Jamia tul madina Chobara sialkot
jamia tul madina chobara
ایسے لوگوں کو کیسے سمجھائیں
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ:محترم ناظمین کرام
موجودہ حالات مجلس جامعۃ المدینہ نے آن لائن کلاسس کے ذریعے تعلیم و تعلم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لہذا آپ، آپ کے رکن زون، آپ کے ناظمین کرام اور اساتذہ کرام کو مائیکروسافٹ ٹیم سافٹ وئیر کی آئی ڈیز جاری کی جارہی ہیں جس کے ذریعے آپ اپنے رکن زون ، ناظمین کرام اور اساتذہ کرام سے اَن لمیٹیڈوائس کال اور وڈیوکال کے ذریعے مشاورت کر سکیں گے۔
آپ کے طلبہ کرام کو بھی آئی ڈیز جاری کی جائیں گی۔برائے کرم اپنے ریجن کے طلبہ کرام کی کل درست تعداد(نہ کہ اندازاًٍ، تقریباً)اسی میل کے ریپلائی میں عطا فرما دیں۔میل کے ذریعے ہی صرف ریجن وائز(زون/کابینہ/جامعہ وائز نہیں)بھیج دی جائیں گی۔
پھرآپ اپنے ریجن سے زون اور زون سے جامعہ وائز طلبہ کی آئی ڈئیز جاری کریں گے۔
نوٹ
1۔ جو آئی ڈئیزآپ کو جاری کی جارہی ہیں یہ دعوت اسلامی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں اور یہ تمام ہی آئی ڈئیز آپ کے پاس امانت ہیں۔ان آئی ڈئیزکو ذریعے تعلیم و تعلم اور مدنی مشوروں کے علاوہ استعمال کرنے کی قطعا اجازت نہیں ہے۔
2۔یہ آئی ڈئیز صرف میل کی جائیں ایس ایم ایس/واٹس اپ پر ہر گز نہ بھیجی جائیں۔
3۔آئی ڈئیز میں پیش آنے والے مسائل جو ریجن ذمہ داران کے دفتر سے حل نہ ہوسکیں۔ وہ ریجن ذمہ دار کے دفتر کے ذریعے مجلس تعلیمی امور کے دفتر سے حل ہوں گے۔
4۔اگر پاس ورڈ چینج کا آپشن آئے تو چینج کر لیں۔
5۔لیکن جو بھی پاس ورڈ ڈالیں اسے اپنے پاس لکھ کر محفوظ فرمالیں۔
6۔اگر کمپیوٹر میں انسٹالیشن کے بعد سافٹ وئیر کام نہ کرے تو ڈائریکٹ مائکروسافٹ ٹیم کی ویب سائٹ پر جاکر لاگ ان کرلیں۔
7۔جیسے آپ کمپیوٹر واٹس اپ چلاتے ہیں ایسے ہی یہ بھی چل جائے گا فرق صرف اتنا ہے کہ اس سافٹویئر میں آئی ڈی اور پاس ورڈ ڈالنا ہوتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Sialkot
45456