27/09/2026
الحمدللہ! اسوہ گرلز کالج محسنِ ملت کی ایک اور شاندار کامیابی
ایم ڈی کیٹ 2026 میں اسوہ گرلز کالج محسنِ ملت کی ہونہار طالبہ فاطمہ بتول نے 180 میں سے شاندار 176 نمبر حاصل کرکے پورے گلگت بلتستان میں پہلی جبکہ پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ شاندار کامیابی اسوہ گرلز کالج کی معیاری تعلیم، بہترین تعلیمی ماحول، قابل اساتذہ اور طالبات کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسوہ گرلز کالج کی طالبات گزشتہ تین سالوں سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں پورے گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر رہی ہیں۔ یہ مسلسل کامیابیاں اسوہ گرلز کالج کے شاندار تعلیمی معیار اور طالبات کی محنت کا واضح ثبوت ہیں۔
ایم ڈی کیٹ میں اسوہ گرلز کالج کی نمایاں کارکردگی:
Fatima Batool 176/180
Bina 174/180
Kaniz 172/180
Bushra Hani: 172/180
Laiba Batool. 171/180
Mehmooda Abbas: 170/180
Shahida Batool: 168/180
Shakeela 166/180
Rubab 163/180
Fatima 162/180
Yasmeen 161/180
Nida 160/180
ہم فاطمہ بتول سمیت تمام کامیاب طالبات ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری تمام طالبات کو مستقبل میں بھی کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کا موقع عطا فرمائے۔ آمین 🤲