Qari Abdul Rehman

Qari Abdul Rehman

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qari Abdul Rehman, Tutor/Teacher, Sialkot.

13/02/2026

مرسڈیز VS گدھا
فیصل نامی ایک عرب ملحد کی یہ پوسٹ وائرل ہے۔ جس میں اس نے مرسڈیز گاڑی کے اوپر "انسان کا بنایا ہوا" اور گدھے پر "اللہ کی تخلیق" لکھ کر دونوں کا تقابل کرکے گویا اپنے تئیں انسانی تخلیق کو خدا کی مخلوق سے برتر بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی لوگوں نے اس کا مختلف جواب دیا ہے۔
محمد سید صالح سعودیہ کے ایک عمدہ رائٹر اور ٹی وی میزبان ہیں۔ انہوں نے کیا ہی عمدہ جواب دیا ہے۔ ملاحظہ فرمایئے:
(1) جب تم یہ مانتے ہو کہ گدھا اللہ کی تخلیق ہے، تو پھر تمہیں یہ بھی ماننا ہوگا کہ تم خود، بطور انسان، اللہ ہی کی پیدا کردہ مخلوق ہو۔ تم اس حقیقت کا انکار نہیں کر سکتے، کیونکہ گدھا اور انسان، دونوں زندہ مخلوقات ہیں اور جب ایک کا خالق اللہ ہوا تو دوسرے کا بھی لازماً وہی ہوگا، دونوں ایک ہی خالق کی صناعی ہیں۔
(2) اور جب تم یہ تسلیم کرتے ہو کہ تم اللہ کی تخلیق ہو، لیکن پھر بھی انسانی بنائی ہوئی چیزوں کو بہتر قرار دیتے ہو، تو پھر تم پر لازم ہے کہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کٹوا کر انہیں انسان کے بنائے ہوئے مصنوعی اعضا (Artificial Limbs) سے بدل لو۔
اور اگر تم ایسا نہیں کرو گے اور یقیناً نہیں کرو گے تو یہی بات تمہارے ثابت شدہ جہل، جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کر دے گی۔ تب یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ تمہارے پاس محض ایک بولتی ہوئی زبان ہے، سوچنے والا دماغ نہیں اور یہ کہ انسان اپنی تمام تر ترقی کے باوجود عاجز ہی ہے۔
(3) تم نے 35 کروڑ اقسام کی زندہ مخلوقات کو نظرانداز کر دیا، جن میں انسان جیسی پیچیدہ تخلیق، تتلی کی نزاکت، ہرن کا حسن اور بے شمار حیرت انگیز ڈیزائن (Design) شامل ہیں اور مثال دینے کے لیے خاص طور پر گدھے ہی کو چن لیا۔
تو ذرا بتاؤ، آخر ایسی کون سی نفسیاتی کشش تھی جو تمہیں اسی مثال کی طرف لے گئی؟ گدھے سے کوئی خاص رشتہ؟ انسیت؟ تعلق؟
(4) جس گاڑی کی مثال دے کر تم فخر کر رہے ہو، کیا تم اور تمہارے ساتھ تمام انسان مل کر اس کے اجزا اور خام مواد (Raw Materials) کو عدم (Nothingness) سے پیدا کر سکتے ہو؟ یا تم نہ چاہتے ہوئے بھی اسی خالق کے بنائے ہوئے وسائل استعمال کرتے ہو، جس کے سامنے تم زبان درازی کر رہے ہو؟
اے نادان! آج تم اکڑ رہے ہو، کل اسی کے سامنے عاجز بن کر کھڑے ہو گے، کاش تمہیں اپنی جان پر بھی اختیار ہوتا!
(5) گدھے کو اگر زخم لگ جائے تو وہ اللہ کے حکم سے خود بخود بھر جاتا ہے۔ لیکن انسان کی بنائی ہوئی گاڑی اگر خراش بھی کھا جائے تو وہ خود کچھ نہیں کر سکتی۔
یہیں سے سمجھ لو کہ جس گدھے کے عقل پر تم ہنس رہے ہو، وہ عقل تمہاری عقل سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔

08/02/2026
11/11/2025

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

Want your school to be the top-listed School/college in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Sialkot