Madrassa Huffaz ul Quran skardu

Madrassa Huffaz ul Quran skardu A Magnificent Gift of Mohsin-e-Millat to the Bright Minds of the Ummah—A Harmonious Fusion of Qur’anic Memorization and Contemporary Education.

22/08/2026

حافظ حیدر علی حفظ مظاہرے کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے۔
سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر ۱-۴

ہفتہ وار پروگرامکلاس ہفتم (تبیان)
22/08/2026

ہفتہ وار پروگرام
کلاس ہفتم (تبیان)

الحمدللہ! کامیابیوں کے مسلسل سفر میں ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کے کلاس ہفتم کے   ہونہار طالب عل...
22/08/2026

الحمدللہ! کامیابیوں کے مسلسل سفر میں ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل

مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کے کلاس ہفتم کے ہونہار طالب علم
حافظ حیدر علی
نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سالانہ آل پاکستان مسابقۂ آذان میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ادارہ ،والدین ،اساتیذ اور علاقے کا نام روشن کردیا۔
یہ کامیابی یقینًا حافظِ صاحب کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذۂ کرام کی انتھک محنتوں کا ثمر ہے۔
حافظ حیدر علی، آپ کی یہ کامیابی ہمارے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہر شعبہ حیات میں یونہی کامیابیاں نوازے۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!






ہفتہ وار درس اخلاقگزشتہ روز بروز جمعرات مدرسہ حفاظ القرآن میں ایک نہایت بابرکت اور علمی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں جناب ...
21/08/2026

ہفتہ وار درس اخلاق
گزشتہ روز بروز جمعرات مدرسہ حفاظ القرآن میں ایک نہایت بابرکت اور علمی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں جناب شیخ محمد حسین مشہدی صاحب نے تشریف لا کر حفاظِ کرام کے ساتھ خصوصی نشست فرمائی۔
موضوع: علومِ قرآن
شیخ صاحب نے طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر علومِ قرآن کے مختلف موضوعات پر نہایت مفید اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ دورانِ نشست طلبہ نے بھی مختلف سوالات پیش کیے، جن کے جوابات سے انہیں مزید علمی رہنمائی حاصل ہوئی۔
اس نشست کا مقصد طلبہ میں قرآنِ کریم سے گہری وابستگی، فہمِ قرآن کا شوق اور علمی جستجو کو مزید فروغ دینا تھا۔
آخر میں شیخ صاحب نے طلبہ کے لیے دعائیہ کلمات فرمائے اور اسی نورانی ماحول میں نشست کا اختتام ہوا۔
اللہ تعالیٰ اس علمی مجلس کو قبول فرمائے، شیخ صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمارے حفاظِ کرام کو قرآن کا سچا خادم اور عامل بنائیں۔ آمین

انا للہ و انا الیہ راجعون😢
15/08/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون😢

انسان اللہ رب العزت کی تخلیق کا وہ شاہکار نمونہ ہے کہ جس پر  کلام قدرت تبارک اللہ احسن الخالقین کا ترانہ بلند کرتا نظر آ...
15/08/2026

انسان اللہ رب العزت کی تخلیق کا وہ شاہکار نمونہ ہے کہ جس پر کلام قدرت تبارک اللہ احسن الخالقین کا ترانہ بلند کرتا نظر آتا ہے۔انسانوں کی ارتقا پسند فطرت نئی ایجادات و تخلیقات سے دیگر مخلوقات عالم کو ورطہ حیرت کا ساماں میسر کیے ہیں ۔ انہی صلاحیتوں کی نکھار کے لیے ادارہ ھذا ہمیشہ کوشاں رہتا ہے کہ بچوں کی فکری و فنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں کل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی میں ۱۴ اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے ایک آرٹ کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے اپنے فکری اظہار کے لیے فن مصوری کے شعبہ کو وسیلہ بنایا ۔ ہر طالب علم نے اپنی بہترین فنی مہارتوں سے اس مقابلے میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کیے۔
خدا ہمارے طلاب عزیز کو سلامت اور ہر میدان میں کامیاب رکھیں۔

Happy independence day
14/08/2026

Happy independence day

ہفتہ وار درسِ اخلاقہفتہ وار درسِ اخلاق کے سلسلے میں آج معروف عالمِ دین، خطیبِ اہلِ بیتؑ قبلہ سید سجاد اطہر موسوی حفظہ ال...
13/08/2026

ہفتہ وار درسِ اخلاق

ہفتہ وار درسِ اخلاق کے سلسلے میں آج معروف عالمِ دین، خطیبِ اہلِ بیتؑ قبلہ سید سجاد اطہر موسوی حفظہ اللہ نے مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں تشریف آوری فرمائی۔
قبلہ موصوف نے اپنے مؤثر اور بصیرت افروز خطاب میں قرآنِ کریم اور اہلِ بیتِ اطہارؑ سے ہمارے تعلق کے موضوع پر نہایت جامع گفتگو فرمائی۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت فرمائی کہ قرآن و اہلِ بیتؑ سے محض عقیدت و محبت ہی کافی نہیں، بلکہ ایک مؤمن کی عملی زندگی میں ان سے وابستگی، اطاعت، اتباع اور ان کی تعلیمات پر کاربند رہنا بھی ضروری ہے۔ اس حوالے سے طلبہ کو قرآنِ کریم اور سیرتِ اہلِ بیتؑ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانے کی خصوصی تلقین فرمائی۔
درس کے اختتام پر یومِ شہادت امام رؤوف حضرت امام علی رضاؑ کی جانسوز مناسبت سے ذکرِ مصائب بھی بیان فرمایا، جس سے مجلس کی فضا سوگوار اور دل رقت آمیز ہو گئی۔
اللہ تعالیٰ قبلہ سید سجاد اطہر موسوی حفظہ اللہ کی علمی، تبلیغی اور دینی خدمات میں مزید برکت عطا فرمائے، ان کے توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہمیں قرآن و اہلِ بیتؑ کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

الحمدللہ! مسلسل کامیابیوں میں ایک اور پڑاؤ  مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کے ہونہار طالب علم حافظ سید سفیر حسیننے جامعۃ المصطف...
12/08/2026

الحمدللہ! مسلسل کامیابیوں میں ایک اور پڑاؤ

مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کے ہونہار طالب علم
حافظ سید سفیر حسین
نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سالانہ مسابقۂ حفظِ قرآن (جزء 5) میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے اور علاقے کا نام روشن کردیا۔
یہ کامیابی یقینًا حافظِ صاحب کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذۂ کرام کی انتھک محنتوں کا ثمر ہے۔
حافظ سید سفیر حسین، آپ کی یہ کامیابی ہمارے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم کو ان کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنائے اور انہیں قرآن کا سچا خادم بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!






11/08/2026

Address

Hifz Ul Quran Boys Model School, علمدار روڈ, Abdullah Hospital Road، Toqrangah
Skardu
100100

Telephone

05815450251

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrassa Huffaz ul Quran skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Madrassa Huffaz ul Quran skardu:

Shortcuts

Share

Category