Virtual Online Quran Academy

Virtual Online Quran Academy

Share

We Teach Online Quran (Nazra, Hifiz, Tarjuma and Tafseer)
Whatsapp number is +923194281957

22/07/2022
16/07/2022

" زیارتِ رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم بحالتِ بیداری "

حضرت اِبنِ عباس رضی اللّٰه عنہُ نے ایک مرتبہ حُضُور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔بیدار ہوتے ہی اس حدیث کی توجیہہ میں مُتفکّر تھے:
" جس شخص نے مجھ کو خواب میں دیکھا عنقریب مجھ کو بیداری میں دیکھے گا۔"

( صحیح بخاری،حدیث:۶۹۹۳ )

حضرت اِبنِ عباس رضی اللّٰه عنہُ کو اُمید تھی کہ حُضُور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سے حالتِ بیداری میں بھی مُشرّف ہوں گا۔اتنے میں اپنی حقیقی خالہ اُم المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللّٰه عنہا کے گھر میں داخل ہوئے۔انہوں نے ایک آئینہ نِکال کر حضرت اِبنِ عباس رضی اللّٰه عنہُ کو اپنا چہرہ دیکھنے کے لیے دیا۔یہ وہ آئینہ تھا جسے حُضُور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم اِستعمال کرتے تھے۔حضرت اِبنِ عباس رضی اللّٰه عنہُ نے جونہی وہ آئینہ دیکھا تو اس میں انہیں حُضُور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کی صورت مُبارک نظر آئی اور اپنی صورت مُطلق ( یعنی بالکل )نظر نہ آئی۔
حضرت اِبنِ عباس رضی اللّٰه عنہُ کو بعد میں بیداری میں بھی سرکارِ دوعالم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کا دِیدار نصیب ہُوا۔آپ رضی اللّٰه عنہُ نے اپنی کچھ پریشانیاں حُضُورِ اقدس صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ہیش کیں تو حُضُور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے ایسے کلمات بتا دیے جن کے پڑھنے سے وہ پریشانیاں بالکل ختم ہو گئیں۔

( زیارتِ نبیﷺ بحالتِ بیداری،صفحہ ۸۲،۸۳ )
۔

16/07/2022

*شیطان دو سمتیں بھول_______گیا!*

جب شیطان نے کہا: کہ *"اے اللّٰہ ! میں اولاد آدم پر دائیں بائیں آگے پیچھے چاروں طرف سے حملے کروں گا!"* تو فرشتے یہ سن کر حیران ہوئے اللّٰہ تعالٰی نے فرمایا:___!
*"اتنے متعجب کیوں ہورہے ہو؟"*
فرشتوں نے کہا....!:

*"اے اللّٰہ ! اب تو ابن آدم کیے لئے مشکل ہوگئی ہے وہ تو اس مردود کے ہتھکنڈوں سے نہیں بچ سکیں گے"*

پرودگارِعالم_نےفرمایا!:

*'' تم اتنے متعجب نہ ہو اس نے چاروں سمتوں کے نام تو لئے ہیں مگر اوپر نیچے والی دوسمتوں کو بھول گیا ہے*
*اس لئے میرا گنہگار بندہ جب نادم اور شرمسار ہوکر میرے در پر آئے گا اور اپنے ہاتھ مانگنے کے لئے اٹھائے گا تو چونکہ اس کے ہاتھ اوپر کی سمت اٹھیں گے اور شیطان اوپر کی سمت اثر انداز نہیں ہوسکے گا! اس لئے ابھی میرے بندے کے ہاتھ نیچے نہیں جائیں گے میں اس سے پہلے سارے گناہوں کو معاف کردونگا___!"*

*"اور اگر میرا بندہ نادم وشرمندہ ہوکر میرے در پر آکر اپنے سر کو جھکا دے گا تو چونکہ سر نیچے کی سمت کو جھکائے گا تو شیطان نیچے سمت سے اثر انداز نہیں ہوسکے گا____ اس لئے میرا بندہ ابھی سجدہ سے سر نہیں اٹھائے گا کہ اس سے پہلے میں اس کے گناہ معاف کرونگا_____!*

سبحان اللہﷺ❤❤❤❤

Want your school to be the top-listed School/college in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Sialkot