مہذب لوگوں کی مہذب عادتیں
آج سے دس سال قبل میں لندن میں کسی صاحب سے ملنے گیا، میری ان سے فون پر بات چیت ہوئی تھی، انھوں نے مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی، ہمارا وقت طے نہیں ہوا تھا بس یہ فیصلہ ہوا تھا میں شام کے وقت ان کے گھر آ جائوں، میں برطانیہ کے ایک بڑے پاکستانی بزنس مین کا مہمان تھا، ان کے فلیٹ میں رہ رہا تھا اور ان کا انگریز ڈرائیور اور گاڑی استعمال کرتا تھا۔*
*میں ڈرائیور کے ساتھ ایڈریس تلاش کرتا ہوا ان صاحب کے گھر پہنچ گیا، بیل دی، ان کی بیوی باہر آئی، میں نے اپنا نام بتانے کے بعد بتایا ،میں شمیم صاحب سے ملنا چاہتا ہوں، مجھے انھوں نے شام کا وقت دیا تھا، خاتون نے بتایا ،وہ چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئے ہوئے ہیں، دس منٹ میں آ جائیں گے، میں نے خاتون کا شکریہ ادا کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر شمیم صاحب کا انتظار کرنے لگا، تھوڑی دیر بعد ایشین حلیے کے ایک صاحب آئے اور اس گھر میں داخل ہو گئے، وہ یقینا شمیم صاحب تھے۔*
*میں گاڑی سے اتر کر ان کے گھر کی طرف جانے لگا تو مجھے ڈرائیور نے روک دیا، میں نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا، وہ بولا ’’سر وہ صاحب ابھی گھر آئے ہیں، آپ پہلے انھیں سیٹل ڈائون ہونے دیں،، میں نے پوچھا ’’کیا مطلب،، وہ بولا ’’سر جب بھی کوئی شخص باہر سے گھر آتا ہے تو وہ تھوڑی دیر کے لیے کلچرل شاک کا شکار ہوتا ہے، اسے سیٹل ڈائون ہونے کے لیے ٹائم چاہیے ہوتا ہے۔*
*لوگوں کو اس دوران مہمان کا آنا اری ٹیٹ (Irritate) کر دیتا ہے لہٰذا شائستگی کا تقاضا ہوتا ہے آپ کبھی کسی شخص کے دروازے پر سیٹل ڈائون پیریڈ میں دستک نہ دیں، یہ اس شخص اور اس کے خاندان کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے،، یہ میرے لیے بالکل نئی بات تھی، میں نے ڈرائیور پیٹر کا شکریہ ادا کیا، دس منٹ گاڑی میں بیٹھا رہا اور پھر شمیم صاحب کے دروازے پر دستک دی۔*
*میں نے اس کے بعد سیٹل ڈائون پیریڈ کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا ہم سب انسان جب ایک ماحول سے دوسرے ماحول میں جاتے ہیں تو ہم کلچرل شاک کا شکار ضرور ہوتے ہیں، دفتروں کے اندر بھی ملازمین کو صبح سیٹل ڈائون ٹائم دیا جاتا ہے، ملازمین دفتر پہنچتے ہی کام شروع نہیں کرتے، انگریز کے دور میں سرکاری ملازمین صبح دفتر آ کر پہلے چائے پیتے تھے، اخبار پڑھتے تھے اور جب یہ گھر کے ٹرانس سے نکل کر مکمل طور پر دفتر کے ماحول میں آ جاتے تھے تو یہ پھر کام شروع کردیتے تھے۔*
*میں نے اس واقعے کے بعد اپنی عادت بنا لی، میں جب بھی کسی دفتر جاتا ہوں تو میں اس وقت تک کسی شخص کو کام نہیں کہتا جب تک میں اسے سیٹل ڈائون محسوس نہیں کر لیتا۔*
*آپ آج تجربہ کر کے دیکھ لیں، آپ صبح کے وقت کسی دفتر جائیں اور کسی بھی صاحب کو اس وقت کوئی کام کہہ کر دیکھیں جب وہ تازہ تازہ گھر سے آفس آیا ہو، وہ آپ کو فوراً انکار کر دے گا،جب کہ اس کے برعکس جب وہ باہر یاگھر سے آیا ہو اور آپ چپ چاپ اس کے سامنے کھڑے ہو جائیں یا بیٹھ جائیں اور اس کے سیٹل ڈاؤن ہونے کا انتظار کریں تو وہ تھوڑی دیر بعد خود آپ کی طرف متوجہ ہوگا اور پھر نہایت شائستگی سے پوچھے گا ’’جی فرمائیے میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں۔‘‘آپ آزما لیں آپ اس وقت اسے جو بھی کام کہیں گے وہ حتی المقدور آپ کی مدد کرے گا، سیٹل ڈائون کا انتظار شائستگی اور تہذیب کی بنیاد ہے، یہ مہذب لوگوں کا وطیرہ ہوتا ہے لہٰذا آپ بھی اگر خود کو مہذب یا تہذیب یافتہ کہلوانا چاہتے ہیں تو آپ بھی یہ عادت اپنا لیں۔*
*مجھے ترکوں کی چار عادتوں نے بھی بہت متاثر کیا، مثلاً آپ جب کسی تہذیب یافتہ ترک فیملی میں جاتے ہیں تو وہ سب سے پہلے آپ کے سامنے پانی کا گلاس اور قہوے کا کپ رکھتے ہیں۔آپ نے اگر پانی کا گلاس پہلے اٹھا لیا تو اس کا مطلب ہو تا ہے آپ کو بھوک محسوس ہو رہی ہے اور میزبان کو آپ کے لیے کھانے کا بندوبست کر لینا چاہیے اور آپ اگر پہلے قہوہ پینا شروع کر دیںگے تو اس کا مطلب ہو تا ہے آپ کھانا کھا کر آئے ہیں اور میزبان کو کسی قسم کا تردد نہیں کرنا چاہیے۔*
*یہ روایت پنجاب کے دیہات میں بھی ہوتی تھی، جب کسی پنجابی گھر میں مہمان آتا تھا تو میزبان اسے کہتا تھا آپ جوتا اتار کر پائوں چارپائی کے اوپر رکھ کر بیٹھیں، یہ مہمان کی پلاننگ جاننے کا مہذب طریقہ تھا۔مثلاً مہمان اگر بھوکا ہوتا تھا یا وہ ایک دو دن مہمان بننا چاہتا تھا تو وہ جوتے اتار کر بیٹھ جاتا تھا جس کے بعد میزبان اس کے کھانے پینے اور رہنے کا بندوبست کر دیتا تھا، دوسری صورت میں وہ گھڑی دو گھڑی کا مہمان سمجھا جاتا تھا، اسی طرح ترکوں کے پرانے محلوں میں جب کوئی شخص بیمار ہو جاتا ہے تو لواحقین دہلیز پر پیلے رنگ کے پھول رکھ دیتے ہیں۔اس کا مطلب ہوتا ہے گھر کے اندر مریض ہے، آپ گلی میں شور نہ کریں لہٰذا لوگ پیلے پھول دیکھ کر گھر کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور نہ بات چیت کرتے ہیں، ترک خاندانوں میں آج بھی جب میزبان مہمان کے سامنے فروٹ رکھ دے تو اس کا مطلب ہوتا ہے ہمارے سونے یا اگلی مصروفیت کا وقت ہو گیا ہے لہٰذا آپ تشریف لے جائیں اور مہمان میزبان سے رخصت مانگ لیتا ہے۔*
*دنیا بھر کے اچھے اور مہذب ریستورانوں میں بھی جب انتظامیہ کسٹمر کو’’ کمپلی مینٹری‘‘ سویٹ ڈش پیش کر دے تو اس کا مطلب ہوتا ہے آپ ٹیبل اب اگلے مہمان کے لیے خالی کر دیں، ریستوران اسی طرح اگر لائیٹس بند کرنا شروع کر دیں یا ویٹر آپ سے بار بار یہ پوچھے ’’سر آپ کو مزید کوئی چیز تو نہیں چاہیے‘‘ تو اس کا مطلب ہوتا ہے ’’آپ اب جا سکتے ہیں،، لہٰذا اس کے بعد عزت اسی میں ہوتی ہے آپ بل ادا کریں اور رخصت ہو جائیں۔*
*آپ اسی طرح جب کسی تہذیب یافتہ شخص کے گھر جاتے ہیں اور وہ آپ سے پوچھے بغیر آپ کی خدمت شروع کر دیتا ہے، وہ آپ کے لیے چائے یا کافی لے آتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے وہ آپ کی بے انتہا عزت کر رہا ہے، اس وقت چائے یا کافی سے انکار میزبان کی بے عزتی ہوتی ہے لہٰذا آپ چائے یا کافی نہیں بھی پیتے تو بھی آپ چند سپ ضرور لیں اور رخصت ہونے تک پلیٹ اور کپ اپنے سامنے رکھیں۔*
*دوسری اسٹیج میں میزبان جب آپ کو چائے،گرین ٹی یا کافی کا آپشن دیتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے یہ جلدی میں ہے یا اسے آپ کے آنے کی توقع نہیں تھی لہٰذا آپ اگر چائے کافی سے معذرت بھی کر لیں گے تو اسے فرق نہیں پڑے گا اور تیسری اسٹیج میں میزبان آپ کو کھانے پینے کی پیش کش تک نہیں کرتا، اس کا مطلب ہوتاہے آپ کام کی بات کریں اور چلتے بنیں، آپ کو اس اسٹیج پر میزبان کے ساتھ فرینک ہونے یا لمبی گپ شپ کی غلطی نہیں کرنی چاہیے، آپ پوری سنجیدگی کے ساتھ مختصر بات کریں اور اجازت لے لیں۔*
*پوری دنیا میں مہذب لوگ کھانا کھاتے، واش روم سے نکلتے، حجامت کراتے، فیملی کے ساتھ گھومتے پھرتے اور عبادت گاہوں سے نکلتے لوگوں سے نہیں ملتے، یہ تمام کام نجی ہوتے ہیں اور دنیا کے 80فیصد لوگ یہ نجی کام دوسروں سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں، آپ بھی یہ غلطی نہ کیا کریں، اسی طرح جب دو لوگ بات کر رہے ہوں تو آپ ان کی بات چیت کے درمیان کودنے کی غلطی نہ کیا کریں۔آپ اطمینان سے ذرا سے فاصلے پر کھڑے ہو جائیں، وہ دونوں چند منٹ بعد خود بخود آپ کی طرف متوجہ ہو جائیں گے، آپ اس کے بعد بے شک اپنی بات کریں۔اسی طرح مہذب لوگ کبھی دوسروں کی جسمانی خامی کی طرف نہیں دیکھتے، یہ کانے شخص کی آنکھوں میں نہیں جھانکیں گے، کالے رنگ یا خراب جلد کے لوگوں کے چہروں کی طرف نہیں دیکھیں گے، لنگڑے، لولے، چھوٹی قامت اور لمبے شخص کو غور سے نہیں دیکھیں گے اور کسی بیمار شخص سے اس کی بیماری، ملزم سے اس کے مقدمے، طلاق یافتہ شخص سے اس کی طلاق اور ناکام شخص سے اس کی ناکامی کی وجہ نہیں پوچھیں گے۔
Copied
Dr. Robina Ashraf
all information which will be beneficial for students
25/04/2026
🚀 Latest Trends in Technology 2026 — Coming Your Way!
After the incredible success of our previous programs, iCodeGuru is back — stronger than ever — in collaboration with UET Lahore, MEPS Group of Companies, and GCWUS. 🤝
🎯 A Power-Packed FREE Course
📅 Classes Start: April 27, 2026
💻 Duration: 6 Weeks | Mode: Online (Zoom) | Fee: 100% FREE
🎓 Bonus: Complete guidance for Fully Funded Scholarships in the USA
🏅 Certificates will be awarded to successful participants
🔥 This isn’t just a course — it’s your gateway to global opportunities.
📌 Register Now: https://tinyurl.com/2zvju63w
✉️ After registration, our team will contact you with further details.
🌟 Start your journey. Build your future. Go global. 🚀
Join the Tech Revolution – Enroll Now in Our Latest Trends of Technology Course Join Our Exclusive Course: Latest Trends in Technology 2026 Step into a transformative journey designed to equip you with the knowledge and insights shaping tomorrow’s world of technology. From emerging innovations to industry-driven trends, this course will help you stay future-ready and ahead of...
👩🏫 Job Opportunity at a renowned school on Kashmir Road, Sialkot!
We're hiring teachers for:
- Physics (Matric)
- Mathematics (Matric)
- Urdu (Matric)
- Computer Science
If you're passionate about teaching and have relevant experience, share your resume with us:
📱 03497480635 (WhatsApp/Call)
27/12/2025
📢 Admissions Open – Government College Women University (GCWUS), Sialkot 🎓
Government College Women University, Sialkot is now accepting applications for undergraduate and postgraduate programs! 🌟📚
Empower your future with quality education, experienced faculty, and a supportive learning environment designed for women. 🚀
📍 Location: Sialkot
📥 Apply Now & Begin Your Academic Journey!
27/12/2025
University of Sargodha Lecturer & Associate Professors Jobs Announced ✅🇵🇰
One Day National Conference on Modern Trends in Physics (NCMTP-2025) Held at GCWUS
The One Day National Conference on Modern Trends in Physics (NCMTP-2025) was successfully organized by the Physics Society, Department of Physics, on Thursday, November 27, 2025, at the Department of Physics, Imam Bibi Campus, Government College Women University Sialkot.
The full-day conference featured eight parallel sessions, along with invited talks by renowned professors, researchers, and scholars, focusing on the latest innovations and emerging trends in Physics.
The event commenced with a warm welcome address by Prof. Dr. Tariq Mehmood, In-charge Faculty of Natural Sciences & Chairperson, Department of Physics, who greeted all distinguished guests and participants.
📌 Invited Talks & Expert Insights
• Dr. Ghulam Nabi Wattoo, Associate Professor, UOG, discussed advancements in nanomaterials and nanotechnology.
• Dr. Muhammad Tanveer, Associate Professor, UOG, presented on the synthesis of composite nanomaterials and their applications.
• Prof. Dr. Shahzad Naseem, HEC National Distinguished Professor, inspired MS & PhD scholars to pursue cutting-edge research in emerging areas of Physics.
📌 Sessions Chaired by Eminent Scholars
• Prof. Dr. Saira Riaz, Director, Centre of Excellence in Solid State Physics, University of the Punjab
Topic: Experimental Semiconductor Materials
• Prof. Dr. Shahid Atiq, Centre of Excellence in Solid State Physics
Topic: Synthesis and Characterization of Nanomaterials for Superconductors
• Dr. Bilal Tahir, Associate Professor, KFUIT
Topic: Experimental Materials Physics
• Dr. Masood ul Hassan Farooq, Associate Professor, UET Lahore
Topic: Nanomaterials for Mechanical Applications
• Dr. Muhammad Rizwan, Associate Professor, University of the Punjab
Topic: Computational Material Physics
• Dr. Sohail Gillani, Associate Professor, University of Okara
Topic: High Energy Physics
• Dr. Farzana, Assistant Professor, Department of Physics
Topic: Optoelectronic Nanomaterials
🌟 Address by the Worthy Vice Chancellor
The Worthy Vice Chancellor, Prof. Dr. Shazia Bashir, warmly welcomed all national guests to the City of Iqbal. She emphasized the importance of full-time dedication to research and encouraged students to spend more time in laboratories, explore emerging technologies, and actively contribute to scientific advancement.
She also deeply appreciated the dedicated Faculty Team of the Department of Physics, acknowledging their tireless efforts in organizing the conference.
She stated that “the team worked day and night to ensure the successful ex*****on of this national event,” and encouraged them to keep the momentum alive.
📷 Event Conclusion
The conference concluded with closing remarks, distribution of souvenirs to invited speakers, group photographs, and refreshments. The event received highly positive feedback and provided a strong platform for intellectual exchange, research collaboration, and academic inspiration for young physicists.
ڈگریاں attest کروانے کا process۔
سب سے پہلے اگر بات کریں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی، تو انہیں پہلے متعلقہ تعلیمی بورڈ سے اور پھر IBCC سے اٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔
اس کے بعد، یونیورسٹی کی ڈگری کو پہلے متعلقہ یونیورسٹی سے تصدیق کروانا ہوتا ہے (تاہم یہ مرحلہ تمام یونیورسٹیوں کے لیے لازمی نہیں ہوتا)۔ اس کے بعد ڈگری کو HEC سے اٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔
میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی ڈگری اسلام آباد میں NHS سے بھی اٹیسٹ کروانی ہوتی ہے۔
آخر میں، تمام اسناد اور ڈگریاں MOFA (وزارتِ خارجہ) سے اٹیسٹ کروانا لازمی ہوتا ہے۔
نوٹ: زیادہ تر سکالرشپس میں اپلائی کے ٹائم پر ڈگری attest ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ لیکن ایڈمشن ہو جائے تو ویزا کے لئے ضروری ہوتا ہے۔
تحریر: مدثر
65 Posts of ESE Science (BPS-14)
30 posts of ESE General (BPS-14)
32 posts of ESE English (BPS-14)
54 posts of ESE PT (BPS-14)
53 posts of ESE Math (BPS-14)
40 posts of ESE Arabic (BPS-14)
20 Posts of ESE Urdu (BPS-14)
05 posts of Library Assistant (BPS-11)
14/11/2025
https://sti.pesrp.edu.pk/
*STI Portal Link*☝🏻
یہ ایس ٹی آئی STI جابز پورٹل لنک یہ ہے.رجسٹریشن اور اپلائی کے لیے ضروری معلومات☝🏻شکریہ
جزاک اللہ خیرا کثیرا
12/11/2025
Apply Process for Federal Public Service Commission (FPSC) Jobs
1. اشتہار پڑھیں
سب سے پہلے FPSC کی ویب سائٹ یا اخبارات میں شائع ہونے والا اشتہار اچھی طرح پڑھیں۔ اس میں پوسٹ کا نام، تعلیمی قابلیت، عمر کی حد، ڈومیسائل، تجربہ، اور درخواست کی آخری تاریخ ہوتی ہے۔
2. اہلیت کا اندازہ لگائیں
اشتہار میں دی گئی شرائط کے مطابق اپنی قابلیت، عمر، ڈومیسائل اور تجربہ چیک کریں۔ اگر آپ اہل ہوں، تب آگے بڑھیں۔
3. آن لائن اکاؤنٹ بنائیں (اگر نہیں بنایا ہوا)
• FPSC کی ویب سائٹ پر جائیں: www.fpsc.gov.pk
• “Apply Online” یا “General Recruitment” کا لنک منتخب کریں۔
• اپنا CNIC، موبائل نمبر اور ای-میل درج کریں اور پروفائل بنائیں۔
4. درخواست فارم بھریں
• اپنی ذاتی معلومات درج کریں: نام، والد کا نام، CNIC، تاریخِ پیدائش، جنس، ڈومیسائل وغیرہ۔
• اپنی تعلیمی قابلیت، تجربہ (اگر مطلوب ہو)، اور متعلقہ معلومات درج کریں۔
• پوسٹ کے اشتہار میں دی گئی “Job Code” یا “Advertisement Number” ٹھیک درج کریں۔
5. فیس جمع کروائیں
• درخواست کی فیس مقررہ بنک یا آن لائن موڈ کے ذریعے جمع کروانا ضروری ہے۔
• فیس جمع کرانے کے بعد ملنے والا رسید یا “PSID” وغیرہ محفوظ رکھیں۔
6. درخواست جمع کروائیں
• فارم مکمل کرنے اور فیس جمع کروانے کے بعد “Submit” کا بٹن دبائیں۔
• مکمل درخواست جمع ہونے کے بعد ایک ٹریکنگ نمبر یا درخواست کی کاپی اپنے پاس محفوظ کریں۔
7. تصویر / دستاویزات اپ لوڈ کریں (اگر مطلوب ہو)
• اشتہار میں کہا گیا ہو تو اپنی تصویر، CNIC کی نقل، تعلیمی اسناد وغیرہ اپ لوڈ کریں۔
• تمام دستاویزات واضح اور پڑھنے کے قابل ہوں۔
8. ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے تیار رہیں
• درخواست منظور ہونے کے بعد FPSC ٹیسٹ یا انٹرویو کا شیڈول جاری کرے گی۔
• اپنے CNIC، ٹیسٹ کا ایڈمٹ کارڈ یا درخواست کی کاپی، رسید وغیرہ ساتھ رکھیں۔
چند اہم نکات
اشتہار کی آخری تاریخ سے پہلے درخواست جمع کروائیں — دیر کرنے سے درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔
صرف آن لائن درخواست قبول ہوتی ہے، ہارڈ کاپی بھیجنے کی ضرورت نہیں۔
درخواست فارم میں غلط معلومات دینے سے مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اپنا موبائل نمبر اور ای-میل چیک کرتے رہیں، کیونکہ FPSC اسی ذریعے رابطہ کر سکتی ہے۔
Federal Public Service Commission The Federal Public Service Commission plays an important role in ensuring merit-based recruitment of enterprising candidates to the civil/federal Services. In doing so, we have tried to catalyze the development of the country and the progress of the nation.
*فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے بی ایس 17 لیکچرار (خواتین) کی 98 آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے!*
*مضامین:*
*بیالوجی، زولوجی، بوٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، اکنامکس، ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، ریاضی، پاک اسٹڈیز، فزکس، اردو*
*تعلیمی قابلیت:*
کم از کم 16 سالہ تعلیم (ماسٹرز / بی ایس)
*عمر کی حد:*
18 سے 33 سال تک
*ڈومیسائل:*
پورے پاکستان سے خواتین اہل ہیں
*بینک فیس:* صرف 600 روپے
*آخری تاریخ:* *24 نومبر 2025*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Address
Sialkot