27/09/2025
کمال الہامی فاؤنڈیشن ،الکوثر پبلک سکول سندوس اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے کامیاب تقریری مقابلے کا اہتمام ہوا۔ہم الکوثر کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مقابلے کو کامیاب بنانے میں بھر پور محنت کی ۔
22/09/2025
روزنامہ بادِ شمال گلگت بلتستان ۔
20/09/2025
کمال اِلہامی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسکردو کیمپس میں آل سکردوتقریری مقابلہ کی کبھ جھلکیاں ۔۔۔
19/09/2025
🌟 آل سکردو تقریری مقابلہ 🌟
کمال الہامی فاؤنڈیشن جو کہ مرحوم پروفیسر حشمت علی کمال الہامی کے نام سے منسوب ہے یہ ادارہ علم و ادب کے فروغ اور فلاح انسانیت کے لیے کوشاں ہیں اور وقتا فوقتا علمی اور ادبی پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
یہ تقریری مقابلہ کمال الہامی فاؤنڈیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور الکوثر پبلک سکول کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
✨ ججز پینل:
اس علمی تقریری مقابلے کے ججز میں نامور شخصیات شامل تھے جن میں
📖 استاد محترم پروفیسر موسیٰ کلیم صاحب
✒️ علم و دانش کے چلتا پھرتا نمونہ احسان دانش صاحب
📚 مشہور لکھاری رسول میر صاحب
👥 کل شرکاء:
اس مقابلے میں کُل 27 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور بہترین انداز میں تقاریر و اشعار پیش کیے۔ تمام شرکاء کی محنت اور جذبہ قابلِ تعریف رہا۔
🏆 ٹاپ 10 فائنلسٹس:
مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں ججز کے فیصلے کے مطابق درج ذیل 10 طلبہ فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر گئے:
1️⃣ کنیز فاطمہ –گرلز مڈل سکول عیدگاہ کالونی
2️⃣ ملائکہ – نور الہدیٰ پبلک سکول
3️⃣ ابیہا – کینڈیلا پبلک سکول
4️⃣ صدف فاطمہ – گرلز ہائی سکول سکردو
5️⃣ مہرین – کے جی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن سکردو
6️⃣ سائرہ بتول – پائن ہلز پبلک سکول
7️⃣ نورین فاطمہ – باب العلم پبلک سکول
8️⃣ مریم فاطمہ – فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول کشمراہ
9️⃣ جنت فاطمہ – نشتر پبلک سکول
🔟 فاطمہ – الکوثر پبلک سکول سکردو
📅 فائنل راؤنڈ کی تفصیل:
📍 مقام: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکردو
🗓 تاریخ: 20 ستمبر
⏰ وقت: صبح 9 بجے
🎤 تقریری موضوع:
"اخلاقِ نبوی ﷺ کردار سازی کا بہترین ذریعہ"
⏱ وقت کی پابندی: کم از کم 3 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 4 منٹ
ہم تمام شرکاء اور بالخصوص ٹاپ 10 فائنلسٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ فائنل راؤنڈ میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ 🌸