Al Saad Online Quran Academy

Al Saad Online Quran Academy 3 Days Free Trail / Expert and Qualified Teachers / Flexible Timing / Affordable Fee

15/07/2026




14/07/2026


14/07/2026

*بخیلوں کے دلچسپ واقعات*

ایک بخیل کی حکایت ہے کہ وہ شہد کھا رہا تھا کہ اتنے میں اس کا دوست آ گیا، اس نے روٹی تو چھپا دی اور تواضع کے طور پر پوچھا کہ شہد کھاؤ گے؟ کہا ہاں، اور یہ کہہ کر کھانا شروع کیا۔ بخیل نے تو اول یہ سمجھ کر تواضع کی ہوگی کہ روکھا شہد کون کھاتا ہے، شاید یہ انکار کر دے گا، جب اس نے انکار نہ کیا تو اس نے سمجھا کہ شہد دو چار چمچے کھا کر بس کر دے گا، مگر اس نے بس ہی نہ کی تو اس سے نہ رہا گیا، کہنے لگا:
"مَا هَذَا إِنَّهُ يُحْرِقُ الْقَلْبَ" یعنی میاں زیادہ نہ کھاؤ، شہد بہت گرم ہوتا ہے، دل کو پھونک دیتا ہے۔
"قَالَ: نَعَمْ وَلَكِنْ قَلْبَكَ" کہا: ہاں سچ کہتے ہو لیکن وہ تمہارے دل کو کھاتا ہے، میرے دل کو نہیں۔

اسی طرح ایک بخیل انجیر کھا رہا تھا کہ سامنے سے ایک اعرابی آ گیا، اس نے اسے آتا ہوا دیکھ کر انجیر چادر سے چھپا دیے، وہ سمجھ گیا۔ جب وہ آ کر بیٹھا تو بخیل نے ٹالنے کے طور پر کہا: "کچھ قرآن جانتے ہو؟" کہا: "ہاں، کچھ پڑھو۔" تو اس نے پڑھا:

وَالزَّيْتُونِ وَطُورِ سِينِينَ وَهَذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ

بخیل نے کہا: "وَالتِّينِ کہاں گیا؟" اس نے کہا: "وہ تیری چادر کے اندر موجود ہے۔" (تین عربی میں انجیر کو کہتے ہیں)۔

تو بخیلوں سے چھین کر کھانا جائز نہیں، بلکہ اس کی اجازت بھی مشکوک ہوتی ہے۔ ہاں سخی دوستوں سے اگر پوری بے تکلفی ہو تو چھین کر بھی کھانا جائز ہے کیونکہ شہادتِ قلب موجود ہے، اور جہاں قلب شہادت نہ دے وہاں ہرگز ہاتھ نہ بڑھاؤ، بلکہ واپس کر دو اور جب تک کھٹک دور نہ ہو ہرگز نہ لو۔

اور یہ مت سمجھو کہ اگر اس رقم کو واپس کر دیں گے تو پھر کہاں سے آئے گی۔ اگر وہ تقدیر میں ہے تو پھر آئے گی اور اگر تقدیر میں نہیں ہے تو اس کی جگہ دوسری رقم آئے گی۔ خدا سے ایسے ناامید کیوں ہو گئے کہ بس ایک دفعہ دے کر پھر نہ دیں گے۔

ابن عطاء اسکندری رحمہ اللہ نے کچھ الہاماتِ الٰہیہ لکھے ہیں، ان میں ایک الہام یہ بھی ہے کہ حق تعالیٰ فرماتے ہیں: "میرے بندے! میں ایسا روزی دینے والا ہوں کہ اگر تو یہ دعا بھی کیا کرے کہ اے اللہ! مجھے رزق نہ دیجیو تو تب بھی میں دوں گا، اور تیرے مانگنے پر تو بھلا کیوں نہ دوں گا۔"

13/07/2026



12/07/2026






11/07/2026



08/07/2026





06/07/2026


15/06/2026

Address

Cantt
Sialkot
51300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Saad Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al Saad Online Quran Academy:

Shortcuts

Share

Category