بیچارا گلی محلے کا پرائیویٹ سکول
ایک نظر انداز کی گئی حقیقت
ہم اکثر بات کرتے ہیں بیچارے استاد کی،
بیچارے والدین کی،
بیچارے بچوں کی۔
لیکن کبھی سوچا ہے
بیچارا سکول بھی ہوتا ہے؟
خاص طور پر ہمارے گلی محلے کے پرائیویٹ سکول۔
حقیقت نمبر 1: ہر پرائیویٹ سکول برانڈ نہیں ہوتا حقیقت یہ ہے کہ 10 فیصد سکول بڑے برانڈز ہیں، اصل اکثریت ان چھوٹے، عام محلے کے سکولوں کی ہے، جو نہ چین ہیں، نہ فرنچائز، نہ سرمایہ دار۔ یہ وہ سکول ہیں جو غریبوں کے بچوں کو تعلیم جیسی قیمتی دولت بانٹ رہے ہیں۔
حقیقت نمبر 2: خرچ ہر مہینے ہے، آمدن غیر یقینی، سکول مالک نے، ٹیچرز اور ملازمین کی تنخواہ دینی ہے، بجلی، گیس، پانی کے بل دینے ہیں،
چھٹیوں میں بھی دینا ہے،
گرمیوں میں بھی دینا ہے۔
ہر حال میں سکول کا نظام چلانا ہے۔
یہ ہے بیچارا سکول۔
حقیقت نمبر 3: سکول کے پاس کوئی بزنس نہیں، کوئی فیکٹری نہیں، کوئی دوسرا ذریعہ نہیں۔
صرف ایک راستہ ہے: فیس
اور ہمارے معاشرے میں ایک تلخ حقیقت، مہینوں فیس نہیں دی جاتی، ٹائم پر فیس نہیں دی جاتی، 200 سے 300 روپئے سالانہ فیس بڑھانے پر شور مچ جاتا ہے، واویلا شروع ہو جاتا ہے۔
لیکن وہی والدین
2 ہزار کا پیزا کھا لیتے ہیں،
پانچ ہزار کی تفریح کر لیتے ہیں، موبائل، نیٹ، شاپنگ سب چلتا ہے۔
مگر بچے کی درسگاہ پر خرچ؟
یہ بوجھ لگتا ہے۔
یہ تلخ ہے، مگر سچ ہے۔
حقیقت نمبر 4: آمدن سلو، اخراجات فاسٹ
یہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے:
سکول کے پاس آمدن آنے کا راستہ سست ہے
اور جانے کا راستہ تیز۔
اخراجات ہر مہینے دوڑتے ہیں،
اور آمدن صبر، وقت، منت اور انتظار مانگتی ہے۔
ایسے میں سکول کیسے مضبوط ہو؟
حقیقت نمبر 5: اوپر سے مزید بوجھ ٹیکس، حکومتی فیسیں،
مختلف محکموں کے مطالبات،
اچانک نوٹس، اچانک جرمانے—
یہ سب اسی بیچارے سکول کے کندھوں پر، جو پہلے ہی پس رہا ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ تنقید کرنے کے علاؤہ کیا کبھی ہم نے گلی محلے کے اس بچارے سکول کے لیے بھی کھبی سوچا ہے؟
کہ یہ ہمارے بچوں کی درسگاہ ہے، اگر یہ نہ ہوں تو کیا ہمارے بچے مہنگے برانڈڈ سکول میں پڑھ سکتے ہیں۔
یہ چھوٹے گلی محلوں کے سکول کوئی آپ کے دشمن نہیں۔
اگر ان سکولوں کا نظام کمزور ہوگا۔ اور مہنگے برانڈڈ اور فرنچائز سکول ان کی جگہ لیں گے تو کروڑوں غریب بچوں اور استاد کا کیا ہوگا؟ تعلیم ان کے لیئے ایک خواب بن کر رہ جائے گا؟ بچہ کہاں جائے گا؟
The Message School System
THE MESSAGE SCHOOL SYSTEM, MOHALLAH ISLAMABAD SIALKOT
27/12/2025
17/11/2025
29/08/2025
Want your school to be the top-listed School/college in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mohallah Islamabad Sialkot
Sialkot
51310
11/10/2025