Jamia Naeemia Lasania Dulchikey

Jamia Naeemia Lasania Dulchikey

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Naeemia Lasania Dulchikey, College & University, Sialkot.

✨Jamia Naeemia Lasania Dulchikey
🌍 International Quranic & Modern Education
📖 Hifz-ul-Quran | Tajweed | Dars-e-Nizami
💻 Modern Computer Courses
🎓 School Education Till Intermediate
🌙 Deen & Duniya Together
📍 Sialkot, Pakistan
📲 Admissions Open

23/05/2026

صاحبزادہ قاری قاضی محمود احمد نقشبندی صاحب (مہتمم مدرسہ لاثانیہ انوار القرآن اگوکی سیالکوٹ)
گریجویشن مکمل ہونے پر علامہ قاری محمد حسان نصر الله صاحب کو انعام دیتے ہوئے۔ ✨📚
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲💫

#مدرسہ

21/05/2026

🎓✨Congratulations ✨🎓
ہم انتہائی خوشی اور فخر کے ساتھ جناب علامہ قاری محمد حسان نصر اللہ صاحب کو مرے کالج سیالکوٹ (ملحقہ یونیورسٹی آف گجرات) سے B.S English کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 📚
یہ کامیابی نہ صرف آپ کی محنت، لگن اور قابلیت کا ثمر ہے بلکہ آپ کے والدِ محترم علامہ قاری محمد نصر اللہ نقشبندی صاحب کے لیے بھی باعثِ مسرت و افتخار ہے۔ 🤍🌟
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید علم، عزت، کامیابی اور دین و دنیا میں ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨

Photos from Jamia Naeemia Lasania Dulchikey's post 17/05/2026

✨ ہفتہ وار بزمِ علم و ادب ✨
جامعہ ہٰذا میں ہفتہ وار بزمِ علم و ادب کا انعقاد کیا گیا 📚🎤
جس میں طلبۂ کرام نے تلاوت، نعت، تقاریر اور دیگر علمی و ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ 🌿✨
اساتذۂ کرام نے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ 🤍📖

#جامعہ

Photos from Jamia Naeemia Lasania Dulchikey's post 16/05/2026

علامہ قاری محمد نصرالله نقشبندی صاحب مہتمم جامعہ نعیمیہ دلچیکے کی جانب سے جامعہ نعیمیہ لاثانیہ دلچیکے اگوکی سیالکوٹ کے شعبہ درس نظامی کے سینئر مدرس جناب علامہ سید محمد عامر شاہ بخاری صاحب کو جامعہ نعیمیہ کے ناظم تعلیمات کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

اس کامیابی پر علامہ صاحب کو پوری ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ آپکو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

#نعیمیہ #جامعہ

Photos from Jamia Naeemia Lasania Dulchikey's post 15/05/2026

صدر جامعہ نعیمیہ لاثانیہ للبنات دلچیکے و بانی گوشۂ درود ﷺ محترم جناب محمد ادریس میر صاحب (عمان) کا علامہ قاری محمد نصرالله نقشبندی صاحب مہتمم جامعہ نعیمیہ لاثانیہ دلچیکے کی خصوصی دعوت پر جامعہ تشریف لائے۔ جہاں آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

طلباء و طالبات سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کامیابی کے لیے نصیحتیں کی۔ گوشۂ درود ﷺ، سلائی سینٹر برائے خواتین، شعبہ درس نظامی، علوم عصریہ و کمپیوٹر لیب کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ حفظ القرآن و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

#جامعہ #نعیمیہ

Photos from Jamia Naeemia Lasania Dulchikey's post 13/05/2026

ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ 🤍

اس مرتبہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ میں جامعہ نعیمیہ لاثانیہ دلچیکے اگوکی سیالکوٹ کے زیر انتظام گوشۂ درود ﷺ سے 152،500،000 پندرہ کروڑ پچیس لاکھ مرتبہ درود پاک بارگاہ رسالت ﷺ میں پیش کیا گیا۔

زیر صدارت: علامہ قاری قاضی محمود احمد نقشبندی صاحب
زیر قیادت: علامہ قاری محمد نصرالله نقشبندی صاحب


09/05/2026

🌟 Learn Quran Online with Expert Guidance 🌟
📖 Al-Aziz Online Quran Institute proudly offers professional online Quran classes for kids & adults worldwide 🌍

✨ Courses We Offer:
✔️ Noorani Qaida
✔️ Quran with Tajweed
✔️ Surah Memorization
✔️ 40 Hadith
✔️ 6 Kalimah
✔️ Daily Duas
✔️ Namaz Guidance
✔️ Quran Translation

🎁 3 Days FREE Trial Classes Available
🕒 Flexible Timing | Monday – Saturday
💻 Online Zoom Classes

👨‍🏫 Under the Supervision of
Allama Qari Nasrullah Khan Naqshbandi Sahib

📞 Contact Now: +92 348 9745446
📧 [email protected]

🌙 اپنے بچوں اور خود کو قرآنِ پاک کی صحیح تعلیم دلائیں
الـعزیز آن لائن قرآن انسٹیٹیوٹ میں ماہر اساتذہ کے ساتھ گھر بیٹھے قرآن سیکھیں ✨

🎁 3 دن کی فری ٹرائل کلاسز دستیاب
🕋 بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے کلاسز

Photos from Jamia Naeemia Lasania Dulchikey's post 08/05/2026

🌿✨حاضریِ مزاراتِ اولیائے کرام و وزٹ کرتارپور کوریڈور✨🌿
ممتاز مذہبی و روحانی شخصیت علامہ قاری محمد نصر اللہ نقشبندی صاحب نے انسپکٹر اقبال خان صاحب کے ہمراہ VIP پروٹوکول کے تحت گوردوارہ کرتارپور کا خصوصی دورہ کیا۔ 🤝🌍
اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی، امن، محبت اور رواداری کے فروغ کے حوالے سے نہایت خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا۔ مہمانان نے گوردوارہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اس تاریخی مقام کی اہمیت پر گفتگو بھی کی۔ ✨
بعد ازاں علی پور سیداں شریف میں موجود پیر خانہ جہاں امیر ملت پیر جماعت علی شاہ لاثانی سمیت دیگر اولیائے کرام کے مزاراتِ انور پر حاضری دی گئی اور گدی نشین پیر سید منظر شاہ صاحب سے خصوصی ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکِ پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 🤲🌹
اس روح پرور اور بابرکت سفر میں صاحبزادہ وسیم اقبال خان، رانا محمد یاسین، رانا مبین ناصر اور سماجی و مذہی رہنماء ان کے والد محترم حاجی ناصر محمود بلالی بھی ہمراہ موجود تھے۔ 🌸
علامہ قاری نصرالله صاحب نے انسپکٹر اقبال خان صاحب کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا🥀🤲

#بزمِ #لاثانی #کرتار #پور #گورودوارہ #گرونانک #نارووال

Photos from ‎دارالعلوم لاثانیہ رضویہ عدالت گڑھ‎'s post 05/05/2026

سفرِ حج کے موقع پر نیک دعاؤں کے ساتھ 🌙🤲
اللہ حج مقبول فرمائے، آمین ✨

Photos from Jamia Naeemia Lasania Dulchikey's post 04/05/2026

علامہ قاری محمد نصر الله نقشبندی صاحب کی خصوصی دعوت پر جامعہ نعیمیہ لاثانیہ دلچیکے میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور ہنگامی حالات میں درست ردِعمل کی تربیت دینا تھا۔
ریسکیو ماہرین نے عملی مظاہروں کے ذریعے سی پی آر (CPR) اور آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کا طریقہ سکھایا۔ اساتذہ و طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور معلومات میں اضافہ کیا۔
آخر میں منتظمین نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیت ہر فرد کے لیے نہایت ضروری ہے۔

#1122

Want your school to be the top-listed School/college in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Sialkot