01/03/2026
الحمدللہ ❤️
آج گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، موضع پکی کوٹلی، ضلع Sialkot میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، District Education Authority Sialkot نے خصوصی دورہ کیا۔
سی ای او صاحب نے اسکول کا تفصیلی جائزہ لیا، کمیونٹی ممبران، ہیڈ ٹیچر اور اساتذہ سے ملاقات کی اور درپیش مسائل کو غور سے سنا۔ انہوں نے نئے تعمیر شدہ کمروں، فرنیچر، لیبز اور دیگر سہولیات کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل کی۔
دورے کے دوران سی ای او صاحب نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کا داخلہ بھی کیا جو ہمارے ادارے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اسکول کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور جلد ضروری فنڈز اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ہم سی ای او صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان شاء اللہ باہمی تعاون سے ہمارے ادارے کے حالات میں نمایاں بہتری آئے گی اور طالبات کو مزید بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا۔