26/09/2026
🏇 سکردو میں پولو اور فٹ بال کا شاندار میلہ جاری ⚽
اس وقت سکردو شہر میں پولو اور فٹ بال کے دو اہم ٹورنامنٹس جاری ہیں، جنہیں دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین بڑے جوش و خروش کے ساتھ میدانوں کا رخ کر رہے ہیں۔ وقت کی پابندی کے ساتھ اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً سکردو کے نوجوان کھیلوں سے بے حد محبت کرتے ہیں۔
پولو بلاشبہ بادشاہوں، بہادروں اور جنگجوؤں کا کھیل سمجھا جاتا ہے، جبکہ فٹ بال نوجوانوں کے جذبے، مسلسل محنت، جسمانی فٹنس اور ٹیم ورک کا بہترین مظہر ہے۔ دونوں کھیل ہماری ثقافت اور نوجوان نسل کے لیے مثبت سرگرمیوں کا اہم ذریعہ ہیں۔
تاہم اس کے ساتھ ایک اہم مسئلے کی طرف بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ آبادی کے درمیان موجود موجودہ گراؤنڈ میں بڑے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے عام شہریوں، خصوصاً مریضوں، بزرگوں اور آس پاس کے رہائشیوں کو آمدورفت اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سکردو ایک وسیع و عریض خطہ ہے، لہٰذا مستقبل میں بڑے کھیلوں کے لیے شہر سے باہر کسی مناسب، کشادہ اور جدید اسپورٹس کمپلیکس کی منصوبہ بندی کی جائے، جہاں کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے پارکنگ، بیٹھنے، واش رومز، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات بھی میسر ہوں۔
بہرحال، موجودہ ٹورنامنٹس کا کامیابی سے انعقاد ایک خوش آئند امر ہے۔ اس پر انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ مبارک باد ک مستحق ہیں۔ امید ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔
کھیلوں کے میدان آباد رہیں، نوجوان آگے بڑھیں، اور سکردو کھیلوں کا مرکز بنے! ❤️🏇⚽
شعبہ اشاعت:
اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کھرمنگ منٹھوکھا