Maths Tactics Academy

Maths Tactics Academy

Share

This page is about all guess papers,past papers and all Punjab Boards news and info.

23/03/2026

12 اپریل تک مزید تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور جاری ہے ۔ ذرائع

23/03/2026

ذرائع کے مطابق پیپرز کینسل نہیں ہوں گے، صرف اسکولز اور کالجز کو 12 اپریل تک بند کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

04/03/2026

دہم جماعت کے طلباء کی رول نمبر سلپ 20 مارچ 2026 کو جاری ہونے کی توقع ہے، جبکہ نہم جماعت کے طلباء کی رول نمبر سلپ اپریل 2026 کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

Photos from Maths Tactics Academy's post 04/03/2026

Schedule to Conduct the End-of-year School-Based Assessment 2026 for grades 1 to 8.

04/03/2026

آٹھویں کلاس کے طلباء و طالبات کے لیے ضروری ہدایات نوٹ فرما لیں اور اپنے طلباء کو اچھی طرح ذہن نشین کرا دیں۔
1. اپنا ب فارم پیپر میں ساتھ لے کر جائیں۔ یہ چیک کیا جائے گا اس کے بغیر پیپر کی اجازت نہیں ملے گی۔
2. اپنی رولنمبر سلپ ہر صورت ساتھ لیکر جائیں۔ یہ آنلائن حاضری کے لیے سکین کی جائے گی۔
3. موبائل ، کیلکولیٹر اور سمارٹ واچ ساتھ لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے
4. طلباء و طالبات کو ببل شیٹ پر رولنمبر fill کرنے کی پریکٹس لازمی کروائیں کیونکہ پیپر ای شیٹ پر لیا جائے گا جسکی کمپیوٹرائزڈ چیکنگ ہو گی۔

27/02/2026

نئے پریکٹیکل پیٹرن کے تحت مجوزہ مارکنگ سکیم

نئے پریکٹیکل پیٹرن کے مطابق مارکنگ کی یہ مجوزہ سکیم تیار کی گئی ہے، جس کی Key/Rubrics بورڈ OCP پیپر کے ساتھ فراہم کرے گا۔ اس سکیم میں نمبر دو حصوں میں تقسیم ہوں گے: ایک حصہ لیب ایگزامنر طلبہ کی عملی کارکردگی (پرفارمنس) کی بنیاد پر دے گا، جبکہ دوسرا حصہ بورڈ کے مارکنگ سنٹر میں Key/Rubrics کے مطابق لگایا جائے گا۔ نیچے ہر مضمون کی تفصیل الگ الگ دی جا رہی ہے:

فزکس (Physics)

فزکس میں کل مارکس کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ لیب ایگزامنر 16 نمبر اور بورڈ مارکنگ 14 نمبر دے گا۔ سوال نمبر 1 کے 12 نمبر میں سے 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 7 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگائے جائیں گے۔ سوال نمبر 2 کے 12 نمبر بھی اسی طریقے سے ہوں گے یعنی 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر اور 7 نمبر بورڈ دے گا۔ اس کے بعد عملی کاپی/نوٹ بک کے 3 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 3 نمبر مکمل طور پر لیب ایگزامنر دے گا۔

کیمسٹری (Chemistry)

کیمسٹری میں بھی تقسیم لیب ایگزامنر 16 اور بورڈ 14 کے مطابق ہوگی۔ سوال نمبر 1 کے 12 نمبر میں سے 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 7 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگیں گے۔ سوال نمبر 2 کے 12 نمبر بھی اسی تقسیم کے مطابق ہوں گے یعنی 5 نمبر پرفارمنس اور 7 نمبر بورڈ۔ پھر عملی نوٹ بک کے 3 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 3 نمبر لیب ایگزامنر ہی دے گا۔

بایولوجی (Biology)

بایولوجی میں مارکس کی تقسیم مختلف رکھی گئی ہے: لیب ایگزامنر 14 نمبر اور بورڈ 16 نمبر دے گا۔ سوال نمبر 1 (سلائیڈ) کے 6 نمبر میں سے 3 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 3 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگیں گے۔ سوال نمبر 2 میں 10 نمبر (A تا E شناخت اور خصوصیات) کے ہوں گے اور اس میں پرفارمنس کے نمبر نہیں ہوں گے بلکہ پورے 10 نمبر صرف بورڈ لگائے گا۔ سوال نمبر 3 (عملی) کے 8 نمبر میں سے 5 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر اور 3 نمبر بورڈ دے گا۔ آخر میں عملی نوٹ بک کے 3 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 3 نمبر لیب ایگزامنر کے ذمہ ہوں گے۔

کمپیوٹر سائنس (Computer Science)

کمپیوٹر سائنس میں سوال نمبر 1 کے 20 نمبر سوال کے انتخاب پر منحصر ہوں گے۔ اگر Flow Chart والا سوال منتخب ہو تو پرفارمنس کے نمبر نہیں ہوں گے اور پورے 20 نمبر بورڈ مارکنگ میں لگیں گے، لیکن اگر Flow Chart کے علاوہ کوئی دوسرا سوال حل کیا جائے تو 10 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر دے گا اور 10 نمبر بورڈ مارکنگ سنٹر میں لگائے جائیں گے۔ سوال نمبر 2 کے 20 نمبر میں سے 10 نمبر پرفارمنس لیب ایگزامنر اور 10 نمبر بورڈ دے گا۔ اس کے بعد عملی نوٹ بک کے 5 نمبر اور زبانی امتحان (وایوا) کے 5 نمبر مکمل طور پر لیب ایگزامنر دے گا۔

03/02/2026

6 فروری کو صرف لاہور میں بسنت کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

03/02/2026

شبِ برات (15 شعبان) 4 فروری بروز بدھ کو پنجاب میں تمام سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعلیمی/دفتری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

البتہ 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ 🇵🇰🤍

01/02/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فی الحال صرف ٹوئیٹ کیا گیا ہے، اس لیے براہِ کرم سرکاری نوٹیفکیشن کا انتظار کریں۔ جونہی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، سب سے پہلے آپ کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔

01/02/2026

جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار
چھٹیاں آ رہی ہیں اکٹھی چار۔

01/02/2026

پنجاب بھر میں 5 فروی سے 8 فروری تک چھٹیاں ہونگی ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز

Want your school to be the top-listed School/college in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00