17/12/2025
الحمدللہ! تعمیرِ ملت پبلک اسکول ڈوغنی میں سالانہ تقسیمِ انعامات کے سلسلے میں ایک نہایت پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی معزز شخصیات، والدینِ طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مہمانانِ کرام نے اسکول کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔
خصوصی طور پر مہمانان خصوصی سابق (ایس ایچ او) جناب کثیر صاحب اور ماسٹر سر حامد حسین صاحب نے اپنے زرّیں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں، کیونکہ یہی ایک روشن
اور کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔
📝خاکسار رضاءاللہ کاوش بلغاری
15/12/2025
*تعمیر ملت پبلک سکول ڈوغنی گنگچھے*
محترم والدین اور سرپرست حضرات!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم اس اعزازی لمحے کو بیان کرتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں کہ تعمیر ملت پبلک ہائی سکول ڈوغنی، ضلع گنگچھے میں *سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان* ایک شاندار تقریب کے ذریعے زیرِنظر شیڈول کے مطابق طے پایا ہے:
- *تاریخ:* 16 دسمبر 2025ء
- *وقت:* صبح 10:00 بجے
- *مقام:* تعمیر ملت پبلک سکول ڈوغنی
ہم آپ کی شراکتِ شایان کا ادباً التماس کرتے ہیں تاکہ آپ کی موجودگی سے ہماری اور طلباء کی دلجمعی اور حوصلہ افزائی ممکن ہو۔
*ملحوظات:*
- تمام طلباء و طالبات اپنی رسمی یونیفارم میں تشریف لائیں۔
- وقت کی پابندی کا خصوصی اہتمام فرمائیں۔
منتظر شرکت:
سکول منجمنٹ کمیٹی
تعمیر ملت ڈوغنی
28/10/2025
شکر الحمداللہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تعمیر ملت کمیونٹی سکول ڈوغنی کے ہونہار طالب علموں نے امید ویلفیئر کوئز مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔
*شہنیلہ سلیم* نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا! جبکہ *ساجدہ بتول قمریہ، بتول، ساجد تبسم، باسط علی، سرتاج علی، ارمان علی،* اور *احسان دانش* نے ٹاپ 10 میں جگہ بنا کر اپنے اہل علم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
انتظامیہ تعمیر ملت کمیونٹی سکول ڈوغنی تمام کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ آپ سب کی محنت اور لگن نے ثابت کیا کہ تعمیر ملت کمیونٹی سکول ہمیشہ تعلیمی میدان میں آگے رہتا ہے۔
📝خاکسار رضاءاللہ کاوش بلغاری
03/08/2025
📣 خوشخبری!
تعمیرِ ملت کمیونٹی سکول نے اپنے طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے ایک اور شاندار قدم اُٹھا لیا ہے!
🎓 2 بجے سے 5 بجے تک مکمل مفت ٹیوشن کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
یہ ایک نادر موقع ہے جو آپ کی تعلیمی کامیابی کو مزید جِلا بخشے گا!
✅ تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی
✅ پُرامن اور سیکھنے کے لیے سازگار ماحول
✅ ہوم ورک، مشکل مضامین اور امتحانی تیاری میں مکمل مدد
📌 تمام طلبا و طالبات سے گزارش ہے کہ بروقت شرکت یقینی بنائیں اور اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔
📚 تعلیم ہے کامیابی کی کنجی!
🌟 تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے!
31/07/2025
📢 توجہ! ملازمت کا سنہری موقع
تعمیر ملت کمیونٹی سکول ڈوغنی میں شامل ہوں ایک باوقار اور تعلیمی ماحول کا حصہ بننے کے لیے!
🎓 اساتذہ درکار ہیں:
🌞 مورننگ شفٹ
🔹 پوسٹ: فی میل ٹیچر
🔹 اہلیت: FA / F.Sc.BA/B.sc
🌆 ایوننگ شفٹ
🔹 پوسٹ: اردو ٹیچر (میل. فی میل)
🔹 اہلیت: /( M.A) اردو
🔹 تجربہ رکھنے والی امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔
📍 مقام: تعمیر ملت کمیونٹی سکول، ڈوغنی
📅 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: ___ (چار اگست) تحریری امتحان پانچ اگست کو جبکہ انٹرویو نو اگست کو ہوں گے
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📱 [03554118912
03422922614, 03554111853]
🔔 تعلیم کا فروغ، ہماری پہچان!
اپنی صلاحیتوں کو سنواریں، نئی نسل کو نکھاریں!
25/07/2025
I got over 100 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
20/07/2025
🌟 قابلِ فخر لمحہ! 🌟
الحمدللہ! تعمیر پبلک اسکول ڈوغنی کے ہونہار طالب علم ستارے عبدالباسط نے حلقہ نمبر 1 کی سطح پر منعقدہ کیرم(Kerm) کوئز کمپیٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اسکول کا نام روشن کیا بلکہ اپنی محنت کا ثمر لیپ ٹاپ کی صورت میں حاصل کیا! 🎓💻
اسی مقابلے میں ساجدہ بتول , قمریا بتول, سعدیہ اور برار احمد نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹاپ 10 میں جگہ بنا کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ 🏅📚
تعمیر پبلک اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے ان باصلاحیت طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌹👏
یہ کامیابیاں ہمارے مشن کا عکس ہیں — معیاری تعلیم، روشن مستقبل۔
📝خاکسار رضاءاللہ کاوش
16/07/2025
🌟 الحمدللہ! شاندار کامیابی 🌟
تعمیرِ ملت کمیونٹی اسکول، ڈوغنی
نے اپنے فیڈرل بورڈ امتحان میں 100٪ کامیابی حاصل کر کے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے!
یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل، اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور طلبہ کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔
تمام طلبہ، والدین، اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🎉
✨
جنہوں نے راتوں کو جا کر دیے جلائے ہیں،
کامیابی نے انہی کے در پہ قدم رکھے ہیں۔
✨
دعا ہے کہ یہ کامیابیاں ہمیشہ ہمارے طلبہ کا مقدر رہیں۔
آمین یا رب العالمین