28/12/2025
*القُبّةُ الخضراء… گنبد خضرا جہاں تاریخ سوتی ہے اور روحیں جھک جاتی ہیں*💚🕌
ڈاکٹر زغلول النجار (حفظہ اللہ) آنسو ضبط کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
“یہ منظر دنیا میں کسی چیز سے مشابہ نہیں!”
اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر کے اندر ایک نہایت سادہ سی چھوٹی سی کوٹھڑی میں—
ایسی کوٹھڑی جس کا رقبہ صرف *4.5×3.5 میٹر* ہے—
انسانیت کی تین عظیم ترین ہستیاں یہاں آرام فرما ہیں:
*رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم، اور آپ کے دو رفیق، سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔*
جگہ اگرچہ بہت چھوٹی ہے…
لیکن ان جلال وعظمت والے مکینوں کی برکت نے اسے پوری اُمت کے دلوں کے لیے وسیع ترین مقام بنا دیا!
💫 *یہیں خیرُ البشر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دفن کیا گیا، حجرے کے قبلہ رُخ حصے میں۔ آپ کا رُخِ انور قبلہ کی طرف ہے—گویا اب بھی دلوں کے امام ہیں…*
📏 آپ کے چہرۂ مبارک اور جنوبی دیوار کے درمیان صرف *ایک بالشت* کا فاصلہ ہے—
ایک ایسی جگہ جو آنکھ سے پہلے دل کو چھو لیتی ہے…
مغربی دیوار سے صرف *دو ہاتھ* کا فاصلہ—
جیسے یہ جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسے تھامے ہوئے ہے جیسے ماں اپنے سوتے ہوئے بچے کو تھام لیتی ہے۔
🕊️ *آپ کے مبارک کندھوں کے پیچھے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آرام فرما ہیں**—
ہجرت کے ساتھی، غار کے ساتھی، دعوت کے ساتھی…
اور ہاں! موت میں بھی اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ نہ چھوڑا۔
💚 *پھر ان کے فوراً پیچھے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آرام فرما ہیں*—
جنہوں نے دنیا میں صفوں کو مکمل کیا، اور یہاں قبروں کی صف بھی انہی پر مکمل ہوتی ہے۔
ایسا لگتا ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے اس تین رکنی صف کو ہمیشہ کے لیے قائم رکھ دیا ہو—
ایک رسولِ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، اور دو خلفا جو اس مشن کو آگے لے کر چلے۔
یہاں… اسی چھوٹی سی جگہ میں، جسے سبز گنبد نے اپنے سایے میں لیا ہوا ہے…
روحیں روشن ہوتی ہیں، دل جھک جاتے ہیں۔
یہاں… *رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ* آرام فرما ہیں—
وہ تین ہستیاں جنہوں نے ایک تہذیب کی بنیاد رکھی اور ایسی روشنی پھیلائی جو کبھی بجھنے والی نہیں۔
💭 *ایک لمحے کو سوچیں…*
بظاہر کمرہ بڑا سادہ ساہے، مگر ان ہستیوں کی عظمت کا کیا عالم ہو گا جو اس میں آرام فرما ہیں؟
*یہ وہ مقام ہے جہاں ایمان تازہ ہوتا ہے، جہاں رسالت کے انوار جھلکتے ہیں، جہاں عظمت بولتی ہے۔*
(مفتی وسیم مدنی کی وال سے )
علوی المیلادی جلالی