Taleem ul Quran Academy
Assalamualaikum brother and sister.
I am from taleem ul Quran academy, we teach the Holy Quran through online skype, zoom app and whatsapp Sessions with proper Tajweed and basic grammatical rules.
وتر کسے کہتے ہیں ؟؟
جانتے ہو وتر میں ہم ہر روز اللّٰهِ رب العزت سے ایک وعدہ کرتے ہیں اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے !!
دعائے قنوت ایک عہد ہے اللّٰهِ رب العزت کے ساتھ ایک معاھدہ ہے ایک وعدہ ہے !!
الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ !! اے اللّٰهِ رب العزت ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں !!
وَنَسْتَغْفِرُکَ !! اور تیری مغفرت طلب کرتے ہیں !!
وَنُؤْمِنُ بِکَ !! اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں !!
وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ !! اور تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں !!
وَنُثْنِی عَلَیْکَ الْخَیْر !! اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں !!
وَنَشْکُرُکَ !! اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں !!
ولا نَکْفُرُکَ !! اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے !!
وَنَخْلَعُ !! اور ہم الگ کرتے ہیں !!
وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ !! اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے !!
اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ !! اے اللّٰهِ رب العزت ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں !!
وَلَکَ نُصَلّیْ !! اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں !!
وَنَسْجُدُ !! اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں !!
وَاِلَیْکَ نَسْعٰی !! اور ہم تیری طرف دوڑ کر آتے ہیں !!
وَنَحْفِدُ !! اور ہم تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں !!
وَ نَرْجُوا رَحْمَتَکَ !! اور ہم تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں !!
وَنَخْشٰی عَذَابَکَ !! اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں !!
انّ عَذَابَک بِالْکُفّارِ مُلْحِقْ !! بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے !!
کبھی کبھی کچھ باتیں بڑی دیر سے پتہ چلتی ہیں یا شاید پتہ تو ہوتی ہیں لیکن ان کی اصل سے ان کے راز سے واقف ہونے کا بھی کوئی وقت کوئی لمحہ ہوتا ہے سارا علم کتابوں میں تو نہیں ہوتا نا کچھ دلوں پر اترتا ہے !!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Sialkot
Sialkot