13/05/2025
Islamic School System
Islam is a complete code of life
13/05/2025
Assalamoalikum,all members are requested to start the Darrood E Paak as much as they can to tribute the best teacher of the world from the side of whole Ummah.
JazakAllah Khair
RAMADAN MUBARAK 🌟
When anxiety makes it hard to breathe, when the voices in my mind get the best of me. When my regrets from the past take me back in time, when memories of heartbreak awaken in my mind.
When everything hurts, when everything feels broken and nothing works. When my faith feels like a candle facing a tornado wind, when the devil keeps taking wins. When darkness envelops my heart and makes me blind, when the peace I am searching for I just can't find.
When I have nothing to give, when I begin to lose the will to live.
When I do not feel worthy of calling Your Name, when I am drowning in an ocean of shame, like sunshine in the rain, that is when You came.
You arrived in my life and everything changed. Your love is greater than the storms that I face. You had never left, but my eyes were closed. Now with every breath, I feel a river of hope. Your love is moving within me, but You are not contained by me. I am an echo that follows the words of Your plan. This Universe cannot reflect You the way the mirror of our hearts can.
We are chosen to represent Your love on Earth. Your spirit makes us into gardens from dead dirt. This breath that gives me life came from You and yet forms cannot capture Your Truth. Only the blind would say you are far too infinite to feel intimate, Your light pierced the soil of my skin and reached into it, deep within me into the seeds of peace that You planted.
Peace comes from You, it must be granted. Lord, please grant it. Allow us to not forget that Your light never sets.
Lord,
help me to let go of everything in my life that does not help me grow. Lord, help me see that no matter what I want, You are the only One I need. Lord, help me remove every idol in the way that prevents me from witnessing Your Face.
In Your infinite names, I pray, I pray, I pray!
📖 words by .helwa_ from her book From Darkness into Light
04/03/2023
اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے ۔۔۔
ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا انعقاد کیا
راستے میں ان کا گزر ایک سرنگ سے ہوا جس کے نیچے سے بس ڈرائیور پہلے بھی گزرتا تھا
سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی
ڈرائیور نے نہیں روکا کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی
لیکن اس بار بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کر درمیان میں پھنس گئی
جس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے
بس ڈرائیور کہنے لگا
ہر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟
ایک آدمی نے جواب دیا:
سڑک پکی ہو گئی ہے اس لیے سڑک کی سطح تھوڑی بلند ہو گئی ہے
وہاں رش لگ گیا
ایک شخص نے بس کو باہر نکالنے کے لیے اپنی کار سے باندھنے کی کوشش کی لیکن ہر بار رگڑ کی وجہ سے رسی ٹوٹ جاتی
کچھ نے بس کو کھینچنے کے لیے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا
اور کچھ نے کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا
ان مختلف تجاویز کے درمیان
ایک بچہ بس سے اترا اور کہا:
میرے پاس حل ہے!
اس نے کہا:
پروفیسر صاحب نے ہمیں پچھلے سال ایک سبق دیا تھا اور کہا تھا
ہمیں اپنے اندر سے غرور و تکبر نفرت، خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیے جن کی وجہ سے ھم لوگوں کے سامنے پھولے ہوئے ہوتے ہیں
اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے اترنا شروع کر دے گی اور ہم باحفاظت گزر جائیں گے
بچے کے شاندار مشورے سے ہر کوئی حیران رہ گیا اور واقعی بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ (ٹنل) کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اور سب بحفاظت باہر نکل آئے
ہمارے مسائل ہم میں ہیں
ہمارے دشمنوں کی طاقت میں نہیں
اس لیے اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور باطل کی ہوا نکال دیں گے تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہوجائے گا
بس اپنے اندر کی غرور وتکبر و انا اور خود غرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو جائے گا .
بچوں کا سو فیصد رزلٹ👍
”بات سنو! رکو یار بات سنو!“
میں جاگنگ کرتے ہوۓ رکا اور مُڑ کر دیکھا۔ میرے ایک دوست کچھ کاغذات ہاتھ میں تھامے بینچ پر بیٹھے تھے۔ میں نے رومال سے پسینہ پونچھتے ہوۓ انہیں سلام کیا اور پوچھا
”جی بھاٸی صبح صبح؟ خیریت تو ہے یہاں کیسے؟“
”یہ دیکھو یار بچوں کا رزلٹ آیاہے، دونوں بچے فرسٹ آۓ ہیں، آپ کے ہی مشورے پر سکول تبدیل کیا تھا، واقعی بہت اچھا سکول ہے بھاٸی، میرے بچوں کے تو کبھی 60 فیصد سے زیادہ نمبر نہیں آۓ، اور یہ تو کمال ہوگیا سو فیصد رزلٹ، میں تو نماز کے بعد رزلٹ لے کر آپکے گھر گیا، پتا چلا واک پر ہو ادھر ہی آگیا، میں نے سب سے پہلے آپکو مبارک باد دینا اور شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھا“
اعوان صاحب ایک ہی سانس میں ساری بات کرگٸے۔
میں نے پیپر لیے اور دیکھنے لگا، پہلا پیپر انگلش کا تھا، میں نے عینک صاف کرکے دیکھا تو کچھ ”اوور راٸٹنگ“ محسوس ہوٸی، صفحہ پلٹایا، دوسرے اور پھر تیسرے صفحے پر بھی کچھ اسی طرح کی اوور راٸٹنگ تھی۔
میں نے اعوان صاحب کو کہا ”آپ یہ پیپر مجھے دے دیں۔ واقعی بہت اچھے نمبر ہیں اور پیپر حل بھی بہت اچھی طرح کیے گٸے ہیں، میں انکو فارغ ہوکر خوب غور سے دیکھنا چاہتاہوں“۔
اعوان صاحب نے خوشی خوشی وہ پیپر مجھے دے دیے۔
میں نے گھر آتے ہی پیپرز کا بغور ”مطالعہ“ کیا۔ اور دیکھ کر حیران رہ گیاکہ بچے کے غلط لکھے ہوۓ جوابات کو بڑی مہارت سے ”اریز“ کرکے درست کیا گیا تھا۔ اگر اس ”اوور۔راٸٹنگ“ کے نمبروں کو منہا کیا جاۓ تو ایک بچے کے نمبر 48 فیصد اور دوسرے بچے کے نمبر 70 فیصد بنتے تھے۔
احباب گرامی!
میں سر پکڑکر بیٹھ گیا۔ یہ کیا ”سین“ ہے کچھ سمجھ نہیں آیا۔ پھر میں نے ”سوالی“ کو تحقیق پر لگادیا، دو مختلف سکولوں کے سات دیگر بچوں کے پیپر حاصل کیے، ان میں بھی کسی نا کسی پیپر پر یہی ”اوور راٸٹنگ“ کی گٸی تھی۔
میں پانچ دن گومگو میں پڑا رہا۔آج آخر یہ بات جب برداشت نہ ہوٸی تو آپ سب کےسامنے رکھ دی کہ شاید دل کا بوجھ ”ہولا“ ہوجاۓ۔
بلاشبہ پراٸیویٹ تعلیمی ادارے ہمارے ”ملک پر احسان کررہے ہیں جو تعلیمی بوجھ کو اٹھاۓ ہوۓ ہیں“ بلاشبہ یہ پراٸیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کُش دور میں بھی علم کی شمع جلاۓ ہوۓ ہیں، لیکن چھوٹی کلاسوں میں اسطرح کے نتاٸج تیار کرنا بلکہ ”گھڑنا“ بڑا عجیب اور تکلیف دہ محسوس ہوتاہے۔
استاد/استانی معاشرے کاچہرہ ہوتے ہیں، جب یہی طبقہ اسطرح کی کمزوریوں اور کوتاہیوں کا شکار ہوگا تو پھر معاشرہ ایسا ہی ہوگا جو آج ہمیں دکھاٸی دے رہاہے۔
میں ہرگز ہرگز کسی ادارے کو ”نامی نیٹ“ نہیں کرونگا، اور نہ ہی کسی سے کوٸی پرخاش رکھتاہوں، شعبہ تعلیم سے وراثتی تعلق کی بنیاد پر، مملکت خدادپاکستان پر جانیں نچھاور کرنے والے آباٶ اجداد کا وارث ہونے کی بنیاد پر شدید کرب و ملال کا شکار ہوں، سخت ذہنی کوفت کا شکار ہوں۔
امید ہے میری درد بھری صدا کسی کے دل پر دستک دے گی، اور ”مثبت“ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ بجاۓ نتاٸج ”گَھڑنے“ کے بچوں میں قابلیت اور علمی سطح بلند کی جاۓ گی۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Islamic Shool System Near Govt Boys High School Jamke Cheema Tehsil Daska
Sialkot
51310