09/12/2025
🙏الحمداللہ
❤️ کامیابی کا پانچواں سال
آج مورخہ 09 دسمبر بروز منگل کو اسوہ پبلک سکول تلو روندو میں سالانہ نتائج اور تقسیمِ انعامات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
تقریب میں طلباء وطالبات نے تلاوت,نعت,منقبت, اورتقاریر پیش کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محمد ابراھیم حیدری صاحب تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں شیخ اکبر حسین محمدی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن افیسر جناب صفت نور صفت صاحب، سابق چیرمین عبدالعلی، سیاسی و سماجی شخصیت مصطفیٰ علی ،روندو ٹی وی کے آنر و صحافی انور حسین انجم ، صحافی شاہ جہان ملک اور دیگر سرکردگان تلو نے شرکت کی ۔
مقررین نےاسوہ سکول سسٹم کی کارکردگی اور محسن ملت شیخ محسن علی نجفی مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی
🤲اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ھوۓ سکول ھٰذا کے پرنسپل محمد نذیر آخونذادہ نےادارے کی مجموعی کارکردگی پرروشنی ڈالی اورکامیاب طلباءوطالبات کی کارکردگی کو سراہتے ھوۓ کامیاب طلباء و طالبات اوران کے والدین کو مبارکباد دی۔ اور اسوہ پبلک سکول تلو روندو کے جملہ اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ سکول پرنسپل کی جانب سے
شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ بھی اداء کیا گیا ۔۔
👍❤️