20/05/2026
Educational Updates Sialkot
ایجوکیشنل اپڈیٹس سیالکوٹ
20/05/2026
19/05/2026
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
16 اگست 2026ء
19/05/2026
چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ نے موسمِ گرما کی تعطیلات سے قبل تمام سرکاری سکولوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکول بند کرنے سے پہلے مکمل عمارت کا معائنہ کریں اور یقینی بنائیں کہ کوئی طالبعلم سکول میں موجود نہ ہو۔
کلاس رومز، دفاتر، لیبارٹریز، واش رومز اور دیگر کمروں کو اچھی طرح چیک کرکے لاک کیا جائے جبکہ بجلی، پنکھے، موٹرز اور گیس وغیرہ بند رکھی جائیں۔
سکول ریکارڈ، فرنیچر، آئی ٹی سامان اور لیب مواد کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی نقصان یا چوری سے بچا جا سکے۔
طلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک لازمی دیا جائے اور اس کا اندراج سکول ریکارڈ میں کیا جائے۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی نئے داخلوں کے لیے ایڈمیشن ڈیسک فعال رہیں گے اور تمام ادارے ان احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
SIALKOT Punjab
Sialkot
5240