Al-Muqaddas Public School

Al-Muqaddas Public School ALMPS is non-profit school in Village Triko Gilgit-Baltistan, providing quality education to orphaned and underprivileged children.

Rooted in hope, values, and community. If you believe in the power of education and would like to contribute in any way. Al Muqaddas Public School Triko is educational Institute. It give free education for poor & needy students. Our aim is education for all....

22/05/2026
01/05/2026

آج یکم مئی، عالمی یومِ مزدور کے موقع پر المقدس پبلک سکول تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور طبقے کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ محنت، دیانت اور لگن ہی وہ اوصاف ہیں جو کسی بھی قوم کو آگے بڑھاتے ہیں۔

ہم اپنے طلبہ کو بھی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہر محنت کرنے والا قابلِ عزت ہے، اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام محنت کشوں کو صحت، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔

آج مورخہ 30 اپریل کو پرنسپل سکول ہذا کی سربراہی میں سکول صدر، جنرل سیکرٹری، ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل اور تمام کلاسز کے پراکٹرز...
30/04/2026

آج مورخہ 30 اپریل کو پرنسپل سکول ہذا کی سربراہی میں سکول صدر، جنرل سیکرٹری، ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل اور تمام کلاسز کے پراکٹرز کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں درج ذیل امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ذمہ داریاں واضح کی گئیں:
سکول اور کلاس کے اصول و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد
تمام مضامین کا سیلبس بروقت مکمل کروانا
ماہانہ ٹیسٹ کا باقاعدہ انعقاد، رزلٹ کی بروقت تیاری اور والدین سے ملاقات (PTM) کا اہتمام
دورانِ کلاس باہر جانے کے لیے پاس کارڈ کا لازمی استعمال
سکول سے کسی ضروری کام کے لیے باہر جانے کی صورت میں آؤٹ پاس کارڈ کا استعمال
طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانا اور غیر حاضری کی صورت میں بروقت اطلاع دینا
سکول کی صفائی اور ڈسپلن برقرار رکھنے میں پراکٹرز کا کردار
اسمبلی کے نظام کو منظم بنانا اور طلبہ کی قطار بندی پر خاص توجہ
یونیفارم کی پابندی کو یقینی بنانا
کمزور طلبہ کی نشاندہی اور ان کی تعلیمی بہتری کے لیے خصوصی توجہ
کلاس روم میں خاموشی اور تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنا
اساتذہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کی ہدایات پر عمل کرنا
سکول کے املاک (فرنیچر، کتب وغیرہ) کی حفاظت کی ذمہ داری
واٹس ایپ کلاس گروپس کے ذریعے تعلیمی معلومات کی بروقت فراہمی
وقت کی پابندی (طلبہ و سٹاف دونوں کے لیے)
تمام عہدیداران اور پراکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور سکول میں نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
#سکول





21/04/2026






آج مورخہ 16 اپریل، بروز جمعرات، المقدس پبلک سکول تریکو میں ماہ مارچ کے ہوم اسسمنٹ کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھانے وال...
16/04/2026

آج مورخہ 16 اپریل، بروز جمعرات، المقدس پبلک سکول تریکو میں ماہ مارچ کے ہوم اسسمنٹ کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے درمیان انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔
اس انتخاب کے ذریعے کلاس پروکٹر، ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل، صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے طلبہ نے اپنے ووٹ کے ذریعے نمائندگان کا انتخاب کیا۔
منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کو پرنسپل صاحب نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سکول کے نظم و ضبط اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
طلبہ و طالبات نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کلاس اور سکول کے نظم و نسق کو بہتر اور منظم انداز میں چلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔



عید الفطر مبارک المقدس پبلک سکول تمام طلباء، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ اسلام کو عید الفطر کی پرخلوص مبارک باد پیش کرت...
21/03/2026

عید الفطر مبارک
المقدس پبلک سکول تمام طلباء، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ اسلام کو عید الفطر کی پرخلوص مبارک باد پیش کرتا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے اور اس مبارک دن کو ہمارے لیے رحمت، برکت اور خوشیوں کا ذریعہ بنائے۔
عید ہمیں محبت، اخوت، صبر اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا پیغام دیتی ہے۔
آئیے اس پیغام کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیں۔
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
المقدس پبلک سکول
تعلیم و تربیت کا معتبر ادارہ

Address

Shahra-e-Baltistan
Skardu
16160

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 11:30
Saturday 08:00 - 14:00

Telephone

+923125518988

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Muqaddas Public School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Muqaddas Public School:

Shortcuts

Share