GHSS Gumbat, Kohat

GHSS Gumbat, Kohat All the staff, students and their parents are welcomed to like this page for getting latest updates about the school affairs.

Regards!

تمام سٹاف، طلباء اور ان کے والدین سکول کے معاملات کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے اس پیج کو لائک کریں
شکریہ

16/08/2026
کوہاٹ بورڈ میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے نتائج کا اعلا ن
01/08/2026

کوہاٹ بورڈ میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے نتائج کا اعلا ن

اھم نوٹس پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی 24 ویں اتھارٹی میٹنگ کے فیصلے اور 10 دسمبر 2025 کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام...
01/08/2026

اھم نوٹس
پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی 24 ویں اتھارٹی میٹنگ کے فیصلے اور 10 دسمبر 2025 کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولوں کیلئے ڈیجیٹل سکول لیونگ سرٹیفکیٹ (Digital SLC)کا اجراء لازمی قرار دیا جا چکا ھے اور کوئی پرائیویٹ سکول مینول سکول لیونگ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کریگا
لہذا پرائیویٹ سکولوں سے آنے والے بچے اپنے ساتھ داخلے کیلئے لازمی طور Digital SLC لائیں گے کیونکہ ڈیجیٹل لیونگ سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلہ نہیں دیا جائے گا

مون سون شجر کاری مہم 2026آج ھمارے ہر دلعزیز پرنسپل انور اقبال صاحب نے گلاب کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز ک...
29/07/2026

مون سون شجر کاری مہم 2026
آج ھمارے ہر دلعزیز پرنسپل انور اقبال صاحب نے گلاب کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کرکے " گرین پاکستان "کا پیغام دیا ھے اور اگر ھر پاکستانی اپنے حصے کا صرف ایک درخت لگا کر " گرین پاکستان "میں حصہ ڈالے تو بہتر ھوگا کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے(یہ پودا کسی دوست نے عطیہ کیا ھے)
اس موقع پر حاجی ذوالفقار صاحب اور ھمارے دو اساتذہ ظفر اقبال صاحب ،جاوید خان صاحب جو کہ حال ھی میں ریٹائر ہوئے ھیں وہ بھی موجود تھے

اہم اطلاع برائے UFM کیسز
22/07/2026

اہم اطلاع برائے UFM کیسز

جن طالبہ کا یو ایف ایم ہے وہ کوہاٹ بورڈ میں  کمیٹی کے سامنے اپنی حاضری کی تاریخ نوٹ کر لیں
16/07/2026

جن طالبہ کا یو ایف ایم ہے وہ کوہاٹ بورڈ میں کمیٹی کے سامنے اپنی حاضری کی تاریخ نوٹ کر لیں

آج۔مورخہ 7 جولائی 2026 سکول ھذا میں ھمارے انتہائی قابل قدر مہمان جناب ظہور خان صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوھاٹ ت...
07/07/2026

آج۔مورخہ 7 جولائی 2026 سکول ھذا میں ھمارے انتہائی قابل قدر مہمان جناب ظہور خان صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوھاٹ تشریف لائے
عزت مآب کی آمد پر پرنسپل صاحب اور جملہ سٹاف نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا
جناب ڈی ای او صاحب کی آمد کا مقصد سکول میں بنے ایک پرانے اور مخدوش کوارٹر کی نیلامی تھی جس کی بولی کیلئے کوھاٹ سے آئے گورنمنٹ کنٹریکٹر کثیر تعداد میں موجود تھے جو کہ بعد قانونی تقاضے پورے کرنے کے جناب ڈی ای او صاحب کی موجودگی میں بولی کا عمل احسن طریقہ سے پورا ھوا
2- جناب ڈی ای او صاحب نے سکول سائنس لیبارٹری کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جدید خطوط پر تیار شدہ لیبارٹری اور منتظمین لیبارٹری اور ایس ایس صاحبان کی خوب تعریف کی
جناب میئر ساجد اقبال صاحب کی طرف سے کمروں کی تعمیر کے لیے مہیا کیے گئے فنڈز کو بھی بےحد سراہا گیا اور کمروں کی تعمیر منتخب کمیٹی کے زیر نگرانی جلد از جلد کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے
سکول میں موجود سٹاف اور سکول کی مجموعی صفائی ستھرائی ،تزئین و آرائش و جاری کاموں مثلآ بجلی، فرنیچر مرمت کی تعریف کی
ھم جملہ سٹاف سکول ھذا جناب ڈی ای او صاحب کی طرف سے دی گئی عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں

Address

Seni Gumbat
Siab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS Gumbat, Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category