بروقت حاضری یقینی بنائیں۔

03/04/2026

ایک حسین یاد

آج جمعہ کے خطبہ کے لیے دارالعلوم جانا ہوا۔ جاتے اور آتے ہوئے بارش نے خاصا ستایا، مگر جب رات کی تاریکی میں بارش کی نرم و ہلکی بوندوں کو فضا کو معطر کرتے دیکھا اور دارالعلوم کا یہ دلکش منظر نگاہوں کے سامنے آیا تو دل کو چھو گیا۔
یوں محسوس ہوا جیسے اس حسین لمحے کو تھام لیا جائے۔

بارش کی پھوار جب دارالعلوم کی فضاؤں میں اترتی ہے تو ہر سمت ایک خاص روحانیت بکھر جاتی ہے،
عمارتیں بارش سے دھل کر اور زیادہ نکھر اٹھتی ہیں، اور صحن میں جمع پانی اپنے دامن میں آسمان کا عکس سمیٹ لیتا ہے۔

طلبہ اپنے کمروں اور برآمدوں میں بیٹھے تلاوت قرآن اور اسباق کی تکرار میں مصروف ہوتے ہیں، جبکہ اساتذہ کی نرم، پرسوز اور پراثر آوازیں بارش کی مدھم لے کے ساتھ مل کر ایک عجیب دلنشین سماں پیدا کر دیتی ہیں۔

درختوں کے پتے دھل کر چمکنے لگتے ہیں، اور ٹھنڈی ہوا ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیتی ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ بارش محض زمین کی پیاس بجھانے نہیں آئی، بلکہ دلوں کی بنجر زمین کو بھی سیراب کرنے کا پیغام لے کر آئی ہے،
اور دارالعلوم اس نزول رحمت کا ایک خاموش، نورانی اور بابرکت مظہر بن جاتا ہے۔

اللہ تعالی اس مرکز علم و ہدایت کو تا دیر قائم و دائم رکھے، اسے مزید ترقی و عروج سے نوازے، اور اس کے خادمین، معاونین اور مدرسین کو اپنی بے پایاں رحمتوں اور جزائے خیر سے سرفراز فرمائے۔

03/04/2026

درجۂ اولیٰ، ثانیہ اور ثالثہ کے طلبۂ کرام کے لیے تجوید کورس کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے گا،
جبکہ درجۂ رابعہ، خامسہ، سادسہ اور موقوف علیہ کے طلبۂ کرام کے لیے کمپیوٹر کورس کا انتظام ہوگا۔
اپنے بچوں کے روشن اور بہتر مستقبل کے لیے انہیں دینی مدارس میں داخل کروائیں،

جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری مہارتوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،

جہاں ملکی، مسلکی اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر دینِ مبین کی خالص اور معتدل تعلیم دی جاتی ہو۔

شعبہ درس نظامی ، شعبہ تجوید کے اسباق کا آغاز 8 اپریل  بروز بدھ سے ہوگا۔طلباء کرام اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
01/04/2026

شعبہ درس نظامی ، شعبہ تجوید کے اسباق کا آغاز 8 اپریل بروز بدھ سے ہوگا۔
طلباء کرام اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

31/03/2026

شعبہ حفظ کے طلباء کرام کل بروز بدھ یکم اپریل نماز عصر
تک حاضری یقینی بنائیں
بعد نماز مغرب کلاس ہوگا۔

30/03/2026

اعلان داخلہ برائے سال 2026/27ء — 1447ھ

حسب سابق امسال بھی دارالعلوم ترجمان القرآن، حاجی آباد بونیر میں
🔹 شعبہ تجوید القرآن (محدود نشستوں پر)
داخلے جاری ہیں۔
حفاظ کرام خصوصا سکول کے طلبہ کرام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ایک سال شعبہ تجوید دارالعلوم ترجمان القران کے نام کردیں۔

شرائطِ داخلہ:

• سرپرست اور طالب علم کے شناختی کارڈ یا ب فارم کی فوٹو کاپی
• دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر

داخلہ: یکم اپریل تا 10 اپریل 2026ء
افتتاح اسباق : 11 اپریل بروز ہفتہ
رابطہ نمبر:
03339695820
03499160862
پتہ:
دارالعلوم ترجمان القرآن، حاجی آباد بونیر

اعلان داخلہ برائے سال 2026/27ء — 1447ھحسب سابق امسال بھی دارالعلوم ترجمان القرآن، حاجی آباد بونیر میں درج ذیل شعبہ جات م...
29/03/2026

اعلان داخلہ برائے سال 2026/27ء — 1447ھ

حسب سابق امسال بھی دارالعلوم ترجمان القرآن، حاجی آباد بونیر میں درج ذیل شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں:

🔹 درسِ نظامی للبنین (درجہ اولیٰ تا درجہ سابعہ)
🔹 شعبہ تجوید القرآن (محدود نشستوں پر)
🔹 شعبہ درس نظامی (بعد از ظہر) — اسکول کے طلبہ کے لیے خصوصی ترتیب
🔹 شعبہ حفظ القرآن الکریم

شرائطِ داخلہ:

• سرپرست اور طالب علم کے شناختی کارڈ یا ب فارم کی فوٹو کاپی
• سابقہ درجہ کی کشف الدرجات (مارک شیٹ)
• دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر

خصوصی نوٹ:
شعبہ تجوید میں نشستیں محدود ہیں۔ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ ہذا میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے حامل طلبہ کے لیے بھی بعد از ظہر کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جس میں ابتدائی طور پر درجہ اولیٰ میں داخلے جاری ہیں۔

آغازِ داخلہ: 28 مارچ 2026ء

رابطہ نمبر:
03339695820
03499160862
پتہ:
دارالعلوم ترجمان القرآن، حاجی آباد بونیر

علم و ذوق اور ارباب شعور کی خدمت میں نہایت سنجیدگی کے ساتھ یہ اعلان پیش کیا جاتا ہے کہ دارالعلوم ترجمان القرآن حاجی اباد...
24/03/2026

علم و ذوق اور ارباب شعور کی خدمت میں نہایت سنجیدگی کے ساتھ یہ اعلان پیش کیا جاتا ہے کہ دارالعلوم ترجمان القرآن حاجی اباد میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلہ جات کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس پرفتن اور تغیر پذیر دور میں جبکہ لسانی اغلاط اور قرآنی الفاظ کی نادرست ادائیگی عام ہوتی جا رہی ہے، علم تجوید کی تحصیل ایک ناگزیر دینی ضرورت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

تجوید درحقیقت کلام الہی کے حسن ادا، جلال و وقار اور اس کے حقیقی معانی کی حفاظت کا ضامن علم ہے، جس کے ذریعے قاری قرآن کو اس انداز سے پڑھنے کا شرف حاصل ہوتا ہے جس طرح یہ قلب مصطفی ﷺ پر نازل ہوا اور جس کی تعلیم بنفس نفیس آپ ﷺ نے عطا فرمائی۔
اس کے بغیر تلاوت میں وہ تاثیر، وہ روحانیت اور وہ وقار باقی نہیں رہتا جو مطلوبِ شریعت ہے۔

#امتیازات:
* ماہر اور باصلاحیت اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم
* مخارج و صفات کی عملی تطبیق کے ساتھ تربیت
دینی، اخلاقی اور روحانی اصلاح کا جامع نظام

لہذا ارباب فکر سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اپنی نئی نسل کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت اور اس کے آداب سے مزین کرنے کے لیے اس بابرکت موقع سے استفادہ کریں، تاکہ وہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔
برائے رابطہ:
0342526307

Address

Norizi Buner
Sonigram

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 07:00 - 19:00
Wednesday 07:00 - 19:00
Thursday 07:00 - 19:00
Saturday 07:00 - 19:00
Sunday 07:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دارالعلوم ترجمان القرآن حاجی آباد بونیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share