Modern Public School GK

Modern Public School GK

Share

"A foundation for knowledge, values, and success." "علم، اقدار اور کامیابی کی بنیاد۔"

13/06/2026

Another Reel 🏅😂❣️

Photos from Modern Public School GK's post 13/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم والدین!
آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج ماڈرن پبلک سکول گلشنِ کبیر میں جاری چار روزہ اسپورٹس گالا اپنی شان و شوکت اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس کامیاب انعقاد میں طلبہ، والدین اور اساتذہ کے بھرپور تعاون پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
تمام والدین اور طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 15 جون سے باقاعدہ طور پر سیکنڈ سمسٹر کا نصاب (2nd Semester Syllabus) شروع ہو جائے گا، لہٰذا تمام طلبہ مکمل تیاری اور پابندی کے ساتھ سکول حاضر ہوں۔
والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی مکمل یونیفارم، صفائی ستھرائی اور ظاہری نظم و ضبط کا خصوصی خیال رکھیں۔ جن طلبہ کے بال مقررہ سکول پالیسی سے زیادہ لمبے ہیں وہ انہیں کٹوا کر سکول آئیں، بصورت دیگر اسمبلی کے دوران قواعد کے مطابق بالوں کی کٹنگ کی جائے گی۔
مزید برآں، جن والدین نے ابھی تک اپنے بچوں کا فرسٹ سمسٹر رزلٹ کارڈ سکول سے وصول نہیں کیا، وہ جلد از جلد سکول آفس تشریف لا کر رزلٹ کارڈ حاصل کر لیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ ماڈرن پبلک سکول گلشنِ کبیر




13/06/2026

Reaching Ground With MPS ✨

12/06/2026

Sport gala 2026

Photos from Modern Public School GK's post 12/06/2026

Four Houses, Four Teams 🏅🤸

Photos from Modern Public School GK's post 12/06/2026



Photos from Modern Public School GK's post 12/06/2026

🏆🌟 ماڈرن پبلک سکول گلشنِ کبیر سپورٹس گالا 2026 🌟🏆
الحمدللہ! ماڈرن پبلک سکول گلشنِ کبیر میں چار روزہ سپورٹس گالا نہایت شاندار، پُرجوش اور یادگار انداز میں جاری ہے۔ طلبہ و طالبات مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کر رہے ہیں۔
سکول کا ماحول خوشی، ولولے اور صحت مند مقابلے کی فضا سے بھرپور ہے۔ ہر طرف بچوں کی مسکراہٹیں، تالیوں کی گونج اور کامیابی کے جذبے نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
سپورٹس گالا کا مقصد طلبہ میں اعتماد، نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
سکول انتظامیہ تمام اساتذہ، والدین اور طلبہ کو اس کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی یہی جوش و خروش برقرار رہے گا۔
✨ تعلیم کے ساتھ کھیل بھی ضروری، صحت مند جسم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ✨
🏅 ماڈرن پبلک سکول گلشنِ کبیر — جہاں تعلیم اور کھیل ساتھ ساتھ پروان چڑھتے ہیں۔ 🏅

12/06/2026

Sport gala 2026

Want your school to be the top-listed School/college in Skardu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Gulshan Kabir
Skardu
68500