03/11/2025
دو سوالات مسلسل پوچھے جارہے ہیں کہ اچھا پرنسپل کیسے تلاش کریں؟ اور پرنسپل کی SOPs کیا ہوں گی؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ پرنسپل کی ایس او پیز ہوتی نہیں۔ پرنسپل کی جاب ڈسکرپشن (JDs) ہوتی ہیں۔ ایس او پیز پراسیس یا Operations کے لٸے لکھی جاتی ہیں۔ پرنسپل سمیت تمام سٹاف کی JDs ہی ہوتی ہیں۔
اب آپ بتاٸیں گے کہ پرنسپل کی JDs بھیج دیں۔
پرنسپل کی JDs آپ کو انٹرنٹ سے باآسانی مل سکتی ہیں۔ آپ چاہیں تو AI سے بھی بنوا سکتے ہیں, لیکن یہ JDs پھر بھی غلط ہوں گی اور صرف کاغذ کا ضیاع ہوگا۔
پرنسپل کی JDs لکھنے کے لٸے دو باتیں مدنظر رکھنا ضروری ہیں۔
پہلی بات یہ کہ پرنسپل کا داٸرہ اختیار کیا ہے؟ اگر آپ نے پرنسپل کو اکیڈیمکس, ایڈمن اور فاٸنانس کا مکمل اختیار دیا ہے تو آپ تینوں شعبوں کی JDs الگ الگ لکھ سکتے ہیں۔
اگر اختیار صرف اکیڈیمکس کا ہے تو پرنسپل کہنا اور پرنسپل کی Designation دینا غلط ہے۔ وہ فرد آپ کے سکول میں واٸس پرنسپل کا کام کررہا ہے۔ عام طور پر ایمپلاٸی پرنسپل کے پاس اکیڈیمکس کا بھی مکمل اختیار نہیں ہوتا۔
دوسرا اور اہم فیکٹر پرنسپل کی JDs میں آپ کے سکول میں چلنے والے پروگرامز کا ہے۔ آپ کے سکول میں جتنے بھی منفرد اور عمومی پروگرامز چل رہے ہیں ان سب کو مدنظر رکھ کر JDs لکھ دی جاتی ہے۔
چند دوستوں نے پرنسپل کی JDs میرے ساتھ شٸیر کی ہیں۔ ایسا لگتا ہے بیچارے کو چوری کرتے ہوۓ پکڑ لیا ہو۔
میں پرنسپلز کو ایک JD لکھ کر دیتا ہوں۔
پرنسپل مجھے 15 صفحات پر مشتمل سکول مانیٹرنگ فریم ورک کی دو ماہانہ رپورٹ مرتب کرکے دیا کریں۔ باقی کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
مزمل شاہ
دوسرے سوال کا جواب بعد میں دے دوں گا۔