17/09/2026
🏆 Sports Gala 2026 | Fatima Jinnah Women College Skardu 🏆
فاطمہ جناح ویمن کالج سکردو میں Sports Gala 2026 انتہائی جوش، جذبے اور بھرپور توانائی کے ساتھ جاری ہے۔ طالبات مختلف کھیلوں اور سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، جو ان کے اندر خود اعتمادی، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دے رہی ہیں۔
آج کے دور میں جہاں نوجوانوں کو مختلف نوعیت کے Mental Health Challenges کا سامنا ہے، وہاں صحت مند اور مثبت غیر نصابی سرگرمیاں ذہنی سکون، جسمانی صحت اور مجموعی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیل نہ صرف جسم کو صحت مند رکھتے ہیں بلکہ طالبات کو ذہنی دباؤ کم کرنے، اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنے اور ایک مثبت ماحول میں آگے بڑھنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
Fatima Jinnah Women College Skardu کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ Co-curricular Activities پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، کیونکہ ہمارا مقصد صرف تعلیمی کامیابی نہیں بلکہ ایسی بااعتماد، باصلاحیت اور متوازن شخصیتوں کی تربیت ہے جو مستقبل میں معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
🌟 تعلیم کے ساتھ صحت، کھیل، اعتماد اور کردار سازی — یہی ہماری ترجیح ہے۔