اخلاقیات vs معاشیات
ایک بہت اچھی تقریر۔۔۔۔۔
Aimna Welfare High School Dugri Harrian
Official page of Aimna Welfare High School Dugri Harrian
02/11/2024
*والدین اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں اور سنیں اور ذیادہ سے ذیادہ شیئر کریں*
16/05/2024
استاد : اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی ڈاکو ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے ؟*
کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرو گے ؟؟ یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟
طلبا نے کہا : ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔
استاد نے کہا : تمھارا بیان اور مشاہدہ درست نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا: سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے ؟
استاد نے کہا : یہ 86،400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز ہیں۔
کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی 10 سیکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں۔ یہ والے 10 سیکنڈز ہمارے باقی بچے ہوئے 86،390 سیکنڈز کو بھی کھا کر برباد کر دیتے ہیں۔
*باتوں کو نظرانداز کرنا سیکھیئے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کوئی وقتی اشتعال، ناراضگی آپ سے آپ کے سارے دن کی طاقت چھین کر لے جائے*۔
*معاف کریں, بھول جائیں اور آگے بڑھیں....*
ایمنہ ویلفیئر ہائی سکول ڈوگری ہریاں میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی،روحانی اور معاشرتی زندگی کے پہلوں پر بھی خصوصی توجہ بھی دی جاتی ہے ۔
*آیئے اپنے حصے کا چراغ روشن کریں۔*
19/08/2022
اے مالک دو جہان ہماری اور ہمارے بچوں کی عقیدہ توحید و رسالت میں پختگی عطا فرما.
19/08/2022
آپ کو اپنے اردگرد ایسےبہت سے لوگ ملیں گے جن کی ڈگری اور کام میں کوئی مطابقت نہیں ہو گی۔ دورانِ ڈگری یا ڈگری کے بعد ان کو پتہ چلا کہ وہ جو پڑھ رہے ہیں وہ ان کے لئے نہیں ہے تو انہوں نے ہمت سے کام لیتے ہوئے فیصلہ کر کے اپنی فیلڈ تبدیل کر لی۔ کیوںکہ کئی تو ایسے ہیں جنہوں نے کبھی فیلڈ تبدیل کرنا کا سوچا ہی نہیں اور ساری عمر ایک ایسا کام کرتے رہے جو ان کی شخصیت سے مطابقت ہی نہیں رکھتا تھا جس وجہ سے وہ کوئی قابل قدر کارنامہ سرانجام نہیں دے پاتے۔
مگر کبھی ہم نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ بچوں کو ڈگری کا انتخاب کرنے سے پہلے کیوں نہیں یہ پتہ چلتا کہ یہ فیلڈ ان کے لئے ہے کہ نہیں؟ قاسم علی شاہ فاونڈیشن نے اسی سلسلے میں میٹرک اور انٹر طلبہ کی فری کاؤنسلنگ کا آغاز کیا ہے جس میں بچوں کی شخصیت کو جانچا جائے گا اور پھر ان کی شخصیت کے مطابق انھیں وہ مخصوص پروفیشن اختیار کرنے کی رہنمائی دی جائے گی۔
Call for Appointment: +92 311 1172737
14/07/2022
بابا جانی کروٹ لے کر
ہلکی سی آواز میں بولے
بیٹا کل کیا منگل ہوگا؟
گردن موڑے بِن ، میں بولا
بابا کل تو بُدھ کا دن ہے
بابا جانی سُن نہ پائے
پھر سے پوچھا، کل کیا دن ہے
تھوڑی گردن موڑ کے میں نے
لہجے میں کچھ زہر مِلا کے
منہ کو کان کی سیدھ میں لا کے
دھاڑ کے بولا بُدھ ہے بابا
آنکھوں میں دو موتی چمکے
سُوکھے سے دو ہونٹ بھی لرزے
لہجے میں کچھ شہد ملا کے
بابا بولے بیٹھو بیٹا
چھوڑو دِن کو، دِن ہیں پورے
تم میں میرا حصّہ سُن لو
بچپن کا اِک قصّہ سُن لو
یہی جگہ تھی میں تھا تُم تھے
تُم نے پوچھا، رنگ برنگی
پھولوں پر یہ اُڑنے والی
اس کا نام بتاؤ بابا
گال پہ بوسہ دے کر میں نے
پیار سے بولا تتلی بیٹا
تُم نے پوچھا، کیا ہے بابا؟؟
پھر میں بولا تتلی بیٹا
تتلی تتلی کہتے سُنتے
ایک مہینہ پُورا گزرا،
ایک مہینہ پوچھ کے بیٹا
تتلی کہنا سیکھا تُو نے
ہر اِک نام جو سیکھا تو نے
کِتنی بار وہ پوچھا تو نے
تیرے بھی تو دانت نہیں تھے
میرے بھی اب دانت نہیں ہیں
باتیں کرتے کرتے تُو تو
تھک کے گود میں سو جاتا تھا
تیرے پاس تو بابا تھے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا
بُوڑھے سے اِس بچے کے بھی
بابا ہوتے سُن بھی لیتے
تیرے پاس تو بابا تھے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا۔
😢😢
(از راہِ کرم اپنے والدین کا بے حد ادب کریں اور سخت زباں سے پرہیز کریں۔۔۔۔اللہ تعالی آپ سب کے والدین کو صحت اور تندرستی والی لمبی زندگی عطاء فرماے اور جن کے والدین اس دنیا فانی سے کوچ کر گے ھے اللہ ان کی مغفرت فرماے آمین ثم آمین یا رب العالمین..❤️
21/03/2022
Ma sha Allah.
ایک بہت اچھا کلپ ہے..... سن کر حقیقت سے واقفیت ضرور ہوگی....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Sialkot
51420