Sahar School Media
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sahar School Media, Education, Shara-e-quid-e-Azam, Skardu.
06/09/2024
**6 ستمبر 1965 یوم دفاع پاکستان ***
وہ جو خاکی تھے،وہی چمک رہے ہیں
یہ شہیدوں کا خون ہے جو فلک پے ہے
سرحدوں پے جو لہو بہا، اس کے بدلے میں
چمک رہا ہے وطن کا آسمان ستاروں سے
آج مورخہ 6 ستمبر 2024 کو سحر پبلک اسکول اسکردو میں چھ ستمبر 1965 یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریری مقابلے میں کلاس ون سے کلاس 8th تک کے بچوں نے حصہ لیا. اس پروقار تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے کلاس 8th کی ردا فاطمہ اور مریم۔
یوں اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت کلاس 7th کے طالب علم زاہد علی نے حاصل کی نعت رسول مقبول کی سعادت کلاس 6th کے طالب علم حسن نثار نے حاصل کی۔۔ جس کے بعد پرنسپل سحر پبلک سکول جناب سر عابد علی نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی اور ملک عزیز کے دفاع کرتے ہوئے شہادت حاصل کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اس کے بعد باقاعدہ طور پر تقریری مقابلے کا اغاز کیا گیا اور تقریری مقابلے کی پہلی تقریر کا اغاز کونین فاطمہ نے کیا اور یوں تقریری مقابلے کا باقاعدہ اغاز ہوا جس میں کلاس ون سے کلاس 8th تک کے طلباء و طالبات نے یوم دفاع پاکستان کے موضوع پر اپنے مخصوص انداز میں تقریر کرتے ہوئےوطن کی مٹی سے اپنا جذبہ دکھاتے ہوئے 1965 کی جنگ میں شہادت حاصل کرنے والےتمام شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اور اس تقریری مقابلے میں اسکول ہذا کے سینیئر اساتذہ پر مشتمل ججز کا پینل تشکیل دیا گیا جس میں سر غلام علی سر محمد اسحاق اور اسکول ہذا کی وائس پرنسپل مس عابدہ اسماعیل شامل تھے۔۔۔
اس تقریب کے اختتام پر تین رکنی ججز کے پینل کے متفقہ فیصلے کے تناظر میں کلاس 8th کی طالبہ ردا فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی،کلاس 3rd کی طالبہ کونین فاطمہ نے دوسری اور کلاس 7th کی طالبہ حسینہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبہ طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا. پوزیشن لینے والے تمام بچوں کو سکول ہذا کے پرنسپل جناب سر عابد نے اپنے دست مبارک سےان کو انعام دے دیا۔ اس کے اعلاوہ تمام بچوں نے مختلف قومی ترانوں سے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنا جذبہ دکھایا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے سے کیا گیا۔۔
20/05/2024
Sahar Shining stars visited at Buddhist rock Manthal Skardu .The purpose of this field trip is to observe the nature and their historical places...
18/05/2024
The students of Sahar Public School have visited the renowned educational institution Uswa Girls School and College Skardu today. As always, we are deeply thankful to the honorable Principal Sir Mohammad Naseem and all the respected teachers who guided the students for their utmost cooperation.Once again thank you so much Sir for your kindness and great cooperation with Sahar public school...!
09/05/2024
Class 4th students are very engaged in observing and understanding the environment and its types during E-learning class.🖥️
07/05/2024
****SPS Result Alert****
Today 2nd monthly test result & papers have been checked by Respected Parents....!
27/04/2024
***SPS Test Alert***
2nd monthly test April, 2024
25/04/2024
طلباء لائبریری میں مطالعہ کرتے ہوئے
08/04/2024
قابل صد احترام جناب صدر انجمن سماجی فلاح و بہبود بریسل کمیونٹی نے آج سکول ہذا کا دورہ کر کے بچوں کی لرنینگ آؤٹ کمز کا جائزہ لےکر بچوں کی تمام کاپیاں چیک کرتے ہوئے ۔۔۔۔
29/03/2024
"سحر ہفتہ وار درس اخلاق پروگرام "
آج فخر قبلہ جناب شیخ غلام محمد زیدی صاحب "سحر ہفتہ وار درس اخلاق پروگرام " میں تشریف لائےاور تمام برائیوں کی جڑ "جھوٹ اور اس کے اثرات" کے موضوع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ طلباء اگر اپنے اساتذہ ،والدین سے کسی بھی معاملے پر جھوٹ نہ بولیں تو کامیابی قدم چومے گی کیونکہ جھوٹ ہی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔اپنی اہم مصروفیات میں سے وقت نکال کر تشریف لانے اور بچوں کی کردار میں اخلاقی نکھار پیدا کرنے میں حصہ ڈالنے پر ہم جناب شیخ غلام محمد زیدی صاحب کا از تہ دل سے شکر گزار ہیں ۔
انتظامیہ سحر پبلک سکول سکردو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Shara-e-quid-e-Azam
Skardu