22/07/2026
*دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!*
انتہائی مسرت اور فخر کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول بڈیانہ کے نہایت قابل، بااخلاق، فرض شناس اور محنتی استاد *حاجی محمد شبیر صاحب* کو Elementary School Teacher *(EST*) سے Secondary School Teacher *(SST*) کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ پروموشن آپ کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور تعلیم کے میدان میں بے لوث خدمات کا روشن اعتراف ہے۔ آپ نے ہمیشہ اپنے کردار، اخلاص اور بہترین تدریسی صلاحیتوں سے ادارے کا نام روشن کیا، اور آج کی یہ کامیابی اسی مسلسل جدوجہد کا خوبصورت ثمر ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید عزت، ترقی، کامیابی، صحت، خوشیوں اور برکتوں سے نوازے، آپ کی علمی و عملی خدمات میں مزید اضافہ فرمائے اور آپ کو مستقبل میں بھی نئی کامیابیوں سے سرفراز کرتا رہے۔