AL-Muhammadia Students, Sialkot

AL-Muhammadia Students, Sialkot ams_skt

Al-Muhammadia Students Pakistan....


siyasat ki munkir nhe lekin siyasat men wohi kirdar ada krna chahti hy jo salf saliheen se sabit hy.....yani khilafat or imarat ki siyasat

jadeed technology se inkar nhi, lekin ise shariat ke usolon ke mutabiq ikhtayar krna hamara imteyaaz hy

propaganda, jalao gherao, hungamon or tor phor par yaqeen nhe rakhti, balkey deen e haq ki hifazat k liye (وَأَعِدُّو

ا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ) k mutabiq jihad ki tayyari ku asal farz samajhte hen

Islam ko chund ibadaat ka mazhab nhe samajhte balky zindagi k aik aik lamhe k liye rahbar or rehnuma samajh kr amal krte han

08/04/2019
Subscribe our YouTube Channel
04/03/2019

Subscribe our YouTube Channel

New Manajat by Junaid U Rehman

محترم وقار احمد بھائی(مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس شمالی پنجاب زون)نے ایکPPکی میٹنگ کی اور اس میں بھائیوں کی ذمہ داریاں لگائیں...
05/10/2018

محترم وقار احمد بھائی(مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس شمالی پنجاب زون)نے ایکPPکی میٹنگ کی اور اس میں بھائیوں کی ذمہ داریاں لگائیں اور بسم اللہ گیم بھی کروائی گئی۔۔۔

23/09/2018

المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیراہتمام ہونے والی شب تربیت میں محترم وقار بھائی(مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس شمالی پنجاب زون) نے بھائیوں کو ترجمۃ القران کلاس پڑھانے کا طریقہ کار بتایا اس کے بعد اخبارطلباءکا سٹڈی سرکل کروایا۔قمر زمان بھائی(مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ )نے حدیث کلاس پڑھائی۔
ثقلین مشتاق بھائی (مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس 76-NA) نے بھائیوں کو سیلف ڈیفنس ٹیکنیکس کروائیں۔
اسکے علاوہ دلچسپ گیمز ،دعوت کیسے پھیلائی جائے، اخبارطلباء کیسے تقسیم کیا جائے،تقریر کرنے کا طریقہ،انفاق سیشن اورBar BQ بھی کروایا گیا۔
اس میں بھائیوں نے بھرپور شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

سیالکوٹ کے بچو تیار ہوجاؤ ایک بار پھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔
17/02/2018

سیالکوٹ کے بچو تیار ہوجاؤ ایک بار پھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔

03/02/2018

المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کی گئی ریلی اسسٹیشن روڈ سیالکوٹ سے گزر رہی ہے. ریلی کی قیادت المحمدیہ سٹوڈنٹس کے راہنما وقار احمد, نوروز بشیر اور قمر زمان کر رہے ہیں.

سیالکوٹ(  )المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام جناح سٹیڈیم چوک سے سیالکوٹ پریس کلب تک طلبا نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ...
03/02/2018

سیالکوٹ( )
المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام جناح سٹیڈیم چوک سے سیالکوٹ پریس کلب تک طلبا نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا ۔ جس کی قیادت مرکزی رہنما المحمدیہ سٹوڈنٹس وقار احمد, نوروز بشیر اور مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ قمر زمان نے کی. جناح سٹیڈیم چوک سے ہوتے ہوئے ریلی کا اختتام پریس کلب پر ہوا جہاں مقررین نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں شریک طلبا نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیریوں کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ مزید براں طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغام درج تھے۔ ریلی میں شریک بچوں نے سبز اور سرخ رنگ کی پٹیاں بھی پہن رکھی تھیں جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی جملہ "میں کشمیر ہوں" لکھا ہوا تھا. اس موقع پر مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس شمالی پنجاب وقاراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ میں قدیم ترین حل طلب مسئلہ ہے۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور انہیں حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے۔ جبکہ کشمیری عوام سبز ہلالی پرچم اٹھائے اپنا حق مانگتے نظر آتے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کی تحریک میں ایک نئی تیزی آئی ہے۔ اس وقت کشمیر بھر کے طلبا بھی اس تحریک میں حصہ لے رہے ہیں۔ مرکزی رہنما المحمدیہ سٹوڈنٹس نوروز بشیر نے کہا کہ پاکستان بھر کے طلبا کشمیری طلبا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ جدوجہد آزادی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا کردار غیر تسلی بخش ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت پر دباﺅ ڈالیں اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائیں۔ کشمیری طلبا اس وقت تحریک میں ہر اول دستہ کا کردار اد ا کر رہے ہیں۔پاکستان کے طلبا ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر ی عوام کو جلد از جلد حق خود ارادیت دیا جائے۔ کشمیری دنیا کی مظلوم ترین قوم ہیں۔ کشمیر کی وادی میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے جو آئے دن عوام پر ظلم کا بازار گرم رکھتے ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔ مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ قمر زمان نے کہا کہ ہمارے طلبا بانی پاکستان کے قول ”کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے“ کی لاج رکھتے ہوئے کشمیریوں کو بھرپور یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔

اسلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیراہتمام مسئولین کے لیے ماہانہ شب تربیت کا اہتمام کیا گیاجس ...
16/01/2018

اسلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیراہتمام مسئولین کے لیے ماہانہ شب تربیت کا اہتمام کیا گیاجس میں خصوصی مجلس

محترم راشدبھائی (مسئول AMS پاکستان) کی ہوئی جس میں حالات حاضرہ پر گفتگو ہوئی اور ساتھ تنظیمی حوالے سے کچھ بھائیوں کی ذمہ داریاں بھی لگائیں اسکے علاوہ

محترم وقار احمد بھائی (مسئولAMSشمالی پنجاب زون) نےترجمہ کلاس اور دعا کلاس پڑھائی

محترم فیصل بھائی (مسئولAMRSشمالی پنجاب زون) نے حدیث کلاس پڑھائی اور اسی دوران فیصل بھائی نے بھائیوں کو گیم بھی کروائی...
بھائیوں نے اس نشست سے بہت کچھ سیکھا اور رج کے انجوائے کیا..

محترم راشد بھائی المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیراہتمام شب تربیت میں بھائیوں سےخطاب کر رہے ہیں
17/12/2017

محترم راشد بھائی المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیراہتمام شب تربیت میں بھائیوں سےخطاب کر رہے ہیں

المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیراہتمام شب تربیت میں عبدالحنان بھائی بھائیوں کو نصیحت کرتے ہوئے۔
16/12/2017

المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے زیراہتمام شب تربیت میں عبدالحنان بھائی بھائیوں کو نصیحت کرتے ہوئے۔

Address

Markaz Umm-Ul-Quraa Haji Pura Sialkot
Sialkot
51310

Telephone

03433299641

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL-Muhammadia Students, Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share