20/04/2026
گورنمنٹ جناح اسلامیہ گریجویٹ کالج سیالکوٹ میں 16 اپریل 2026 کو اسٹوڈنٹ کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر ایک فکر انگیز اور مفید ورکشاپ بعنوان "Mindfulness, Understanding, Practice" منعقد کی گئی۔
اس خصوصی نشست کے مہمانِ خصوصی Prof. Sheikh Saeed تھے، جنہوں نے طلبہ کو ذہنی یکسوئی، خیالات پر قابو پانے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے عملی طریقے اور مشقیں سکھائیں۔ طلبہ نے اس نشست میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے اپنی شخصیت سازی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
ان شاء اللہ، اسٹوڈنٹ کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر مستقبل میں بھی طلبہ کے لیے تکنیکی مہارتوں، کیریئر رہنمائی، ذہنی صحت و فلاح، اور پیشہ ورانہ ترقی کے موضوعات پر مزید تربیتی سیشنز کا انعقاد کرتا رہے گا۔
✨ ایک روشن، پُراعتماد اور کامیاب نسل کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم۔
13/09/2025
تقریب استقبالیہ اور یوم قاید
گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کی جانب سے نئے آنے والے سیکڑوں طلبہ کے اعزاز میں تقریب استقبالیہ کا اہتمام مجلس تقریبات کی جانب سے 11 ستمبر کے تاریخی دن خواجہ حاکم دیں ہال میں کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں طلبہ کو کالج کی تاریخ، ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب میں کالج کے اہم ذمہ داران پروفیسر ملک شمس علی، پروفیسر ڈاکٹر عبد الخبیر شیخ، پروفیسر ریاض مغل، پروفیسر کلیم انجم، ڈاکٹر یاسر ذی شان نے طلبہ سے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے دوسرے حصے میں گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیال کوٹ شعبہ اردو کے زیر اہتمام قائد اعظم کے یوم وصال کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد عمران نے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ قاید اعظم کا خواب ایک تعلیم یافتہ پاکستان کا خواب تھا جسے پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پرنسپل پروفیسر محمد منیر قادری نے طلبہ کی قاید اعظم کے حوالہ سے محبت اور فکرمندی کے کئی واقعات پیش کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ قاید اعظم ہی وہ پہلے سیاسی لیڈر تھے جنھوں نے ملک و قوم کی ترقی میں طلبہ کے کردار، ضرورت اور اہمیت کو جانتے ہوئے انھیں تحریک آزادی میں عملی طور سے شامل کیا جبکہ اس دور کی دیگر سیاسی جماعتیں اس شعور سے بے بہرہ رہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسر ذی شان نے کہا کہ ہم اساتذہ قاید اعظم کے اس فرمان کے پہرے دار ہیں کہ تعلیم پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ اختتام پر قومی ترانہ سے قبل قاید اعظم کی بلندی درجات کے لیے صدر شعبہ فارسی پروفیسر پیمان خضر نوشاہی نے دعا کی۔
16/03/2025
گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ شہر میں جماعت نہم کے نتائج کی بُنیاد پر انٹرمیڈیٹ کے تمام پروگرامز میں داخلوں کا آغاز۔
www.jinnahislamia.edu.pk
Post with Thanks Awon Sherazi
26/02/2025
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
💝💐 گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج شہر سیالکوٹ کے چاند ستارے ہمارے اساتذہ اکرام 💐💝
Photo from Syed Meesam Naqvi Sahib 🙏
27/01/2025
گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے سابق طالبعلم ۔ کالج ھذا کے ادبی میگزین “ کاوش “ 1989 کے شعبہ اُردو کے طالبعلم مدیر
جناب ِ محترم عرفان اللّٰہ وڑائچ صاجب کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر منتخب ہونے پر سابقین و موجودہ طالبعلم ساتھیوں کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول ہو۔ 💐💐💐
15/10/2024
💐 نئے آنے والے طالبعلموں کو خوش آمدید 💐
————————————————-
بی۔ایس ( Bs ) پروگرام میں نئے آنے والے طالبعلموں کے اعزاز میں مادرِ علمی گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے مرکزی ہال “ خواجہ حاکم دین ہال “ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جارہاہے۔
آج صبح 16 اکتوبر 2024 بوقت 9:30 بجے۔
آپ سب طالبعلموں کو ایک دفعہ پھر خوش آمدید، جی آیاں نو
————————————————
پوسٹ بشکریہ محترم سیّد عون شیرازی 🙏۔
19/04/2024
اطلاع نماز جنازہ و مقام
————————-
محترم ڈاکٹر پرنسپل جناب سید مجاہد حسین بخاری صاحب کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ 20 اپریل 2024 شام 4 بجے رسولپور بھلیاں، کنگرہ روڑ سیالکوٹ میں ادا کی جاۓ گی۔
18/04/2024
انا للہ وانا الیہ راجعون
ہمارے کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر سید مجاہد حسین بخاری رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں
14/12/2023
Today, Dr. Abdul Aleem sb retired from his services as Associate Professor/Professor in a graceful manner. May blessings of Allah Taala be upon him and his family!